JUI Digital Media Cell Rahim Yar Khan

JUI Digital Media Cell Rahim Yar Khan ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو آئی ضلع رحیم یارخان

جمعیت علماء اسلام ضلع رحیم یار خان کی ضلعی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس امیر ضلع حضرت علامہ عبدالرؤف ربانی صاحب کی زیر صدارت ...
22/07/2026

جمعیت علماء اسلام ضلع رحیم یار خان کی ضلعی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس امیر ضلع حضرت علامہ عبدالرؤف ربانی صاحب کی زیر صدارت اور ضلعی ناظمِ عمومی حضرت مولانا قاری عامر فاروق عباسی صاحب کی زیر نگرانی منعقد ہوا…..

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا, جس کی سعادت سینئر نائب امیر قاری ظفر اقبال شریف صاحب نے حاصل کی….

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع علامہ عبد الرؤف ربانی صاحب نے حضرت قائدِ جمعیت کے مؤقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اتحاد نظم و ضبط اور جماعتی فیصلوں پر مکمل اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں….

اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری نے قصور کانفرنس کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے حضرت قائدِ جمعیت کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا اور کارکنان کو جماعتی نظم کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی تلقین کی….

اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر کسی بھی مرحلے پر جماعتی کارکنان کو مشکلات یا آزمائش کا سامنا کرنا پڑا تو ضلعی قیادت اپنے کارکنان کو کسی بھی میدان میں تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ ہر ممکن تعاون اور رہنمائی فراہم کرے گی….

اجلاس میں 30 اگست کے تربیتی کنونشن اور 15 اکتوبر کو ملتان میں منعقد ہونے والی مفتی محمود کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے تحصیل اور ضلعی سطح پر مزید اجلاس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا….

اجلاس میں سینئر نائب امیر قاری ظفر اقبال شریف صاحب، قاری اظہر اقبال رحیمی صاحب، حافظ غلام حسین صاحب، مفتی الیاس چشتی صاحب، میاں شکیل الرحمن دینپوری صاحب، مولانا فرید اللہ حقانی صاحب (کوآرڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو آئی ضلع رحیم یار خان)، مولانا سلمان خالد صاحب، قاری شاہد محمود صاحب، مولانا عمر فاروق حسنی صاحب، انیس الرحمن قاسمی صاحب، انیس الرحمن لدھیانوی صاحب، مولانا منیر احمد ندیم نقشبندی صاحب، مولانا محمدابراہیم نقشبندی صاحب، مولانا زاہد مسعود نعمانی صاحب، نعیم اللہ ربانی صاحب، قاری عبد القدوس صاحب، رانا محمد عامر صاحب اور طیب سعید لغاری صاحب نے شرکت کی۔

اجلاس کا اختتام حافظ غلام حسین صاحب کی دعا سے ہوا۔ جس میں ملک و ملت کی سلامتی استحکام اور جمعیت علماء اسلام کی ترقی و کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں….

21/07/2026

گڈ شاٹ….مفتی صاحب🥰🥰

19/07/2026

قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے خلاف حالیہ پروپیگنڈے پر حضرت مولانا عامر فاروق عباسی صاحب ناظم جمعیت علمائے اسلام پنجاب کا اظہار خیال

19/07/2026

آج قائد عوام مولانا فضل الرحمان وکلاء کونشن سے خطاب کریں گے۔ اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے انشااللہ

16/07/2026




14/07/2026

تم طاقتور ہو تو سچ سننے کا حوصلہ ہی کر لیتے!
انجینئر ضیاء الرحمن، مرکزی کوآرڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا سے جے یو آئی پاکستان

14/07/2026

ماضی نہ بھولو، حقیقت یاد رکھو
اسید الرحمن خواجہ، صوبائی کوآرڈینیٹر ڈیجیٹل میڈیا سیل جے یو آئی پنجاب

Address

Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
6800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Digital Media Cell Rahim Yar Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share