Rawalakot group

Rawalakot group social use Rawalakot is Most Beautiful Place in Azad Kashmir mountain .trees .green grass beautiful lake

14/06/2026

جبری گمشدگیاں تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی ہیں۔ ساری توجہ راولاکوٹ کے دھرنوں پر مرکوز ہونے کی وجہ سے جبری گمشدگیوں میں آنے والی تیزی عدم توجہی کا شکار ہے۔

میرپور اور پونچھ ڈوثزن کے لوگ راولاکوٹ دھرنوں میں موجود ہیں جبکہ سیکورٹی فورسیز نے مظفرآباد اور میرپور ڈویژن سمیت پونچھ ڈوثزن کے کچھ علاقوں میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تیز کیا ہوا ہے۔ یوں تو یہ سلسلہ 06 جون سے جاری ہے لیکن 177ایف آئی آرز کو دوبارہ بحال کرنے اور عوامی ایکشن کمیٹی سے منسلک لوگوں کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کے بعد جبری گمشدگیوں کے سلسلے میں بہت زیادہ شدت آ گئی ہے۔

جبری گمشدہ لوگوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے اور جس تیزی کیساتھ یہ سلسلہ جاری ہے جلد یہ تعداد ہزاروں میں چلی جائے گی۔

اس پچیدہ مسلے پر توجہ دینے کی بہت زیادہ ضرورت ہے کیونکہ ریاست اور سیکورٹی فورسیز کا جو رویہ ہے اس سے یہ اندازہ ہو رہا ہے کہ اجتماعی نسل کشی کا ایسا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کو رکاوٹ نہ دی گئی تو آنے والے وقتوں میں ہمیں مسخ شدہ لاشیں ملیں گی۔ یہ اس ریاست کا ماضی کا مسلسل کردار ہے۔
اس تشویشناک صورتحال میں جبری گمشدگیوں کے عمل کو مزاحمت کے ذریعے روکنا بہت ضروری ہے۔ جس کے لیے محلے کی سطح پر عوامی تحفظ کمیٹیاں فی الفور قائم کی جاہیں، جو لوگ راولاکوٹ دھرنوں میں موجود نہیں ہیں فوری طور پر عوامی تحفظ کمیٹیوں کی تشکیل کو یقینی بنا کر جبری گمشدگیوں کے سلسلے کو عوامی مزاحمت کیساتھ روکیں۔

13/06/2026

‏*لشکر بھی تمہارا ہے ، سردار بھی تمہارا ہے ۔*
*تم جھوٹ کو سچ لکھ دو ، اخبار بھی تمہارا ہے ۔*

*خون مظلوم زیادہ نہیں بہنے والا ،*
*ظلم کا دور بہت دن نہیں رہنے والا ،*

*ان اندھیروں کا جگر چیر کے نور آئے گا ،*
*تم ہو فرعون تو موسیٰ بھی ضرور آئے گا ۔۔۔*

Address

Rawala Kot
12350

Telephone

+923434934009

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rawalakot group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Rawalakot group:

Shortcuts

Share

Category