Shakhimar Welfare Society

Shakhimar Welfare Society SWS is a non-governmental, non- profitable and non-political organization and working for the welfare

Shakhimar is a remote and backward area of district North Waziristan, KPK, Pakistan. There are so many problems and lack of basic facilities like Education, Health, road and communication and many others.

17/02/2026

. .
چونکہ علاقہ شاخیمار ایک نہایت سرسبز، زرخیز اور قدرتی حسن سے مالا مال خطہ ہے، اور #شاخیمارویلفیئرسوسائٹی ہر سال ماحول کے تحفظ اور شجرکاری کے فروغ کے لیے "گرین شاخیمار مہم" کے نام سے باقاعدہ مہم کا انعقاد کرتی ہے، اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے امسال بھی بڑے پیمانے پر شجرکاری کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔
لہٰذا زراعت، جنگلات اور ماحولیات سے متعلق تمام #سرکاری و #غیرسرکاری اداروں، تنظیموں اور ذمہ داران سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس قومی و فلاحی مہم میں بھرپور تعاون کریں، تاکہ شاخیمار کو مزید سرسبز، صاف اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنایا جا سکے۔
آئیں! مل کر اپنے خوبصورت علاقے کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔
شاخیمار ویلفیئر سوسائٹی
خدمتِ خلق ہمارا مشن 🌿
International Fund for Agricultural Development (IFAD)
Assistant Commissioner, Razmak
Deputy Commissioner North Waziristan
Mohsin Dawar
Radio Miranshah TDNW
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Social Welfare, Special Education & Women Empowerment Department, Khyber Pakhtunkhwa
North Waziristan Welfare Association - NOWWA
CLEAN Dossali welfare Society
UN Environment Programme in Asia Pacific

11/02/2026

برف یا آفت، شاخمیار ویلفیئر سوسائٹی ہر وقت میدانِ عمل میں!
شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جب شاخیمار کی سڑکیں بارہا بند ہوئیں، آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی اور مریضوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوئے، تب شاخیمار ویلفیئر سوسائٹی کے رضاکار خاموش تماشائی نہیں بنے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی، شدید برفباری کے باوجود، سوسائٹی کے باہمت رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی مرتبہ سڑکوں سے برف ہٹا کر راستے بحال کیے۔ نہ سخت سردی کی پروا کی، نہ وسائل کی کمی کا شکوہ کیا بس ایک جذبہ تھا انسانیت کی خدمت۔
ایمرجنسی مریضوں کی بروقت منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے رضاکار دن رات سرگرم رہے اور روڈ کی بحالی کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر ادا کیا۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس سارے عمل میں حکومتی اداروں کی جانب سے کسی قسم کی عملی مدد میسر نہ آ سکی، مگر اس کے باوجود رضاکاروں کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔
شخمار ویلفیئر سوسائٹی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جب نیت صاف ہو اور مقصد عوامی خدمت ہو تو وسائل کی کمی رکاوٹ نہیں بنتی۔
ہم اپنے تمام رضاکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، جو ہر مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔
Snow or disaster — Shakhimar Welfare Society is always on the frontline!
Due to heavy snowfall and landslides, when the roads of Shakhimar were repeatedly blocked, transportation came to a complete halt and the lives of patients were put at serious risk. At that critical time, the volunteers of Shakhimar Welfare Society did not remain silent spectators.
As in previous years, despite the intense snowfall this year as well, the dedicated volunteers of the Society took action on a self-help basis and cleared snow from the roads multiple times to restore access. They did not complain about the freezing cold or the lack of resources — they were driven by only one passion: service to humanity.
To ensure the timely transportation of emergency patients, the volunteers remained active day and night and took the restoration of the roads as their responsibility. It is unfortunate to state that throughout this entire process, no practical assistance was provided by the government authorities. Nevertheless, the morale of the volunteers never weakened.
Shakhimar Welfare Society has once again proven that when intentions are sincere and the goal is public service, lack of resources cannot become a barrier.
We salute all our volunteers who stand with the community in every difficult moment.
Assistant Commissioner, Razmak
Deputy Commissioner North Waziristan
KP Rescue1122

الحمدللہ!  #شاخیمارویلفیئرسوسائٹی نے اپنے دینی فریضے کو سمجھتے ہوئے اپر شاخیمار کی جامع مسجد میں ڈیجیٹل گھڑی نصب کی۔ یہ ...
05/02/2026

الحمدللہ! #شاخیمارویلفیئرسوسائٹی نے اپنے دینی فریضے کو سمجھتے ہوئے اپر شاخیمار کی جامع مسجد میں ڈیجیٹل گھڑی نصب کی۔ یہ نیکی کا کام نہ صرف نمازیوں کی سہولت کا باعث بنے گا بلکہ دینِ اسلام سے محبت اور خدمتِ خلق کے جذبے کی ایک خوبصورت مثال بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے اور اسے صدقۂ جاریہ بنائے، آمین۔

Proud Moment for the Entire Area of ShakhimarIt is a great pride for the whole area of Shakhimar that   , son of  , has ...
30/01/2026

Proud Moment for the Entire Area of Shakhimar
It is a great pride for the whole area of Shakhimar that , son of , has been selected for Cadet College Razmak.
Heartiest congratulations to his family and teachers for turning their dream and efforts into reality.
This achievement is a practical example that when someone thinks about the progress and betterment of the whole society, Allah سبحانه وتعالی grants success to them.
Special congratulations to our active member and Communication Secretary, Mr. Jahangir Khan, on this remarkable achievement of his son.
May Allah grant Aqif Khan more success in the future. Ameen.
شاخیمار کے لیے خوشی اور فخر کا تاریخی لمحہ
آج شاخیمار کی فضاؤں میں خوشی کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ عاکف خان المعروف مزرک، ولد جہانگیر خان، کا انتخاب کیڈٹ کالج رزمک میں ہو گیا ہے۔ یہ صرف ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ پورے علاقے، خاندان اور معاشرے کی مشترکہ فتح ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے عاکف خان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی دعاؤں، محنت اور قربانیوں نے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ واقعی، جب نیت خالص ہو اور مقصد معاشرے کی بھلائی ہو تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ ایسی کوششوں کو ضرور کامیابی سے نوازتا ہے۔
یہ کامیابی اس بات کا روشن ثبوت ہے کہ اگر نوجوانوں کو درست رہنمائی اور حوصلہ ملے تو وہ ناممکن کو بھی ممکن بنا سکتے ہیں۔
ہم شاخیمار ویلفیئر سوسائٹی کے فعال رکن اور کمیونیکیشن سیکرٹری جناب جہانگیر خان کو بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ کامیابی ان کی محنت، اخلاص اور سماجی خدمات کا خوبصورت ثمر ہے۔
اللہ تعالیٰ عاکف خان کو مزید کامیابیوں سے نوازے، اسے علم و کردار کی بلندی عطا فرمائے اور اسے قوم و ملت کے لیے باعثِ فخر بنائے۔ آمین۔

🌟 فخرِ شاخیمار: کامیابی کا ایک نیا سفر 🌟شاخیمار ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تمام اہل علاقہ اور ممبران کے لیے نہایت خوشی ا...
06/01/2026

🌟 فخرِ شاخیمار: کامیابی کا ایک نیا سفر 🌟
شاخیمار ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تمام اہل علاقہ اور ممبران کے لیے نہایت خوشی اور مسرت کا مقام ہے کہ ہمارے علاقے کا ایک روشن ستارہ اور قابلِ فخر سپوت، جناب شاکر صاحب، اعلیٰ تعلیم (Higher Education) کے حصول کے لیے چین (China) روانہ ہو رہے ہیں۔
شاکر کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی انتھک محنت اور لگن کا نتیجہ ہے، بلکہ یہ ہمارے پورے علاقے کے لیے ایک مثال ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ دیارِ غیر میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا کر نہ صرف اپنے والدین کا نام روشن کریں گے بلکہ شاخیمار ویلفیئر سوسائٹی اور ملک و قوم کا نام بھی بلند کریں گے۔
ہماری دعائیں شاکر کے ساتھ ہیں:
اللہ تعالیٰ ان کے اس تعلیمی سفر کو مبارک اور کامیاب بنائے۔
انہیں علم و حکمت کی نئی بلندیوں سے نوازے۔
وہ وہاں سے کامیاب و کامران ہو کر لوٹیں اور اپنی مٹی کی خدمت کریں۔
شاکر صاحب! ہمیں آپ پر ناز ہے! آپ کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے۔
منجانب:
ایڈمن و تمام ممبران،
شاخیمار ویلفیئر سوسائٹی 🇵🇰 🤝 🇨🇳

ہمارے روشن مستقبل کے معمارشاخیمار ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ہمارے گاؤں کے ان قابل اور مستقل مزاج نوجوانوں کو خراج تحسین...
01/12/2025

ہمارے روشن مستقبل کے معمار
شاخیمار ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ہمارے گاؤں کے ان قابل اور مستقل مزاج نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے جو نرسنگ کے مقدس پیشے میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

یہ نوجوان ہمارے گاؤں کا روشن چہرہ ہیں جو انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر ایک مشکل اور ذمہ داری بھرے شعبے کا انتخاب کر رہے ہیں۔ ان کی یہ کوشش نہ صرف ان کے اپنے مستقبل کے لیے بلکہ پورے معاشرے کی صحت و بہبود کے لیے ایک قابل قدر قدم ہے۔

نرسنگ صرف ایک پیشہ نہیں، بلکہ ایک عبادت ہے، اور ہمارے یہ نوجوان اس عبادت کے لیے خود کو تیار کر رہے ہیں۔ ان کی محنت، لگن اور عزم قابل تحسین ہے۔

شاخیمار ویلفیئر سوسائٹی ان تمام طلباء کو دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی ہر قدم پر رہنمائی فرمائے، ان کے علم میں اضافہ کرے، اور انہیں کامیابیوں کے نئے مقامات تک پہنچائے۔

ہم سوسائٹی کی طرف سے ان طلباء کی ہر ممکن مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے۔ آپ سب کے شاندار مستقبل کے لیے ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں!

ہمارے نوجوان، ہماری امیدیں، ہمارا فخر!

18/10/2025

شاخیمار ویلفئر سوسائٹی کی ایک اور کامیاب کاوش 🎓

تعلیم کی جانب ایک اور قدم — کامیاب کوآرڈینیشن کا نتیجہ

شاخیمار ویلفئر سوسائٹی نے علاقے میں ایک اہم اور قابلِ تحسین قدم اٹھایا ہے۔
علاقے کے وہ درجنوں نوجوان جنہوں نے مڈل کے بعد تعلیم کا سلسلہ چھوڑ دیا تھا، اُن کی تعلیمی بحالی کے لیے سوسائٹی نے ایک مؤثر مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران 60 سے زائد طلباء اور ان کے والدین کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور انہیں دوبارہ اسکول میں داخلہ لینے پر آمادہ کیا گیا۔

اللہ کے فضل و کرم اور شاخیمار ویلفئر سوسائٹی کی انتھک محنت کے نتیجے میں 60 سے زائد طلباء کو گورنمنٹ ہائی اسکول شاخیمار میں داخل کرا کر باقاعدہ بورڈ کے ساتھ انرول کیا گیا۔

یہ شاندار کامیابی علاقے میں تعلیم کے فروغ اور شعور کی بیداری کی ایک روشن مثال ہے۔

---

ایجوکیشن آفس میرانشاہ اور سول انتظامیہ سے گزارش:

گورنمنٹ ہائی اسکول شاخیمار جیسے فعال تعلیمی ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے درج ذیل مطالبات پر فوری توجہ دی جائے:

1. خالی اسامیوں پر اساتذہ کی تعیناتی کی جائے۔

2. طلبہ اور اسٹاف کے لیے مناسب فرنیچر فراہم کیا جائے جو اس وقت تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔

3. اسکول کو کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ حجرے کی بجائے اسکول کے اندر ہی تعلیمی مواد دستیاب ہو۔
Assistant Commissioner, Razmak
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner North Waziristan
Muheb Wazir
Shaheen Razmak
Radio Miranshah TDNW
Peacefull, Mashal, Waziristan Association, پرامن، رنڑہ، وزیرستان تنظیم
Khyber Pakhtunkhwa Elementary & Secondary Education Department(KPESED)
Chief Minister KP
Delawar Khan

18/09/2025

Good News! 🎉
The people of Shakhimar and surrounding areas are gladly informed that
Government High School Shakhimar
has officially started admissions for Class 9th & 10th.

All respected residents are requested: Come and get admission today!

📌 Admissions are open — Don’t miss the chance!

"دو ہستیاں۔۔۔ پاکستان و خیبر پختونخوا کی شان، غریبوں اور بے یار و مددگاروں کا سہارا و مددگار، نہایت خوش اخلاق و شفیق۔ یہ...
16/09/2025

"دو ہستیاں۔۔۔ پاکستان و خیبر پختونخوا کی شان، غریبوں اور بے یار و مددگاروں کا سہارا و مددگار، نہایت خوش اخلاق و شفیق۔ یہ شخصیات نہ صرف حکومتی افسران ہیں بلکہ عوام کے دلوں کے سلطان بھی ہیں۔
قابلِ قدر و محترم اسسٹنٹ کمشنر رزمک سب ڈویژن جناب صاحب اور قابلِ احترام بجٹ آفیسر NMD-II، فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا جناب #ادریس صاحب۔
یقیناً یہ دونوں افسران اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے ایک عظیم رحمت اور انمول نعمت ہیں۔"
"Two personalities… The pride of Pakistan and Khyber Pakhtunkhwa, a support and helper for the poor and the helpless, extremely kind-hearted and courteous. These personalities are not only government officials but also the kings of the people’s hearts.
The honorable Assistant Commissioner of Razmak Sub-Division, Mr. , and the esteemed Budget Officer NMD-II, Finance Department Khyber Pakhtunkhwa, Mr. .
Indeed, these two officers are a great blessing and priceless gift from Allah Almighty for the people of Khyber Pakhtunkhwa."

Deputy Commissioner North Waziristan
Finance Department Khyber Pakhtunkhwa
Chief Minister KP
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Peacefull, Mashal, Waziristan Association, پرامن، رنڑہ، وزیرستان تنظیم
Mohsin Dawar

Address

Shakhimar
Razmak
28100

Telephone

+923349041026

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shakhimar Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Shakhimar Welfare Society:

Share

Category