Umer Tanveer

Umer Tanveer Official page of Umer Tanveer MPA & Chairman Punjab food authority Government of Punjab Pakistan.

29/07/2026

اوکاڑہ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر کے جاں بحق ہونے کی خبر دل کو جھنجھوڑ دینے والی ہے۔ ایک مہذب معاشرے کی پہچان انصاف، قانون کی بالادستی اور ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ ہے۔ اس واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ حقائق سامنے آئیں اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے۔

"ظلم دیرپا نہیں ہوتا، مگر انصاف کی آواز ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔"



30/06/2026

سابقہ ممبرِ صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ پارلیمنٹیرینز، تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر موجود .
آج بھی عمران خان کی اپنی بہنوں سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ مسلسل ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنا اور انہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھنا تشویش کا باعث ہے۔

پاکستان کی عوام اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور انصاف، آئین اور قانون کی بالادستی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوگی۔ ہم دعا گو ہیں کہ عمران خان کو ان کے قانونی اور بنیادی حقوق فوری طور پر فراہم کیے جائیں۔

25/06/2026

سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ کا صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود، سابقہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واسق قیوم عباسی ،حقیقی ایم پی اے پی پی 12 سعد علی خان اور تنظیمی عہدیداران کے ہمراہ نوید خان کے گھر آمد ان کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی ۔

عید الاضحیٰ مبارکقربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ حق، سچائی، انصاف اور اصولوں کی خاطر ہر قربانی دینے کا درس ہے...
27/05/2026

عید الاضحیٰ مبارک
قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ حق، سچائی، انصاف اور اصولوں کی خاطر ہر قربانی دینے کا درس ہے۔
عید الاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیمؑ کی عظیم سنت کی یاد دلاتی ہے، جو اللہ کی رضا کے لیے مکمل اطاعت اور ایثار کا پیغام ہے۔ اسی جذبے کے ساتھ ہم پاکستان میں انصاف، حقیقی آزادی اور عوام کی حکمرانی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور ہمیں حق و انصاف کے راستے پر ثابت قدم رکھے۔
آپ سب کو عید الاضحیٰ مبارک۔
پاکستان زندہ باد
پاکستان تحریک انصاف پائندہ باد

13/05/2026

9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا پانے والے پاکستان تحریک انصاف کے متحرک کارکن راجہ احسان کے والد محترم راجہ مسعود صاحب کے انتقال پر سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ ،سابقہ ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ، صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود پارٹی عہدیداران کے ہمراہ راجہ احسان کے گھر آمد ۔
اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی۔

‏1یکم مئی مزدوروں کی جدوجہد قربانی اور حق کے لیے اواز بلند کرنے کا دن ہے۔۔‎
30/04/2026

‏1یکم مئی مزدوروں کی جدوجہد قربانی اور حق کے لیے اواز بلند کرنے کا دن ہے۔۔

16/04/2026

سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ ،صدر پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کے جہانگیر احمد بٹ، سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف سردار امجد ،سیاسی و سماجی شخصیت شمیم عالم بٹ کے افس أمد شمیم عالم بٹ صاحب کے بیٹے کی شادی کی مبارکباد دی ۔نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Address

House No 13, Street 6, Peshawar Road
Rawalpindi
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umer Tanveer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Umer Tanveer:

Shortcuts

Share