26/05/2026
کیا آپ کا ادارہ افرادِ باہم معذوری کو ملازمتوں میں 3 فیصد کوٹہ فراہم کر رہا ہے؟
پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبیلٹیز ایکٹ 2022 کے سیکشن 31 کے تحت تمام سرکاری و نجی اداروں کے لیے لازم ہے کہ وہ افرادِ باہم معذوری کے لیے ملازمتوں میں کم از کم 3 فیصد کوٹہ مختص کریں۔
اسی طرح سیکشن 32 کے مطابق مقررہ کوٹہ پورا نہ کرنے والے اداروں کے لیے ماہانہ کنٹریبیوشن فنڈ میں رقم جمع کروانا ضروری ہے۔
⚠️ خبردار!
قانونی ذمہ داریوں پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں سیکشن 36 کے تحت ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
افرادِ باہم معذوری کے حقوق کا تحفظ صرف سماجی ذمہ داری نہیں بلکہ قانونی تقاضا بھی ہے۔
اب غفلت نہیں، عمل ضروری ہے۔