22/08/2026
عمران حسین (ممبر برطانوی پارلیمنٹ) نے لکھا ہے کہ
70 سے زائد اراکینِ پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر میں نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ایک خط لکھا ہے، جس میں آزاد جموں و کشمیر کی انتہائی تشویشناک صورتحال پر مزید مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ہم خونریزی کے فوری خاتمے، مواصلاتی رابطوں کی بحالی، خوراک اور ادویات تک بلا رکاوٹ رسائی، من مانی گرفتاریوں کے خاتمے، تمام واقعات کی مکمل جوابدہی، اور پُرامن مذاکرات کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
بین الاقوامی قانون کے تحت اقوامِ متحدہ پر ایک تاریخی اور قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لانے اور ایک پُرامن حل کی حمایت کے لیے تمام مناسب سفارتی ذرائع بروئے کار لائے، تاکہ کشمیری عوام کے انسانی حقوق کو ہر اقدام کا بنیادی محور بنایا جا سکے۔
Alongside more than 70 Parliamentarians, I have written to the UN Secretary-General urging further action on the deeply concerning situation in Azad Jammu and Kashmir.
We are calling for an end to the bloodshed, restoration of communications, access to food and medicines, an end to arbitrary arrests, full accountability and the immediate resumption of peaceful dialogue.
The UN has a historic and legal duty under international law and must now use every appropriate diplomatic mechanism available to support de-escalation and a peaceful resolution with Kashmiri human rights at its heart.