Malakand Region Police

Malakand Region Police The Official page of Malakand Region Police Khyber Pakhtunkhwa

ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین کا دورہڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہا...
01/09/2026

ڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کا حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر نے حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈمی دنین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان سے گھل مل کر شفقت و محبت کا اظہار کیا۔

ڈی۔پی۔او نے بچوں سے تعلیمی سرگرمیوں، ان کے معمولات اور مستقبل کے عزائم کے بارے میں بات چیت کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں محنت و لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔

اس موقع پر ڈی۔پی۔او ریشم جہانگیر نے کہا کہ بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور ان کے دلوں میں امید پیدا کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ تعلیم ہی وہ راستہ ہے جو بچوں کو ایک روشن اور باوقار مستقبل کی طرف لے جاتا ہے۔

انہوں نے اکیڈمی انتظامیہ کی جانب سے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ڈی پی او شانگلہ اکرام اللہ پی ایس پی کا بشام کا دورہڈی پی او شانگلہ اکرام اللہ پی ایس پی نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے...
28/08/2026

ڈی پی او شانگلہ اکرام اللہ پی ایس پی کا بشام کا دورہ

ڈی پی او شانگلہ اکرام اللہ پی ایس پی نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے متوقع دورۂ بشام کے سلسلے میں بشام کا دورہ کیا۔

دورے کے موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ سلیم امان اللہ خان، ایس ڈی پی او بشام عثمان منیر، ڈی ایس پی سیکیورٹی نعیم خان سمیت دیگر پولیس افسران اور جوان بھی موجود تھے۔

ڈی پی او شانگلہ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورۂ بشام کے حوالے سے بشام بازار اور شاہراہِ قراقرم پر کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر اور مربوط بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈی پی او شانگلہ نے ہیلی پیڈ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر بشام جاوید کے ساتھ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورے کے حوالے سے مختلف انتظامی اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

ڈی پی او شانگلہ اکرام اللہ پی ایس پی نے ہدایت کی کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورۂ بشام کو پرامن، محفوظ اور منظم انداز میں یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور سیکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی پی او شانگلہ اکرام اللہ پی ایس پی نے صدر بازار بشام سے بھی میٹنگ کی اور انہیں ضروری ہدایات جاری کردی، صدر بازار بشام نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

*ڈی پی او دیر بالا کا تھانہ واڑی کا دورہ، پولیس میس کا افتتاح۔۔۔*ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے تھانہ واڑی میں نئے پولیس...
28/08/2026

*ڈی پی او دیر بالا کا تھانہ واڑی کا دورہ، پولیس میس کا افتتاح۔۔۔*

ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے تھانہ واڑی میں نئے پولیس میس ہال کا افتتاح کیا۔

ڈی پی او دیر بالا نے میس کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے خوراک کے معیار، مینیو، صفائی، کچن اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان نے میس کے انتظامات اور اہلکاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈی پی او دیر بالا نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور خوراک کے معیار و صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے کہا کہ پولیس اہلکار محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی فلاح و بہبود، صحت اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ معیاری پولیس میس کے قیام سے اہلکاروں کے مورال، صحت اور پیشہ ورانہ استعداد میں بہتری آئے گی۔

پولیس لائن شانگلہ میں ضلع بھر کے تمام تھانوں اور چوکیات کے لیے محرر کی تعیناتی کے سلسلے میں تحریری ٹیسٹ اور انٹرویوز کا ...
26/08/2026

پولیس لائن شانگلہ میں ضلع بھر کے تمام تھانوں اور چوکیات کے لیے محرر کی تعیناتی کے سلسلے میں تحریری ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔

ضلع بھر سے ٹیسٹ میں شریک پولیس افسران اور جوانوں سے محرر کی پوسٹ کے لیے تحریری ٹیسٹ لیا گیا اور ان کے انٹرویوز بھی کیے گئے۔

اس موقع پر ڈی پی او شانگلہ اکرام اللہ پی ایس پی نے کہا کہ محرر پولیس اسٹیشن کے انتظامی امور میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اس لیے تمام تھانوں اور چوکیات میں انتہائی قابل، محنتی، ذمہ دار اور خوش اخلاق پولیس افسران کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر بہترین افسران کا انتخاب کرتے ہوئے پولیس اسٹیشنز کے انتظامی نظام کو مزید مؤثر اور عوام دوست بنایا جائے گا۔

*باجوڑ۔ پولیس کی کارروائی۔ علاقہ جھانگیر آباد حدود تھانہ خار میں 14 عدد موٹر گولے برآمد، علاقہ کسی بھی بڑے نقصان سے محفو...
26/08/2026

*باجوڑ۔ پولیس کی کارروائی۔ علاقہ جھانگیر آباد حدود تھانہ خار میں 14 عدد موٹر گولے برآمد، علاقہ کسی بھی بڑے نقصان سے محفوظ۔*

باجوڑ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے علاقہ جھانگیر آباد میں اہم کارروائی کرتے ہوئے شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے 14 عدد موٹر گولے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ برآمد کر لیے۔

بم ڈسپوزل سکواڈ نے برآمد شدہ موٹر گولوں کو بحفاظت تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔ بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں خدانخواستہ علاقے کو کسی بھی بڑے جانی و مالی نقصان سے محفوظ کر لیا گیا۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ خان زیب مہمند کا کہنا تھا کہ باجوڑ پولیس شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک سرگرمی، مشکوک سامان یا شرپسند عناصر کی نقل و حرکت کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ عوام کے تعاون سے ہی علاقے میں امن و امان کو مزید مستحکم اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا بروقت تدارک ممکن ہے۔

25/08/2026
*کیلاش فیسٹیول اوچال کی تقریبات وادی رمبور میں اختتام پذیر* *آخری تقریبات آج رات بمبوریت میں ہوں گی*وادی رمبور میں کیلاش...
22/08/2026

*کیلاش فیسٹیول اوچال کی تقریبات وادی رمبور میں اختتام پذیر*

*آخری تقریبات آج رات بمبوریت میں ہوں گی*

وادی رمبور میں کیلاش فیسٹیول اوچال کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ، جبکہ فیسٹیول کی آخری اور مرکزی تقریبات آج رات وادی بمبوریت میں منعقد ہوں گی جو کہ صبح سویرے اختتام پذیر ہونگے ۔

لوئر چترال پولیس کی جانب سے فیسٹیول کے دوران مقامی آبادی ، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے جامع سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولیس افسران و جوان مختلف مقامات، ڈانسنگ پلیسز اور اہم راستوں پر تعینات ہیں، جبکہ ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، رش کو کنٹرول کرنے اور سیاحوں و مقامی افراد کو ٹریفک کے حوالے سے سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی ڈیوٹیاں انجام دی جارہی ہیں۔

لوئر چترال پولیس پُرامن ماحول میں کیلاش کی قدیم ثقافت اور روایات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال اپر کا چیک پوسٹ بریپ کا دورہڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال اپر ضیاء حسن PSP نے چیک پوسٹ بریپ کا دورہ ...
21/08/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال اپر کا چیک پوسٹ بریپ کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال اپر ضیاء حسن PSP نے چیک پوسٹ بریپ کا دورہ کیا اور وہاں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
چیک پوسٹ بریپ چترال سکاؤٹس اور چترال پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ ہے، جہاں دونوں فورسز کے جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انچارج چیک پوسٹ بریپ PASI افضل نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو چیک پوسٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سٹاف کو اپنی، اپنے ساتھی اہلکاروں اور سرکاری تنصیبات کی حفاظت کے لیے احتیاط کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے، عوام کے ساتھ ہمیشہ خندہ پیشانی سے پیشں آنے، ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا۔

21/08/2026
ضلعی پولیس سربراہ چترال اپر کا رات گئے چوکی پرواک کا اچانک دورہضلعی پولیس سربراہ چترال اپر ضیاء حسن PSP نے رات گئے چوکی ...
21/08/2026

ضلعی پولیس سربراہ چترال اپر کا رات گئے چوکی پرواک کا اچانک دورہ

ضلعی پولیس سربراہ چترال اپر ضیاء حسن PSP نے رات گئے چوکی پرواک کا اچانک دورہ کیا اور چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی، ڈیوٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لانے پر انچارج چوکی پرواک PASI خورشید اور دیگر پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں مزید مؤثر انداز میں کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلعی پولیس سربراہ نے سیکیورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دورانِ ڈیوٹی مکمل چوکس رہیں اور سب سے پہلے اپنی، اپنے ساتھی اہلکاروں اور پولیس تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ چوکی سے منسلک چیک پوسٹ پر گزرنے والی گاڑیوں اور افراد کی مکمل چیکنگ، مشکوک افراد و گاڑیوں پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

Address

Saidu Sharif

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malakand Region Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Malakand Region Police:

Shortcuts

Share