25/08/2026
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سلیم خان، سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپیٹلز/ڈی ایچ کیو ہسپتال سوات، نے کیجولٹی اور سنٹرل ہسپتال کا تفصیلی راؤنڈ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ارشد علی اور کیجولٹی انچارج طارق خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس دوران مائنر او ٹی، سرجیکل وارڈز، گائنی ، نیورو سرجری او پی ڈی، ری ہیبلیٹیشن او پی ڈی اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایم ایس صاحب نے مریضوں اور تیمارداروں سے ملاقات کرکے طبی سہولیات اور درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور متعلقہ افسران کو فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نےمختلف شعبہ جات میں ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر ملازمین کی حاضری، صفائی، نظم و ضبط اور مجموعی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت، معیاری اور طبی خدمات فراہم کی جائیں اور تمام ڈاکٹرز، نرسنگ ، پیرا میڈیکل اور دیگر ملازمین مقررہ ڈیوٹی اوقات کی سختی سے پابندی کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیوٹی اوقات کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا کہ باقاعدہ ہسپتال راؤنڈز کا مقصد طبی و انتظامی امور کی مؤثر نگرانی، مریضوں کے مسائل کا بروقت ازالہ، نظم و ضبط کی بہتری اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔