PMLN teamrahimabad

Call

PMLN teamrahimabad PMLN Social Media Team 👊
MNA
Sardar Azhar Khan Leghari
Head PML-N Social Media Wing
Sardar Safdar Khan Leghari

⚡ بستی نواب دین لاشاری — بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاحرکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار اظہر خان لغار...
30/09/2026

⚡ بستی نواب دین لاشاری — بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح
رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار اظہر خان لغاری صاحب کے فنڈ سے حلقہ NA-174 میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
22 لاکھ 79 ہزار روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس منصوبے کا افتتاح سردار اظہر خان لغاری صاحب اور سردار رحمان گل خان سولنگی نے اپنے دستِ مبارک سے کیا۔
اس منصوبے کی تکمیل سے اہلِ علاقہ کو بجلی کی بہتر سہولت میسر آئے گی، جو علاقے کی بنیادی ضروریات اور عوامی سہولت کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
اس موقع پر معززینِ علاقہ اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔
عوامی خدمت کا سفر جاری، حلقے کی ترقی اولین ترجیح۔ ⚡

رحیم آباد سیکرٹریٹ :رکنِ قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار اظہر خان لغاری اور محمد آصف خان لغاری سے صاف پانی ا...
29/09/2026

رحیم آباد سیکرٹریٹ :
رکنِ قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار اظہر خان لغاری اور محمد آصف خان لغاری سے صاف پانی اتھارٹی کے افسران عمر اقبال اور زین شیراز نے ملاقات کی۔

ملاقات میں حلقہ میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر و بحالی اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی بہتر سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

سردار اظہر خان لغاری نے عوامی مفاد کے منصوبوں کی جلد تکمیل، تعمیر و بحالی کے کاموں میں تیزی اور صاف پانی کی فراہمی کو مؤثر بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

28/09/2026
ایم این اے سردار محمد اظہر خان لغاری کی سربراہی اور میر صاحب خان کوش کی موجودگی میں کوش برادری کے درمیان کئی سالوں سے جا...
28/09/2026

ایم این اے سردار محمد اظہر خان لغاری کی سربراہی اور میر صاحب خان کوش کی موجودگی میں کوش برادری کے درمیان کئی سالوں سے جاری دیرینہ تنازع باہمی اتفاقِ رائے، افہام و تفہیم اور بھائی چارے کے جذبے سے خوش اسلوبی کے ساتھ حل ہوگیا۔

سردار اظہر خان لغاری نے فریقین کے مؤقف کو سنا اور باہمی رضامندی سے معاملات طے کرانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ تمام فریقین نے اتفاقِ رائے سے ایک دوسرے کے احترام اور آئندہ باہمی بھائی چارے کو قائم رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اختلافات کا خاتمہ، دلوں کا ملاپ اور بھائی چارے کا فروغ ہی معاشرے کی اصل کامیابی ہے۔
سردار اظہر خان لغاری —
عوامی رابطہ، مفاہمت اور خدمت کی روایت

رحیم آباد سیکرٹریٹرکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار اظہر خان لغاری صاحب اور محمد آصف خان لغاری صاحب سے عبد...
28/09/2026

رحیم آباد سیکرٹریٹ

رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار اظہر خان لغاری صاحب اور محمد آصف خان لغاری صاحب سے عبدالرشید مہر، ڈاکٹر کرامت حسن مہر، ہدایت حسن مہر اور محمد ندیم مہر کی ملاقات۔

رحیم آباد سیکرٹریٹ : رکنِ قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار اظہر خان لغاری سے میپکو کے متعلقہ افسران ایس ای عب...
27/09/2026

رحیم آباد سیکرٹریٹ :
رکنِ قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار اظہر خان لغاری سے میپکو کے متعلقہ افسران ایس ای عبدالحفیظ بھٹی، ایکسین اقبال بھٹو اور ایکسین محمد شاہنواز ڈوڈی کی اہم ملاقات۔

ملاقات میں حلقہ NA-174 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، فیڈرز کے مسائل، بجلی کی فراہمی میں درپیش رکاوٹوں، نئے فیڈرز کے قیام اور نئی بستیوں و آبادیوں کو بجلی کی فراہمی سمیت دیگر اہم عوامی مسائل پر تفصیلی میٹنگ ہوئی ۔

سردار اظہر خان لغاری نے عوام کو درپیش بجلی کے مسائل کے فوری ازالے، بجلی کی فراہمی میں بہتری اور نئی آبادیوں تک بجلی کی سہولت پہنچانے کے لیے متعلقہ حکام سے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔

عوامی سہولیات، بنیادی مسائل کا حل اور حلقہ NA-174 کی ترقی — اولین ترجیح۔

Address

Rahimyar Khan

Telephone

+923084847540

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMLN teamrahimabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share