Deputy Commissioner Rahim Yar Khan

Deputy Commissioner Rahim Yar Khan Deputy Commissioner Rahim Yar Khan

05/08/2026
How do u rate new look of City Centre RYK
05/08/2026

How do u rate new look of City Centre RYK

05/08/2026

🇵🇰 یومِ استحصالِ کشمیر: کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

یومِ استحصالِ کشمیر (5 اگست) کے موقع پر ضلعی انتظامیہ رحیم یار خان کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی قیادت میں اظہارِ یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ضلعی افسران، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پیرا فورس، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

04/08/2026

How’s it?

04/08/2026

📍 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی ویژن اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔

🔹 شہریوں کی درخواستوں اور شکایات کو بغور سنا گیا۔
🔹 متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے احکامات جاری کیے گئے۔
🔹 عوام کو ریلیف کی فراہمی اور بروقت داد رسی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
🔹 ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت اور شفاف طرزِ حکمرانی کے لیے پرعزم ہے۔

04/08/2026

🛡️ چہلم کے مرکزی جلوس، فول پروف سکیورٹی انتظامات

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے ڈی پی او عرفان علی سموں کے ہمراہ رحیم یار خان اور خانپور کے مرکزی چہلم جلوسوں کا دورہ کیا، سکیورٹی و انتظامی انتظامات کا جائزہ لیا اور جلوس منتظمین و ضلعی امن کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

03/08/2026

چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ اور ڈی پی او عرفان علی سموں نے امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی و انتظامی انتظامات کا جائزہ لیا۔ متعلقہ اداروں کو عزاداروں کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

03/08/2026

🚨 ڈپٹی کمشنر کا ڈسپوزل اسٹیشن، سیوریج لائن اور ہیلتھ کلینک کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے نیازی کالونی ڈسپوزل اسٹیشن، بستی کہور کے قریب میگا سیوریج لائن کے مرمتی کام اور مریم نواز ہیلتھ کلینک چک 107-پی کا دورہ کیا۔ انہوں نے نکاسیٔ آب کے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو ہمہ وقت فعال رکھنے، مرمتی کام جلد مکمل کرنے اور شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

03/08/2026

الحمدللہ۔ شہریوں سے عارضی تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں۔ آپکے تعاون اور پزیرائی سے ہمارے ورکرز کا حوصلہ بلند ہوتا ہے جس کیلئے ہم آپکے مشکور ہیں۔

03/08/2026

ریسکیو 1122 کی استعداد میں مزید اضافہ

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے ریسکیو 1122 آفس میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں فاطمہ فرٹیلائزرز کمپنی کی جانب سے ریسکیو 1122 کو جدید ریسکیو آلات فراہم کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریسکیو 1122 انسانی خدمت کا اہم ادارہ ہے اور حکومت پنجاب اسے جدید سہولیات اور آلات سے مزید مستحکم بنا رہی ہے تاکہ شہریوں کو بروقت اور مؤثر امدادی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

Address

Dc Office
Rahimyar Khan
64200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Rahim Yar Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Rahim Yar Khan:

Shortcuts

Share