15/08/2025
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن صدر راولپنڈی یونٹ ملاکنڈ ڈویژن (بونیر، سوات، دیر، اور باجوڑ) اور پختونخوا کے دیگر علاقوں میں حالیہ بارشوں اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہیں۔ یہ قدرتی آفت جس نے کئی قیمتی جانیں لے لیں اور وسیع پیمانے پر مالی نقصان پہنچایا، نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔
ہم ان تمام خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
مزید برآں، ہم حکومت، مقامی انتظامیہ، NDMA اور دیگر متعلقہ اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی کارروائیاں کی جائیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، بنیادی ضروریات خوراک، پانی، ادویات، خیمے فوری طور پر مہیا کی جائیں اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
ہم حکومت وقت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس آزمائش کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، اور متاثرین کی فوری مدد کو یقینی بنائے گی۔
شایان خان ا
صدر
پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن صدر روالپنڈی یونٹ د