The Public Verdict

The Public Verdict An individual in Persuit of Justice. A dynamic news channel in Urdu.

Rajanpur Today is a Pakistani news channel committed to bring you up-to-the minute news & featured stories from around Pakistan & all over the world.

23/07/2026

راجن پور (بیورو رپورٹ) راجن پور: بااثر اوباش نوجوانوں کی کمسن بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل معمولی تکرار پر زاہد دریشک نے 14 سالہ حمزہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا: عوامی حلقوں کا DPO سے نوٹس کا مطالبہ ذرائع کے مطابق راجن پور میں بااثر اوباش نوجوانوں کی جانب سے کمسن بچے کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے، جس پر عوامی و سماجی حلقوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بستی پھلی کے رہائشی زاہد دریشک نے معمولی تکرار پر نئی آبادی کوٹ مٹھن کے رہائشی 14 سالہ حمزہ کو بے دردی سے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ وائرل ویڈیو میں ملزم کی غنڈہ گردی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔واقعے کے بعد علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) راجن پور سے فوری نوٹس لینے اور ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا پرزور مطالبہ کیاھ

یہ بچہ اپنا نام علی بتاتا ہے۔ علاقہ شاید ڈیرہ غازی خان کہتا ہے۔ بھائی شاید چاولوں کی ریڑھی لگاتا ہے۔ مزید معلومات بتانے ...
21/07/2026

یہ بچہ اپنا نام علی بتاتا ہے۔
علاقہ شاید ڈیرہ غازی خان کہتا ہے۔
بھائی شاید چاولوں کی ریڑھی لگاتا ہے۔ مزید معلومات بتانے سے قاصر ہے۔
16 جولائی کو پنجاب بلوچستان کے بارڈر ایریا کے پاس ایک فیملی کو ملا تھا ۔ انہوں نے کچھ دن اپنے پاس رکھا پھر کسی نے 15 پر اطلاع دی بچہ پولیس کی حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔ اب بچہ راجن پور میں موجود ہے۔
تمام قارئین اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ بچے زندگی محفوظ رہے اور والدین سے جدائی کی اذیت سے محفوظ رہے۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
03162529829

21 july 2026

پنجاب بار کونسل نے سوشل میڈیا کے غلط استمعال پر 40 وکلاء کو کل طلب کر لیا ایڈووکیٹ فہمیم کھوکھر، عبدالمتین ، احمد شیر جٹ...
18/07/2026

پنجاب بار کونسل نے سوشل میڈیا کے غلط استمعال پر 40 وکلاء کو کل طلب کر لیا
ایڈووکیٹ فہمیم کھوکھر، عبدالمتین ، احمد شیر جٹ ، شمائلہ ،عثمان علی سمیت شامل ہے
وکلاء پر الزام ہے کہ وہ پنجاب بار کونسل کے رولز کے خلاف سوشل میڈیا کا غلط استمعال کر کہ شعبہ وکالت کے تقدس کو نقصان پہنچا رہے ہیں,

راجن پور: معصوم بچی سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پولیس کا فوری اور مربوط ایکشنراجن پور میں معصو...
16/07/2026

راجن پور: معصوم بچی سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پولیس کا فوری اور مربوط ایکشن
راجن پور میں معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے انتہائی افسوسناک واقعے پر بچوں کے تحفظ کے ذمہ دار اداروں نے فوری اور مثالی کارروائی کا مظاہرہ کیا ہے۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب، رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) سارہ احمد اور معزز ڈائریکٹر جنرل کی خصوصی اور متحرک قیادت میں، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ (DCPU) راجن پور کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی انتہائی مستعدی سے ریسپانس دیا۔ ٹیم نے فوری مداخلت کرتے ہوئے متاثرہ بچی کے تحفظ، جامع دیکھ بھال اور اس کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ضروری اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا۔ بچی کو فوری انصاف کی فراہمی اور درندہ صفت ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی راجن پور ٹیم نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی انویسٹی گیشن) راجن پور سے ایک ہنگامی رابطہ اجلاس منعقد کیا۔ اس اہم ملاقات میں کیس کی تفتیش کی اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس پی صاحب نے بچی اور اس کی فیملی کو بھرپور تعاون کا وعدہ کیا اور بتایا قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔متاثرہ بچی اور اس کی فیملی نے چائیلڈ پروٹیکشن کی ٹیم اور ایسں پی صاحب کی اب تک کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور راجن پور پولیس کا یہ مربوط ایکشن اس بات کا ثبوت ہے کہ معصوم بچوں کو ہر قسم کے تشدد اور درندگی سے بچانے اور انہیں فوری انصاف دلانے کے لیے تمام حکومتی ادارے پوری قوت اور اخلاص کے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔

Address

Riyadh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Public Verdict posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to The Public Verdict:

Shortcuts

Share