24/08/2026
میونسپل کمیٹی صادق آباد
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے احکامات اور ڈی سی صاحب رحیم یار خان کی ہدایات کی روشنی میں میونسپل کمیٹی صادق آباد کے زیراہتمام ایک پروقار اور بابرکت "سیرت النبی کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔
چیف آفیسر زوہیب افضل صاحب کی سرپرستی میں منعقدہ اس روحانی تقریب کے فرائض نہایت حسنِ خوبی سے سرانجام دیے گئے۔
اس بابرکت محفل میں صادق آباد کی معروف مذہبی و سماجی شخصیات نے خصوصی شرکت کی، جن میں معروف عالمِ دین حضرت علامہ مولانا فضل محمود حیدری. ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر وزیرِ اعلیٰ پنجاب عبدالصبور چوہدری، ممبر امن کمیٹی سید علمدار حسین نقوی، جنرل سیکرٹری انجمنِ تاجران میاں احسان الحق، اور ممبر امن کمیٹی غلام عباس بھٹی شامل تھے۔
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن و امان اور علاقائی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔