06/09/2026
ایس پی آپریشنز سوات کا مختلف تھانوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
سوات: ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات پر ایس پی آپریشنز سوات غلام صادق خان نے تھانہ جات منگلور اور ملم جبہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے تھانوں کے روزنامچے، کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ، ہسٹری شیٹس، حوالات اور زیرِ تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایس پی آپریشنز نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں سیکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے چوکی فلک سیر کا بھی معائنہ کیا۔ ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے وادی ملم جبہ میں سیر و تفریح کے لیے آنے والے سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور انہیں ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ترجمان سوات پولیس