26/12/2025
حلقے کی رکنِ قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سانگھڑ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صحت کی سہولیات میں بہتری کے لیے ہسپتال انتظامیہ کے حوالے ایک ڈسپنسری ایمبولینس اور ایک عام ایمبولینس کی۔
دورے کے دوران ایم این اے شازیہ عطا مری نے چیسٹ پین یونٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمبولینس میں بیٹھ کر سہولیات کا خود بھی مشاہدہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارھ جاوید، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آفتاب اعظم سریوال اور ڈی ایچ او ڈاکٹر دولت علی جمالی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ایم این اے شازیہ عطا مری نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں مزید عملی اقدامات کیے جائیں گے۔