01/09/2026
#بزنس کمیونٹی کے لئے نیک تمنائیں
#چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یارخان کے انتخابات میں دونوں گروپس میں دوستوں کے ساتھ میرے دیرینہ تعلقات ہیں اور میرے حمایتی دونوں طرف موجود ہیں - بطور سیاسی نمائندہ پاکستان مسلم لیگ ن، میں پوری بزنس کمیونٹی کی کامیابی کے لیے دعاگو ھوں اور چیمبر میں غیر جانبدارانہ موقف رکھتا ھوں۔ یقیناً، چیمبر کے انتخابات تاجر برادری کی ترقی اور فلاح و بہبود کے ضامن ھیں، اور میری بھرپور خواہش ھے کہ جو بھی امیدوار منتخب ھوں، وہ دل و جان سے تاجروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کریں۔میری نیک تمنائیں پوری بزنس کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔