23/07/2026
سابق صوبائی وزیر و منتخب ایم پی اے انورزیب خان کی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے اہم ملاقات
سابق صوبائی وزیر و منتخب ایم پی اے انورزیب خان نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ملاقات کے دوران ضلع باجوڑ، تحصیل سالارزئی میں ڈانقول اور چورک کازوے کی فوری تعمیر کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا۔
انورزیب خان نے وزیرِ اعلیٰ صاحب سے اپیل کی کہ عوام کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر اس منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے معاملے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو فوری طور پر پی سی ون (PC-I) تیار کرنے اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ اس کے ساتھ ہی جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مزید فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
ان شاء اللہ، ڈانقول اور چورک کازوے کی تعمیر اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے اضافی فنڈز کے اجرا سے سالارزئی کے عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور علاقے کی ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا۔
عوام کی خدمت ہمارا عزم، ترقی ہماری ترجیح۔