PiD Poonch Division

PiD Poonch Division آزاد کشمیر کے تمام شہروں اور بالخصوص ڈسٹرکٹ پونچھ کہ تمام شہروں کی خبروں سے اپڈیٹ رہنے کے لیے ہمارے پیج پی ائی ڈی پونچھ کو فالو کریں شکریہ
PiD poonch Division

04/04/2026
راولاکوٹ (پی آئی ڈی)کمشنر پونچھ ڈویژن سردار وحید خان سے پرائیویٹ ہسپتالوں کے ذمہ داران کے ایک وفد نے ان کے آفس میں ملاقا...
11/02/2026

راولاکوٹ (پی آئی ڈی)
کمشنر پونچھ ڈویژن سردار وحید خان سے پرائیویٹ ہسپتالوں کے ذمہ داران کے ایک وفد نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر شریف، ڈاکٹر طاہر، ڈاکٹر بلال سمیت دیگر نمائندگان شامل تھے۔
ملاقات میں مریضوں/صارفین کو دورانِ علاج کسی بھی قسم کی شکایت یا غفلت کا ازالے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے باقاعدہ طریقہ کار وضع کرنے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے مربوط نظام قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شکایات کے بروقت ازالے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی فوری انکوائری کے لیے ایک باقاعدہ شکایات سیل/کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ مجوزہ کمیٹی میں متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈرگ انسپکٹر اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) کے نمائندگان شامل ہوں گے۔ کمیٹی مریضوں یا ڈاکٹرز کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لے کر میرٹ پر کارروائی کرے گی۔
کمشنر پونچھ ڈویژن سردار وحید خان نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے قیام سے شکایات کے حل کا مؤثر اور شفاف نظام قائم ہوگا جس سے مریضوں اور ہسپتال انتظامیہ کے مابین اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

ہاڑی گہل/ باغاسسٹنٹ کمشنر ہاڑی گہل سردار محمد پرویز خان کی زیر صدارت ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام،  پرن...
03/02/2026

ہاڑی گہل/ باغ
اسسٹنٹ کمشنر ہاڑی گہل سردار محمد پرویز خان کی زیر صدارت
ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام، پرنسپل بوائز ہائرسکنڈری سکول ہاڑی گہل پرنسپل گرلز مڈل سکول ہاڑی گہل ، صدر انجمن تاجران ہاڑی گہل نمائندگان سول سوسائٹی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں طے پایاکہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر شایان شان طریقے سے منایاجائیگا۔ تمام مساجدمیں بعدنمازفجر کشمیرکی آزادی، ملک پاکستان کی سالمیت اورپاک فوج کے لیے دعا ہوگی۔ اسسٹنٹ کمشنرآفس کے سامنے سے ریلی نکالی جائیگی جو بازارسے ہوتی ہوئی ہائیرسیکنڈری سکول ہاڑی گہل تک جائیگی جہاں تقریب کاانعقادہوگا۔

راولاکوٹ ( پی آئی ڈی)کمشنر پونچھ ڈویژن سردار وحید خان نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا باضابطہ آغاز ...
31/01/2026

راولاکوٹ ( پی آئی ڈی)
کمشنر پونچھ ڈویژن سردار وحید خان نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس راولاکوٹ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سیاب کیانی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولاکوٹ سردار عبدالقادر نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔
اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انسدادِ پولیو مہم دو فروری سے پونچھ ڈویژن سمیت پورے ملک میں شروع ہو رہی ہے جو پانچ فروری تک جاری رہے گی جس کے دوران محکمہ صحت عامہ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی تاکہ اس موذی مرض کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
کمشنر پونچھ ڈویژن سردار وحید خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس سے بچاؤ صرف اور صرف ویکسین کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو پولیو فری اسٹیٹس برقرار رکھنے کے لیے عوام، والدین، علما کرام اور تمام طبقات کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
کمشنر پونچھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انسدادِ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، اپنے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور اس قومی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

پونچھ راولاکوٹ(پی آئی ڈی)موجودہ موسمی صورتحال اور متوقع شدید برف باری کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 راولاکوٹ کی آپریشنل تیاریو...
28/01/2026

پونچھ راولاکوٹ(پی آئی ڈی)
موجودہ موسمی صورتحال اور متوقع شدید برف باری کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 راولاکوٹ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر پونچھ اور اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ریسکیو 1122 راولاکوٹ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران افسران کو ریسکیو 1122 کی موجودہ تیاریوں، دستیاب وسائل، افرادی قوت اور ہنگامی ردِعمل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ نے ریسکیو افسران و اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ برف باری کی صورت میں عوام کو بروقت اور مؤثر امداد فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل رکھے جائیں۔
اس موقع پر آئندہ کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی، گاڑیوں اور آلات کی دستیابی، اور سٹاف کی الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

28/01/2026
27/01/2026

ٹیم فوڈ اتھارٹی کی بالائی نیلم کے تجارتی مراکز میں کاروائی

27/01/2026

وفاقی محتسب آزادکشمیر کے ایڈوائزر نے مظفرآباد میں شکایات کے ازالہ کیلئے سماعت کی

27/01/2026

ڈپٹی کمشنر کوٹلی کی زیرِ صدارت یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اجلاس

27/01/2026

انسپکٹر جنرل پولیس محمد یاسین قریشی کا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

27/01/2026

چیئرمین معائنہ کمیشن کی زیر صدارت تحصیل کمپلیکس برنالہ میں اجلاس

Address

District Complex Rawalakot
Rawala Kot
12200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PiD Poonch Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share