28/07/2026
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) فیصل آباد زون
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) ساہیوال
بیرون ملک بھجوانے کے نام پر فراڈ کیس میں 30 لاکھ روپے برآمد
ڈائریکٹر FIA فیصل آباد زون کی ہدایات پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) ساہیوال نے انکوائری نمبر 106/2026 میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے 30 لاکھ روپے برآمد کر لیے۔
یہ انکوائری مورخہ 30-06-2026 شکایت کنندہ محمد اسلم ولد غلام رسول، سکنہ چک نمبر 64/4-R، ساہیوال کی درخواست پر درج کی گئی تھی۔
انکوائری میں نامزد ملزمان:
محمد وقاص ولد احمد دین، سکنہ شکر گڑھ، نارووال
شازیہ بی بی زوجہ مجید علی، سکنہ چک نمبر 64/4-R، ساہیوال
ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران شکایت کنندہ کے 30 لاکھ روپے برآمد کر لیے۔