13/08/2026
🇵🇰 جشنِ آزادی — 14 اگست 🇵🇰
راجہ فضل زاہد ، فوکل پرسن یونین کونسل 22 اور راجہ محمد عمر کی طرف سے جشنِ آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم پنجاب و ایم پی اے راجہ محمد حنیف صاحب تھے، جنہوں نے 14 اگست کی مناسبت سے جشنِ آزادی کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر پی پی 17 کے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز اور پارٹی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
پاک فوج پائندہ باد 🇵🇰