08/09/2026
ٹریفک وارڈن پولیس سوات
ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان کی ہدایت پر سیکٹر سٹی بریکوٹ اور خوازہ خیلہ میں تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
ڈی ایس پیز ٹریفک وارڈن کی قیادت میں کی جانیوالی کارروائیوں کے دوران سامان ضبط، کہی افراد گرفتار
ٹریفک حکام اور اہلکار تجاوزات کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں ، ایس پی ٹریفک
تجاوزات قائم کرنیوالوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائیگی ، ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان
سوات (پریس ریلیز) ڈی ایس پیز ٹریفک نے تجاوزات کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کہی افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے ضلع بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم ان کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں جس کے تحت مختلف سیکٹرز میں آپریشن کے دوران کہی افراد کو گرفتار کر کے سامان قبضے میں لے لیا۔ ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان نے کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کی گاڑیاں ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں بند کی جائیں گی۔
ترجمان ٹریفک وارڈن پولیس سوات