18/07/2026
ایس ڈی ای او پیرا فورس ساہیوال جناب نعمان قیصر نے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس عدنان قیصر اور پیرا فورس کے انفورسمنٹ آفیسرز کے ہمراہ اٹک پٹرولیم، گو پٹرولیم اور آرامکو پٹرولیم کے ڈپوؤں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دورانِ معائنہ پیٹرول اور ڈیزل کے دستیاب اسٹاک، سپلائی کی صورتحال اور ایندھن کی بلا تعطل فراہمی کا جائزہ لیا گیا تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ حکومت کی مقررہ پالیسی کے مطابق ایندھن کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی صورت مصنوعی قلت یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہ دی جائے۔
ایس ڈی ای او پیرا فورس نعمان قیصر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی بروقت اور بلا تعطل فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرا فورس اور سول ڈیفنس کی مشترکہ مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری یا حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے ضلع بھر میں پٹرول پمپس اور ڈپوؤں کی اچانک چیکنگ بھی جاری رکھی جائے گی