Assistant Commissioner Renala Khurd

Assistant Commissioner Renala Khurd Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assistant Commissioner Renala Khurd, Government Organization, Renala Khurd.

Official Page of Assistant Commissioner Renala Khurd

Dedicated to transparent governance, efficient public service, revenue administration, law & order, and the development of Tehsil Renala Khurd.

14/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد صائمہ نزیر کی زیر قیادت پرچم کشائی تقریب کا انعقاد

14/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد صائمہ نزیر کی زیر قیادت جشن آزادی ریلی کا انعقاد

14/08/2026

جشن آزادی ریلی

14/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر صائمہ نذیر کے زیر اہتمام جشن آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد



14/08/2026

جشن آزادی مبارک 🇵🇰

09/08/2026

مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدہ ، نئے عہد کا آغاز 🇵🇰🇹🇷🇸🇦
تاریخی اور اہم پیش رفت سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سرکاری عمارتوں کو قومی جذبے کے تحت سرخ و سبز برقی قمقموں سے روشن کر دیا گیا
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون، اسٹریٹجک رابطہ کاری، علاقائی استحکام اور دیرپا امن کے مشترکہ عزم کی علامت
پاکستان زندہ باد 🇵🇰 سعودی عرب 🇸🇦 ترکیہ 🇹🇷



06/08/2026
05/08/2026

🇵🇰 یومِ استحصالِ کشمیر — 5 اگست

آج یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد صائمہ نذیر اور ڈی ایس پی رینالہ سرکل مرزا آصف بیگ کی قیادت میں DPS سکول میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے قبل قومی اور کشمیری پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

ریلی میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤ الدین اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین، ضلعی امن کمیٹی، مسیحی برادری کے نمائندگان، طلبہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے اور بھارتی مظالم کے خلاف پلے کارڈز کے ذریعے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد صائمہ نذیر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

ڈی ایس پی مرزا آصف بیگ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کا غیرقانونی خاتمہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا اور کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤالدین نے کہا کہ ساری دنیا میں مقبوضہ کشمیر پر ظالمانہ قبضے کیخلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور اس ظلم کیخلاف ہم سب متحد ہیں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے نا پاک ارادوں سے آزاد کروائیں گے

کشمیر بنے گا پاکستان — ان شاء اللہ






05/08/2026

🇵🇰 یومِ استحصالِ کشمیر — 5 اگست

آج یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد صائمہ نذیر اور ڈی ایس پی رینالہ سرکل مرزا آصف بیگ کی قیادت میں DPS سکول میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ جس میں ریسکیو1122اور PERA کی مل کر پریڈ

کشمیر بنے گا پاکستان — ان شاء اللہ







5 اگست ‏یومِ استحصالِ کشمیر5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت میں یکطرفہ تبدیلی کے ساتھ، کشمیری عوام کی ز...
05/08/2026

5 اگست ‏یومِ استحصالِ کشمیر

5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت میں یکطرفہ تبدیلی کے ساتھ، کشمیری عوام کی زندگی مزید پابندیوں اور مشکلات میں گھیر دی گئی۔ سات سال بعد بھی مقبوضہ جموں و کشمیر کا عالمی برادری سے سوال اپنی جگہ موجود ہے، اور کشمیری عوام کی آواز دنیا کی توجہ چاہتی ہے۔


Address

Renala Khurd

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Renala Khurd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share