Commissioner Poonch Division

Commissioner Poonch Division Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Commissioner Poonch Division, Government Organization, Rawala Kot.

05/05/2026
04/05/2026

راولاکوٹ (پی آئی ڈی) 4 مئی 2026
پونچھ ڈویژن میں آمدہ مون سون سیزن کے دوران ممکنہ بارشوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور پیشگی حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر پونچھ ڈویژن سردار وحید خان کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں میں ڈائریکٹر جنرل اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) سعید الرحمن قریشی نے ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے راجہ معظم ظفر کے ہمراہ شرکت کی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی شریک ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنرز سدھنوتی، باغ اور حویلی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی انفارمیشن آفیسر ناصر لطیف اور فائر اینڈ ریسکیو آفیسر راولاکوٹ جمیل حمید بھی موجود تھے۔
اجلاس کے دوران آئندہ مون سون سیزن کے پیش نظر تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز و چیئرمین ڈی ڈی ایم اے نے اپنے اپنے اضلاع میں کیے گئے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا اور عوام میں آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
مزید برآں مون سون بارشوں کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کے باعث ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت ندی نالوں کی صفائی کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا تاکہ پانی کی نکاسی کو بہتر بنایا جا سکے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Address

Rawala Kot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Commissioner Poonch Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share