RAH-E-Allah KIF

  • Home
  • RAH-E-Allah KIF

RAH-E-Allah KIF To help people 💟💞💕

🌙 رمضان کا موقع — اپنی بہنوں اور بیٹیوں کی مدد کریں 🌙ہمارے گاؤں کی کچھ بہنیں اور بیٹیاں ایسی ہیں جن کی شادی گاؤں سے باہر...
16/03/2026

🌙 رمضان کا موقع — اپنی بہنوں اور بیٹیوں کی مدد کریں 🌙

ہمارے گاؤں کی کچھ بہنیں اور بیٹیاں ایسی ہیں جن کی شادی گاؤں سے باہر ہوئی تھی، لیکن وقت نے ان کے ساتھ سخت آزمائش کی۔
ان میں سے کچھ بیوہ ہو چکی ہیں، کچھ کے شوہر دنیا سے رخصت ہو گئے اور کچھ کے شوہر شدید بیماری کی وجہ سے کام کرنے کے قابل نہیں رہے۔
ان کے گھریلو حالات بہت مشکل ہیں۔
الحمدللہ
راہِ اللّٰہ خدمتِ انسانیت پلیٹ فارم کے ذریعے
ڈاکٹر منیر احمد کی فیملی کی طرف سے ان مستحق بہنوں اور بیٹیوں کو راشن فراہم کیا جاتا ہے۔
اب رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہے اور عید الفطر قریب ہے۔
ان شاء اللہ
ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم ان مستحق بہنوں اور بیٹیوں کو عیدی دیں گے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔
🤲 اگر کوئی بھائی اپنی ان بہنوں اور بیٹیوں کے لیے عیدی دینا چاہتا ہے تو ہم سے رابطہ کر سکتا ہے۔
📖 قرآن پاک میں ارشاد ہے:
"اور جو لوگ اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، اللہ انہیں کئی گنا بڑھا کر دیتا ہے۔"
(سورۃ البقرہ)
📜 حدیث مبارکہ:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"بیوہ اور مسکین کی کفالت کرنے والا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے۔"
(صحیح بخاری)
✨ سوچیں…
آپ کی تھوڑی سی عیدی کسی کے گھر میں
عید کی خوشی، بچوں کی مسکراہٹ اور امید کی کرن بن سکتی ہے۔
🤲 دعا
یا اللہ!
جو لوگ تیری رضا کے لیے مستحقین کی مدد کرتے ہیں،
ان کے مال میں برکت عطا فرما،
ان کی مشکلات آسان فرما،
اور اس نیکی کو ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنا دے۔
آمین رب العالمین ❤️
محسن سہیل 03457836277

🌙 مشن: راہِ اللّٰہ خدمتِ انسانیت 🌙یہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہے اور آج جمعہ کا دن ہے۔آئیے اپنی زکوٰۃ، صدقہ، خیرات ...
13/03/2026

🌙 مشن: راہِ اللّٰہ خدمتِ انسانیت 🌙
یہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہے اور آج جمعہ کا دن ہے۔
آئیے اپنی زکوٰۃ، صدقہ، خیرات اور فطرانہ مستحق لوگوں تک پہنچائیں۔
بیواؤں، یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں تاکہ معاشرے میں خیر اور بھلائی عام ہو۔
قرآن پاک میں ارشاد ہے:

"تم ہرگز نیکی کو نہیں پہنچ سکتے جب تک اپنی پسندیدہ چیزوں میں سے خرچ نہ کرو۔"
(سورۃ آلِ عمران: 92)
آپ کی چھوٹی سی مدد کسی کے لیے امید اور آسانی بن سکتی ہے۔
🤲 آئیے مل کر اس نیک مشن کا حصہ بنیں
اللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور آپ کی ہر نیکی کو صدقۂ جاریہ بنا دے۔
آمین یا رب العالمین🤲 🌹

القرآن سورۃ الحدید – آیت 18"بے شک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں، اور جو اللہ کو اچھا قرض دیتے ہیں، اُن کے...
24/02/2026

القرآن

سورۃ الحدید – آیت 18

"بے شک صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں، اور جو اللہ کو اچھا قرض دیتے ہیں، اُن کے لیے (اجر) کئی گنا بڑھایا جائے گا، اور اُن کے لیے عزت والا اجر ہے۔"
Ramadan Mubarak
راہِ اللّٰہ خدمتِ انسانیت
رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔
یہ وہ مقدس وقت ہے جب نیکی کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔
آئیے اس بابرکت مہینے میں مستحق، سفید پوش اور ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔
آپ کی چھوٹی سی معاونت کسی کے گھر میں آسانی، سکون اور خوشی لا سکتی ہے۔
یہی وہ اعمال ہیں جو اللہ پاک کو پسند ہیں اور ہمارے لیے صدقۂ جاریہ بن جاتے ہیں۔
🤲 اللہ پاک ہم سب کے صدقات، خیرات اور نیک اعمال قبول فرمائے۔
🤲 اللہ پاک رزق میں برکت اور زندگی میں آسانیاں عطا فرمائے۔
🤲 اللہ پاک ہمیں ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والا بنائے۔
آمین یا رب العالمین ✨

راہِ اللہ خدمتِ انسانیت فاؤنڈیشن (KIF)رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور ہمدردی کا مہینہ ہے۔اس مقدس مہینے میں ہم مستحق خان...
22/02/2026

راہِ اللہ خدمتِ انسانیت فاؤنڈیشن (KIF)
رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور ہمدردی کا مہینہ ہے۔
اس مقدس مہینے میں ہم مستحق خاندانوں تک راشن اور بنیادی ضروریات پہنچانے کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔
آپ کا دیا ہوا عطیہ کسی کے گھر میں خوشی، سکون اور امید لا سکتا ہے۔
آئیے مل کر اس رمضان ضرورت مندوں کا سہارا بنیں اور انسانیت کی خدمت کا حق ادا کریں۔
عطیات اور تعاون کے لیے ہم سے رابطہ کریں
03457836277
بانی راہِ اللّٰہ خدمت انسانیت محسن سہیل
دعاؤں میں یاد رکھیں شکریہ
اللّٰہ پاک سب پہ آسانیاں فرمائے آمین یارب العالمین 🌹❤️

راہِ اللّٰہ خدمت انسانیت 🌹🌙 رمضان المبارک کی آمد مبارک ہو 🌙رمضان المبارک، رحمت، مغفرت اور نجات کا مقدس مہینہ،اپنی نورانی...
19/02/2026

راہِ اللّٰہ خدمت انسانیت 🌹
🌙 رمضان المبارک کی آمد مبارک ہو 🌙
رمضان المبارک، رحمت، مغفرت اور نجات کا مقدس مہینہ،
اپنی نورانی ساعتوں کے ساتھ ہم پر سایہ فگن ہو رہا ہے۔
یہ مہینہ ہمیں صبر، خدمت انسانیت ،احساس ،تقویٰ، عبادت اور خود احتسابی کا درس دیتا ہے۔
چاند کی رویت کے ساتھ ہی ایک نئی روحانی زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس بابرکت مہینے کی حقیقی برکتیں عطا فرمائے،
اور ہماری عبادات و دعاؤں کو شرفِ قبولیت بخشے۔ آمین یارب العالمین 🤲
اللّٰہ کرے رمضان میں کسی کا دسترخوان خالی نہ رہے آمین یارب العالمین 🌹❤️🌹💞
💫 رمضان کریم مبارک 💫

🌸 جمعہ مبارک 🌸راہِ اللہ خدمتِ انسانیت کا پیغام ہےخدمت، مدد، اخوت اور احساساسلام یہ درس دیتا ہے کہغریبوں کی مدد،یتیموں کی...
23/01/2026

🌸 جمعہ مبارک 🌸
راہِ اللہ خدمتِ انسانیت کا پیغام ہے
خدمت، مدد، اخوت اور احساس
اسلام یہ درس دیتا ہے کہ
غریبوں کی مدد،
یتیموں کی کفالت
اور دکھی انسانیت کی خدمت
ہی اصل عبادت ہے۔
🤲 یا اللہ! ہمیں خلوصِ نیت کے ساتھ
خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرما۔ آمین یارب العالمین

✨ خدمت دلوں کو جوڑتی ہے✨

🌸 راہِ اللہ خدمتِ انسانیت فاؤنڈیشن مہیس شمالی 🌸الحمدللہراہِ اللہ خدمتِ انسانیت فاؤنڈیشن مہیس شمالی کی جانب سے گاؤں کے گو...
20/01/2026

🌸 راہِ اللہ خدمتِ انسانیت فاؤنڈیشن مہیس شمالی 🌸
الحمدللہ

راہِ اللہ خدمتِ انسانیت فاؤنڈیشن مہیس شمالی کی جانب سے گاؤں کے گورنمنٹ اسکول کے 86 معصوم بچے اور بچیوں کو
👟 جوتے
🧦 جرابیں
🧥 جرسیاں
فراہم کی گئیں۔
یہ خدمت صرف ایک تحفہ نہیں بلکہ محبت، احساس اور انسانیت کا عملی اظہار ہے ❤️
ہم دعا گو ہیں کہ
🤲 اللہ پاک راہِ اللہ خدمتِ انسانیت کے تمام ممبران کے رزق، جان و مال میں برکت عطا فرمائے،
ان کی کوششوں کو قبول فرمائے اور انہیں مزید خدمتِ خلق کی توفیق دے۔
آمین یا رب العالمین 🤍
✨ خدمتِ انسانیت ہی اصل عبادت ہے ✨
محسن سہیل 03457836277

*السَّلَام عَلَيْکُمْ وَ رَحمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَکَاتُهُ* ۞زندگی میں انسانیت کے چہرے پر خوشیاں بکھیرنا بہت انمول اثاثہ ہے...
01/01/2026

*السَّلَام عَلَيْکُمْ وَ رَحمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَکَاتُهُ* ۞

زندگی میں انسانیت کے چہرے پر خوشیاں بکھیرنا بہت انمول اثاثہ ہے
🌝🤍🥀
خوش رہیں، خوشیاں بانٹیں، صدقہ و خیرات کریں، مدد کریں، رشتے مضبوط کریں

‏لوگوں کو بتایا گیا کہ وہ اپنے خدوخال، گورے رنگ اور لمبے قد کی وجہ سے خوبصورت لگتے ہیں .حالانکہ ہر وہ انسان خوبصورت ہے ج...
21/12/2025

‏لوگوں کو بتایا گیا
کہ وہ اپنے خدوخال، گورے رنگ
اور لمبے قد کی وجہ سے خوبصورت لگتے ہیں .
حالانکہ
ہر وہ انسان خوبصورت ہے
جو ایک ہمدرد روح اور خوبصورت مسکراہٹ کا مالک ہے.
راہِ اللّٰہ خدمت انسانیت

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔!جمعے کے دن اور جمعہ کی رات مجھ پر کثرت سے درود پڑھو، کیوں کہ جس شخص نے مجھ پر ا...
28/11/2025

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔!

جمعے کے دن اور جمعہ کی رات مجھ پر کثرت سے درود پڑھو، کیوں کہ جس شخص نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجے گا۔۔🤍🌷

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ

اَللّٰهُمّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ

ترجمہ:
اے اللہ رحمت نازل فرما محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر اور محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی آل پر، جیسا کہ تونے رحمت نازل فرمائی ابراہیم علیہ السلام پر اور ابراہیم علیہ السلام کی آل پر، بے شک تو بڑی تعریف والا بزرگی والا ہے۔

اے اللہ برکت نازل فرما محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر اور محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی آل پر، جیسا کہ تونے برکت نازل فرمائی ابراہیم علیہ السلام پر اور ابراہیم علیہ السلام کی آل پر، بے شک تو بڑی تعریف والا بزرگی والا ہے ❤️🌹💞
محسن سہیل
دعاؤں میں یاد رکھیں شکریہ 🌹❤️💞💐🌺

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹" مُصطفیٰؐﷺ جانِ رحمت پہ لاکھوں کروڑوں درود سلام "♥️🌼اللَّهُمّ صَلٌ علَےَ مُحمَّدْ و علَےَ آل مُحمَّدْ كما صَلٌيت...
21/11/2025

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
" مُصطفیٰؐﷺ جانِ رحمت پہ لاکھوں کروڑوں درود سلام "♥️🌼

اللَّهُمّ صَلٌ علَےَ مُحمَّدْ و علَےَ آل مُحمَّدْ كما صَلٌيت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ ۔
اللَّهُمّ بارك علَےَ مُحمَّدْ و علَےَ آل مُحمَّدْ كما باركت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ
🌹🌹🌹🌹🌹🌹

دعا کریں اللّٰہ پاک مسلمانوں کو ہدایت اور ایمان نصیب فرمائے اور امت مسلمہ کی مدد فرمائے آمین یارب العالمین
فلسطین اور سوڈان کے مسلمانوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں شکریہ

السلام علیکم و رحمۃُ اللّٰہ و برکاتہ!صلَّی اللّٰہُ علیہِ وآلہِ وسلَّم ✨الحمدللّٰہ علی کل حال 💫آج کی یہ صبح آپ کے لیے رحم...
14/11/2025

السلام علیکم و رحمۃُ اللّٰہ و برکاتہ!
صلَّی اللّٰہُ علیہِ وآلہِ وسلَّم ✨
الحمدللّٰہ علی کل حال 💫

آج کی یہ صبح آپ کے لیے رحمتوں، خوشبوؤں اور کامیابیوں کا پیغام لائی ہے۔۔
اللّٰہ تعالیٰ آپ کے دل کو سکون، ذہن کو اطمینان، اور زندگی کو آسانیوں سے بھر دے۔۔🤲🏻
جہاں جہاں آپ کا نام لکھا جائے، وہاں خیر لکھی جائے، محبت لکھی جائے، کامیابی لکھی جائے۔۔✨

آپ کا ہر لمحہ اللّٰہ کی یاد میں گزرے۔۔
اور آپ کا ہر قدم جنت کے راستوں کی طرف بڑھتا رہے۔۔

اللّٰہ آپ کو آج، کل اور ہمیشہ اپنی خاص حفاظت میں رکھے! ❣️💫
دن کا آغاز درود شریف سے کیجئے
اللّٰہ پاک آسانیاں پیدا فرمائے آمین یارب العالمین
پانچ بار درود ابراہیم پڑھ لیں ۔۔❣️
دعاؤں میں یاد رکھیں شکریہ

Address


39600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RAH-E-Allah KIF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share