Assistant Commissioner Razmak

Assistant Commissioner Razmak Official page of the Assistant Commissioner Razmak.

Sharing public information, government initiatives, development activities, and administrative updates for Sub-Division Razmak.

23/08/2026
14/08/2026

یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رزمک محمد طفیل نے اپنے خصوصی پیغام میں اہلِ علاقہ اور پوری قوم کو آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ملکی ترقی، امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، محنت اور مثبت سوچ کو اپنا شعار بناتے ہوئے ملک و قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔

13/08/2026
📢 اہم اطلاع برائے امیدوارانتمام متعلقہ امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ شیئر کی گئی ڈومیسائل لسٹ میں شامل امیدواران اپنے...
13/08/2026

📢 اہم اطلاع برائے امیدواران

تمام متعلقہ امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ شیئر کی گئی ڈومیسائل لسٹ میں شامل امیدواران اپنے ڈومیسائل ریکارڈ اور اصل دستاویزات مقررہ مدت یعنی 10 دن کے اندر اپنے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں، تاکہ ریکارڈ کی ویریفیکیشن مکمل کی جا سکے۔

⚠️ اہم: مقررہ مدت کے بعد جمع کروایا گیا ریکارڈ قابلِ قبول نہیں ہوگا، جس کی وجہ سے آپ کے انجینئرنگ داخلے میں رکاوٹ یا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

لہٰذا تمام امیدواران سے گزارش ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے مقررہ مدت کے اندر اپنا ریکارڈ جمع کروائیں۔

منجانب:
ضلعی انتظامیہ، شمالی وزیرستان

13/08/2026

رزمک کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنر کے خیالات

رزمک صرف ایک خوبصورت اور پُرفضا مقام ہی نہیں بلکہ یہاں کے پُرامن، باہمت اور مہمان نواز عوام بھی اس علاقے کی اصل پہچان ہیں۔ 🌿🏔️

بطور اسسٹنٹ کمشنر، رزمک کے عوام کی خدمت کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ میری کوشش ہے کہ علاقے میں بنیادی سہولیات، صفائی، سڑکوں، صحت، تعلیم اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

رزمک کے قدرتی حسن اور یہاں کے لوگوں کی محبت نے ہمیشہ دل کو متاثر کیا ہے۔ ان شاء اللہ، انتظامیہ اور عوام کے باہمی تعاون سے رزمک کو مزید خوبصورت، پُرامن اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

رزمک کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور علاقے کا بہتر مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ 🇵🇰

ریڈیو رزمک پر کھلی کچہریڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد تیمور خان آفریدی کی ہدایت پر ریڈیو رزمک پر اسسٹنٹ کمشنر رزمک طفیل...
12/08/2026

ریڈیو رزمک پر کھلی کچہری

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد تیمور خان آفریدی کی ہدایت پر ریڈیو رزمک پر اسسٹنٹ کمشنر رزمک طفیل خان کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔

عوام الناس اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست ٹیلیفون کالز کے ذریعے پیش کر سکتے ہیں، جنہیں متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا۔

تاریخ: 13 اگست 2026، بروز جمعرات
وقت: دوپہر 12:00 بجے تا 1:00 بجے
براہِ راست کال: 230800-0928

منجانب: ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان/ تحصیل انتظامیہ رزمک کی جانب سے یومِ استحصالِ کشمیر کی مناسبت سے مہم کا انعقاد*صوبائی حکومت خیبر پختونخوا...
03/08/2026

شمالی وزیرستان/ تحصیل انتظامیہ رزمک کی جانب سے یومِ استحصالِ کشمیر کی مناسبت سے مہم کا انعقاد
*صوبائی حکومت خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان تیمور آفریدی کی ہدایات پر تحصیل انتظامیہ رزمک کی جانب سے 5 اگست 'یومِ استحصالِ کشمیر' کی مناسبت سے ایک خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
مہم کے دوران تحصیل رزمک کے اہم مقامات، سرکاری دفاتر اور مرکزی بازاروں میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بینرز اور کشمیری پرچم آویزاں کیے گئے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رزمک طفیل محمد کا کہنا تھا کہ اہل رزمک اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان جناب تیمور آفریدی کی خصوصی ہدایات اور اسسٹنٹ کمشنر رزمک کی نگرانی میں تحصیل رزمک کے مختلف علاق...
26/07/2026

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان جناب تیمور آفریدی کی خصوصی ہدایات اور اسسٹنٹ کمشنر رزمک کی نگرانی میں تحصیل رزمک کے مختلف علاقوں میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث سڑکوں پر گرنے والے پتھروں اور ملبے کی بروقت صفائی کا عمل مسلسل جاری ہے۔
بارشوں کے باعث بالخصوص ڈنکن تا پیریات اور ڈنکن تا الیگزینڈرا روڈ پر پہاڑوں سے پتھر اور ملبہ گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر تحصیل انتظامیہ رزمک نے ریسکیو 1122 رزمک کے تعاون سے ٹریکٹر کے ذریعے روڈ کلیئرنس کا باقاعدہ سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تاکہ سڑکیں ہر وقت عام ٹریفک کے لیے محفوظ اور کھلی رہیں۔
اسی سلسلے میں 24 جولائی 2026 اور 26 جولائی 2026 کو ڈنکن تا الیگزینڈرا اور ڈنکن تا پیریات (بذریعہ خوازہ اوبہ) روڈ سے پتھر اور ملبہ ہٹا کر سڑک کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا۔

پولیس اسٹیشن رزمک میں پولیس سہولت سنٹر کا افتتاحآج اسسٹنٹ کمشنر رزمک نے پولیس اسٹیشن رزمک میں قائم پولیس سہولت سنٹر کا ب...
23/07/2026

پولیس اسٹیشن رزمک میں پولیس سہولت سنٹر کا افتتاح
آج اسسٹنٹ کمشنر رزمک نے پولیس اسٹیشن رزمک میں قائم پولیس سہولت سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں ایس ڈی پی او رزمک جناب جمشید خان، ایس ایچ او رزمک جناب شاہ زید، پولیس سہولت سنٹر کے عملے، سوشل میڈیا نمائندگان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پولیس سہولت سنٹر کے ذریعے 18 اقسام کی آن لائن ویریفکیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس سے سب ڈویژن رزمک کے عوام اب اپنے علاقے میں ہی مختلف نوعیت کی تصدیقی خدمات حاصل کر سکیں گے اور انہیں اس مقصد کے لیے میرانشاہ یا بنوں جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
افتتاح کے بعد اسسٹنٹ کمشنر رزمک نے سہولت سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، عملے سے بریفنگ لی اور خدمات کی فراہمی کے طریقۂ کار کا جائزہ لیا۔
پولیس سہولت سنٹر کا قیام ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے عوامی سہولت کے فروغ کی جانب ایک اہم اور قابلِ تحسین اقدام ہے، جس سے شہریوں کو جدید، بروقت اور آسان سرکاری خدمات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان جناب تیمور خان آفریدی کے احکامات اور اسسٹنٹ کمشنر رزمک کی ہدایات پر تحصیلدار رزمک نے مختلف علا...
22/07/2026

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان جناب تیمور خان آفریدی کے احکامات اور اسسٹنٹ کمشنر رزمک کی ہدایات پر تحصیلدار رزمک نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ندی نالوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران عوام کو سیلابی ریلوں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی جبکہ حساس مقامات پر شہریوں کو خبردار کرنے کے لیے سرخ جھنڈے نصب کیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ عوام سے اپیل کرتی ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

Address

Sub Division Razmak
Razmak

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Razmak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share