22/06/2025
مؤرخہ 22 جون سنہ 2025, بروز اتوار بوقت سحر 03:00
پری مون سون ہواؤں کے زیرِ اثر بادلوں کا ایک طویل سلسلہ سیالکوٹ سمیت بالائی پنجاب کے بڑے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس وقت سیالکوٹ کے شمال مغربی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا آغاز ہو چکا ہے۔ آنے والے کچھ گھنٹوں میں یہ سلسلہ نارووال، شکرگڑھ اور لاہور کے نواحی علاقوں تک پہنچ سکتا ہے۔ بارش کی شدت اور پھیلاؤ میں اضافے کے امکانات ہیں۔