RO Crime Control Department Sahiwal

RO Crime Control Department Sahiwal Official Page Of Crime Control Department Sahiwal Region

Today, we pay tribute to the founder of our nation, Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, on his death anniversary. His visi...
11/09/2025

Today, we pay tribute to the founder of our nation, Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, on his death anniversary. His vision, leadership, and unwavering commitment to Pakistan's creation continue to inspire us. Let's honor his legacy by working towards a prosperous, united, and strong Pakistan. 🇵🇰

08/09/2025

سی سی ڈی کے اختیارات میں کمی کا جھوٹا پروپگنڈا بے نقاب !

سی سی ڈی کے اختیارات میں کمی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ کچھ لوگ سی سی ڈی کے اختیارات میں کمی کا جھوٹا پروپگنڈا کر کے سی سی ڈی افسران اور اہلکاران کا حوصلہ پست کرنے کی مذموم سازش کر رہے ہیں۔ سی سی ڈی کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر عوام اور اعلی حکومتی حلقوں میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی بے شمار مواقع پر سی سی ڈی کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کر چکی ہیں۔
پنجاب میں 4 ماہ کے مختصر عرصے میں سنگین نوعیت کے جرائم کی شرع میں واضح کمی آئی ہے جس کا اعتراف آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی بارہا کیا ہے ۔ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور سنگین اور منظم جرائم کے خاتمے کے لیےہونے والی کوششوں میں سی سی ڈی کو تمام مقتدر حلقوں کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے کیونکہ اس ادارے کی وجہ سے عوام میں پہلی دفعہ تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے اور عوام کا پولیس اور حکومت پر اعتماد بحال ہوا ہے۔
اختیارات میں کمی کا جھوٹا پروپیگنڈا کر کے سی سی ڈی کے افسران اور اہلکاران کا حوصلہ پست کرنے کی منظم سازش کرنے والوں کے خلاف سی سی ڈی سائبر ایکٹ کے تحت کاروائی کرے گا کیونکہ سستی شہرت کیلئے کسی کو بھی جھوٹا پروپیگنڈا کر کے سی ڈی کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

06/09/2025

سی سی ڈی کے نام کے جعلی بینرز لگانے والے نے معافی مانگ لی !

کرشن نگر لاہور کے رہائشی مقامی تاجررہنما سید محمد عظمت نے عیدمیلادالنبی کے حوالے سے سی سی ڈی کی ہدایات پر مبنی بینرز اسلام پورہ کے علاقے میں لگانے کا اعتراف کر لیا۔ سید محمد عظمت نے عوام الناس اور سی سی ڈی حکام سے اپنی اس نادانستہ غلطی پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ بینرز لگانے کا واحد مقصد عیدمیلادالنبی کے مقدس موقع پر شہریوں کی جانب سے ہونے والی منفی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرنا تھا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں مقامی تاجر رہنما سید محمد عظمت نے کہا کہ سی سی ڈی کا نام غلط فہمی کی بنیاد پر بینرز پر لکھا گیا جس پر میں شرمندہ ہوں اور سی سی ڈی سے معزرت خواہ ہوں۔ قبل ازیں سی سی ڈی پنجاب کی جانب سے عید میلادالنبی کی مناسبت سے ہدایات پر مبنی لگائے گئے ان بینرز سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا تھا۔

‏6ستمبر- یوم دفاع پاکستاناپنے خون سے تجھے گل رنگ فسانے دیں گے  اے وطن آنچ کبھی تجھ پہ نہ آنے دیں گےاپنی باہوں سے بنائیں ...
06/09/2025

‏6ستمبر- یوم دفاع پاکستان
اپنے خون سے تجھے گل رنگ فسانے دیں گے
اے وطن آنچ کبھی تجھ پہ نہ آنے دیں گے

اپنی باہوں سے بنائیں گے ترے گرد حصار
کوئی طوفان تیری سمت نہ آنے دیں گے
‎

عید میلادالنبی مبارک!دانائے سبل ، ختم الرسل مولائے کل جس نےغبار راہ کو بخشا فروغِ وادی سینانگاہ عشق و مستی میں وہی اول و...
06/09/2025

عید میلادالنبی مبارک!

دانائے سبل ، ختم الرسل مولائے کل جس نے
غبار راہ کو بخشا فروغِ وادی سینا

نگاہ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر
وہی قرآں وہی فرقان وہی یٰسیں وہی طہٰ

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی عید میلادالنبی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری کرنے کی تردید ! سی سی ڈی پنجاب نے شہریوں کو عید می...
05/09/2025

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی عید میلادالنبی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری کرنے کی تردید !

سی سی ڈی پنجاب نے شہریوں کو عید میلاد النبی کی تقاریب کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔ اس قسم کی ہدایات جاری کرنا سی سی ڈی کے مینڈیٹ میں شامل نہیں ہے۔ سی سی ڈی نے شہر میں عید میلادالنبی کے حوالے سے کوئی بینرز آویزاں نہیں کیے۔ سی سی ڈی صرف اور صرف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے
اقدامات کر رہا ہے۔

28/08/2025

سی سی ڈی پولیس مقابلہ/ 30 روپے کیلئے دو بھائیوں کو قتل کرنے والے مرکزی ملزمان ہلاک !

ہلاک ملزمان اویس اور شہزاد نے رائیونڈ کے علاقے میں 30 روپے کیلئے بدترین تشدد کرکے 2 سگے بھائیوں واجد اور راشد کو بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔ ملزمان کےدیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری

13/08/2025
یوم شہداء پولیس!آج ہم پولیس کے ان بہادر شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے کل کے لیے اپنا آج قربان کر دیا ۔...
04/08/2025

یوم شہداء پولیس!
آج ہم پولیس کے ان بہادر شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے کل کے لیے اپنا آج قربان کر دیا ۔ قوم امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کے سد باب کیلئے شہدا پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن عزیز کو استحکام اور عوام کو تحفظ فراہم کیا۔

Address

Sahiwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RO Crime Control Department Sahiwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share