31/05/2026
اسلام علیکم ❤️
آج آپ کا بھائی بتائے گا کہ راجن پور میں چکن، مٹن اور بیف کی کڑاہی تو ہر جگہ مل جاتی ہے، لیکن دنبے کی کڑاہی آسانی سے نہیں ملتی۔ اسی شوق نے مجھے رحیم یار خان کے الیاس دنبہ تک پہنچا دیا۔ 😍🐑
سب سے پہلے یہ جان لیں کہ عام کڑاہی 30 سے 45 منٹ میں تیار ہو جاتی ہے، لیکن اگر دنبے کی کڑاہی کھانے کا ارادہ ہو تو کم از کم 2 گھنٹے پہلے فون کرکے آرڈر بک کروائیں۔ بہتر تو یہ ہے کہ راجن پور سے نکلتے ہی کال کر دیں تاکہ پہنچتے ہی گرم گرم دنبہ تیار ملے۔
سچ بتاؤں تو میں ہمیشہ دنبہ کھانے سے اس لیے ہچکچاتا تھا کہ اس کی مخصوص خوشبو مجھے پسند نہیں تھی، لیکن الیاس دنبہ والوں نے میرا یہ نظریہ مکمل طور پر بدل دیا۔ ذائقہ ایسا کہ اب افسوس ہوتا ہے اتنی دیر کیوں کر دی! 😍
اب اگر کبھی رحیم یار خان جانا ہو اور کچھ نیا آزمانا ہو تو دنبے کی کڑاہی ضرور ٹرائی کریں۔ 🐑🔥
قیمت کی بات کریں تو دنبے کی کڑاہی 4000 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔
لوکیشن : کینال روڈ نزد ڈیرہ سنگھی پولیس سٹیشن B ڈویژن