28/08/2026
🚨 ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال میں ایمرجنسی موک ڈرل کا کامیاب انعقاد 🚨
کسی بھی ناگہانی صورتحال اور ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تیاریوں کو جانچنے کی غرض سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال میں ایک جامع ایمرجنسی موک ایکسرسائز (Mock Exercise) کا انعقاد کیا گیا۔
موک ڈرل میں اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر احسن ہاشمی, انچارچ ریسکیو 1122 تحصیل سمبڑیال عاصم یعقوب گھمن سمیت ہسپتال انتظامیہ، طبی عملے اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا۔
موک ایکسرسائز کے دوران ہنگامی صورتحال میں اداروں کے باہمی رابطے، فوری رسپانس، مریضوں کی بروقت منتقلی اور طبی امداد کی فراہمی سمیت ایمرجنسی سے نمٹنے کے انتظامات کا عملی جائزہ لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے ہسپتال انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی اور تیاریوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کے تحفظ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ایسی مشقیں باقاعدگی سے جاری رکھی جائیں۔