03/10/2024
ابلیسی توحید
Asif Butt
آل عمران 64۔۔ نعبد کے معنی محض پوجنے کے کرکے فرقہ پرستوں نے توحید کو محدود کردیا اور عبدیت طاغوت کی پر لگا کر ابلیسی توحید کا پرچار کیا۔۔ آپ کہہ رہے ہوں گے کہ یہ ابلیسی توحید کیا ہے؟ ابلیس نے پوجا کے لائق اللہ سبحان و تعالیٰ کے علاوہ کسی اور ہستی کو نہیں سمجھا نہ ہی کسی قبر ہر سجدہ کیا نہ ہی کسی اور ہستی کو کارساز بنایا مگر اللہ کے حکم کا کفر کرکے اپنے آپ کو نعوذ باللہ ، اللہ سے زیادہ سجھدار، عقل مند سمجھا، اللہ کی ذات جو کہ خالق ہے کو سائنس پڑھانے لگ گیا، مخلوق ہو کر خالق سے اپنی اور آدم ع کی تخلیق پر بحث کرنے لگ گیا۔ سرکشی نفس کی طاعت میں اللہ سبحان و تعالیٰ کے حکم کا کفر کیا۔ کفر شرک کے بغیر ممکن نہیں اور اول شریک سرکشی نفس ہے جس کو الہ بنا کر ابلیسی طاغوت بنا۔۔ قبر ہرستی، بت پرستی، شخصیت پرستی سے روکنا اور پوجا کے لئے صرف اللہ سبحان و تعالیٰ کی ذات ہے کی دعوت دینا توحید کا بہت ہی چھوٹا حصہ یے۔ اور ابلیسی توحید ہے۔ حقیقی توحید اللہ کی ماننا ہے چاہے نفس کو گراں گزرے۔ اگر اللہ کی مانی جائے تو کسی بھی قسم کے ظاہری و باطنی شرک میں مبتلا ہونے کا امکان ہی نہیں رہتا۔