SLF Jamia Poonch

SLF Jamia Poonch Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SLF Jamia Poonch, Political organisation, University Of Poonch Rawlakot, Rawala Kot.

Join Jammu Kashmir Students Libration Front for complete independence and autonomy of the state of Jammu and Kashmir, protection of students' rights, resolution of students' problems and establishment of a peaceful and prosperous state.

15/05/2026

15 مئی// 2026
یونیورسٹی آف پونچھ راؤلاکوٹ
جامعہ پونچھ کے طلباء کی لازوال جدوجھد کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ کی مسلسل وعدہ خلاف یوں اور طلباء کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر تاحال عمل درآمد نہ ہونے کے باعث طلباء نے یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ پر پر امن دھرنہ دے رکھا ہے، جو کہ سرد بارش کے باوجود پوری رات جاری رہا، جبکہ سحر کے ہوتے ہی طلباء نے بھرپور انداز سے نعرہ بازی کرتے ہوئے دھرنے کے دوسرے روز کا آغاز کیا۔ طلباء کی طرف سے یہ دھرنہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر مکمل عمل درآمد ہونے تک غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا، اور بہت جلد تمام طلباء کی باہمی مشاورت سے اگلے سخت ترین لائحہ عمل کا اعلان بھی جاری کیا جائے گا۔
تمام طلباء کی جدوجھد اور استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
طلباء اتحاد۔۔۔۔۔۔۔زندہ باد


10/05/2026

𝑻𝒐𝒅𝒂𝒚 𝒊𝒔 𝑴𝒐𝒕𝒉𝒆𝒓'𝒔 𝑰𝒏𝒕𝒆𝒓𝒏𝒂𝒕𝒊𝒐𝒏𝒂𝒍 𝑫𝒂𝒚, 𝑩𝒖𝒕 𝑲𝒂𝒔𝒉𝒎𝒊𝒓𝒊 𝑴𝒐𝒕𝒉𝒆𝒓𝒔 𝑺𝒕𝒊𝒍𝒍 𝑪𝒓𝒚 𝑻𝒉𝒆 𝑻𝒆𝒂𝒓𝒔 𝑶𝒇 𝑩𝒍𝒐𝒐𝒅.💔

07/05/2026

𝑻𝒉𝒆 𝑹𝒆𝒂𝒔𝒐𝒏 𝑭𝒐𝒓 𝑻𝒉𝒆 𝑵𝒆𝒆𝒅 𝑶𝒇 𝑨𝒏 𝑰𝒏𝒅𝒆𝒑𝒆𝒏𝒅𝒆𝒏𝒕 𝑨𝒏𝒅 𝑺𝒐𝒗𝒆𝒓𝒆𝒊𝒈𝒏 𝑺𝒕𝒂𝒕𝒆 𝑶𝒇 𝑱𝒂𝒎𝒎𝒖 & 𝑲𝒂𝒔𝒉𝒎𝒊𝒓... 👌



30 اپریل// 2026یونیورسٹی آف پونچھ راؤلاکوٹ؛جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ جامعہ پونچھ کے زیرِ اہتمام مرکزی نو منتخب کاب...
01/05/2026

30 اپریل// 2026
یونیورسٹی آف پونچھ راؤلاکوٹ؛
جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ جامعہ پونچھ کے زیرِ اہتمام مرکزی نو منتخب کابینہ کے استقبالیہ کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں مرکزی کابینہ کے نو منتخب عہدیداران سمیت جامعہ پونچھ کے ذمہ داران و دیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
اس دوران مرکزی نو منتخب عہدیداران کا جامعہ پونچھ میں پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے نیک تمناؤں و خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
اسی موقع پر جامعہ پونچھ کے ذمہ داران و کارکنان کے ساتھ تنظیمی و تحریکی امور سمیت طلباء سیاست و دیگر اہم موضوعات پر تربیتی سیشن بھی منعقد ہوا۔
تقریب کے اختتام پر جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے سابق راہنماؤں و عہدیداران کی جدوجھد اور خدمات کو خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اور نئی نو منتخب کابینہ کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں کیک بھی کاٹا گیا۔
ایس_ایل_ایف جامعہ پونچھ تقریب میں شرکت کرنے والے مرکزی نو منتخب عہدیداران و دیگر مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ جامعہ پونچھ کے ذمہ داران کو بہترین تقریب کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
جاری کردہ برائے: شعبہ نشر و اشاعت جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ جامعہ پونچھ


16 اپریل// 2026یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ؛جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ جامعہ پونچھ کے ذمہ داران و کارکنان نے طے شدہ ...
16/04/2026

16 اپریل// 2026
یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ؛
جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ جامعہ پونچھ کے ذمہ داران و کارکنان نے طے شدہ اقدامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے 17_اپریل کو کوٹلی کے مقام پر ہونے والے مرکزی "صدائے انقلاب طلباء کنونشن" کے حوالے سے کمپین کے آخری دن بھی تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے بھر پور ورک کیا۔ اس دوران جامعہ پونچھ کے کیمپسز سمیت مختلف ہاسٹلز کا بھی وزٹ کیا گیا، اور سٹوڈنٹس میں تنظیمی پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے انہیں شرکت کی بھرپور دعوت بھی دی گئی، جبکہ تنظیم کے مرکزی عہدیداران سمیت دیگر ذمہ داران سے بھی ملاقات کی گئی، اور باہمی گفت و شنید سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ کل بتاریخ 17_اپریل کو دن 10:00 بجے جامعہ پونچھ کا قافلہ مقبول بٹ شھید چوک راولاکوٹ سٹی میں جمع ہو گا، جہاں باہر سے آنے والے قافلوں کا بھرپور استقبال بھی کیا جائے گا۔
جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ جامعہ پونچھ تمام تر قافلوں کو شہر راولاکوٹ میں خوش آمدید کہتی ہے۔
جاری کردہ برائے: شعبہ نشر و اشاعت جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ جامعہ پونچھ





🍁___𝗠𝗲𝗱𝗶𝗮_𝗖𝗲𝗹𝗹_𝗝𝗞𝗦𝗟𝗙___🦅

15 اپریل// 2026یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ؛جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ جامعہ پونچھ کے زیرِ اہتمام 17_اپریل کو کوٹلی ...
15/04/2026

15 اپریل// 2026
یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ؛
جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ جامعہ پونچھ کے زیرِ اہتمام 17_اپریل کو کوٹلی کے مقام پر ہونے والے مرکزی "صدائے انقلاب طلباء کنونشن" کے حوالے سے تنظیمی کمپین کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ پر تنظیمی کیمپ بھی لگایا گیا، جہاں مختلف مکاتبِ فکر کے طلباء نے شرکت بھی کی، جبکہ ایس_ایل_ایف جامعہ پونچھ کے ذمہ داران نے یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کے مین کیمپس سمیت تراڑ کیمپس میں مختلف طلباء ایکٹیویسٹ و دیگر طلباء سے ملاقاتیں بھی کیں اور انہیں شرکت کی بھرپور دعوت دی۔
17_اپریل کو جامعہ پونچھ سے ایک بڑا قافلہ کوٹلی مرکزی کنونشن میں شرکت کے لیے روانہ ہو گا، اور اسی سلسلے میں ایس_ایل_ایف جامعہ پونچھ نے تنظیمی کیمپ و میٹنگز کو جاری رکھنے اور کمپین کو مزید تیز تر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جاری کردہ برائے: شعبہ نشر و اشاعت جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ جامعہ پونچھ





🍁___𝗠𝗲𝗱𝗶𝗮_𝗖𝗲𝗹𝗹_𝗝𝗞𝗦𝗟𝗙___🦅

اللّٰہ پاک اپنے پیارے حبیب (صلی اللہ علیہ وسلّم) کے وسیلہ سے مرحوم کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ...
10/04/2026

اللّٰہ پاک اپنے پیارے حبیب (صلی اللہ علیہ وسلّم) کے وسیلہ سے مرحوم کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
(آمین ثمہ آمین یا رب العالمین)

08 اپریل// 2026راولاکوٹ سٹی// ضلع پونچھ جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کی مرکزی کنویننگ باڈی کے ذمہ داران و مرکزی الیکش...
09/04/2026

08 اپریل// 2026
راولاکوٹ سٹی// ضلع پونچھ
جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کی مرکزی کنویننگ باڈی کے ذمہ داران و مرکزی الیکشن کمشنر کی جامعہ پونچھ اور ضلع پونچھ کے ذمہ داران کے ساتھ "صدائے انقلاب طلباء کنونشن" کے حوالے سے کارنر میٹنگ و مشاورتی نشست انعقاد پذیر ہوئی۔
اس دوران "صدائے انقلاب طلباء کنونشن" کی کمپین کے حوالے سے ضلع پونچھ سمیت جامعہ پونچھ کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ساتھیوں کی باہمی مشاورت سے تنظیمی کمپین کو مزید تیز تر کرنے اور اسے حتمی شکل دینے کے حوالے سے اہم اقدامات بھی طے کیے گئے۔
ایس_ایل_ایف ضلع پونچھ کے ذمہ داران سمیت جامعہ پونچھ کے ذمہ داران نے تمام تر اقدامات پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہائی دیتے ہوئے 17_اپریل کو جامعہ پونچھ و سٹی راؤلاکوٹ سے ایک بڑا قافلہ مرکزی کنونشن میں شرکت کے لیے روانہ کرنے کا عزم کیا۔
جاری کردہ برائے: شعبہ نشر و اشاعت جموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ جامعہ پونچھ





🍁___𝗠𝗲𝗱𝗶𝗮_𝗖𝗲𝗹𝗹_𝗝𝗞𝗦𝗟𝗙___🦅

29/03/2026

جب بھٹ کے سپاہی نکلیں گے؛
امان کے راہی گونجیں گے؛
یاسین کے وارث جھومیں گے؛
اشفاق کے کمانڈو دھاڑیں گے؛
جب انقلابی سارے گجن گے؛
اُودُوں SLF دے نعرے بجن گے؛
میری جند جوانی SLF
میری جوان جوانی SLF
چلو چلو؛ کوٹلی چلو؛
گونجے گا کوٹلی؛





🍁___𝗠𝗲𝗱𝗶𝗮_𝗖𝗲𝗹𝗹_𝗝𝗞𝗦𝗟𝗙___🦅

        🍁___𝗠𝗲𝗱𝗶𝗮_𝗖𝗲𝗹𝗹_𝗝𝗞𝗦𝗟𝗙___🦅
29/03/2026






🍁___𝗠𝗲𝗱𝗶𝗮_𝗖𝗲𝗹𝗹_𝗝𝗞𝗦𝗟𝗙___🦅

Address

University Of Poonch Rawlakot
Rawala Kot
7200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SLF Jamia Poonch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share