Al-Qalam Educational Complex

Al-Qalam Educational Complex 🌙 Al Qalam Educational Complex
📖 Quran • Sunnah • Modern Education
✨ Building Faith & Bright Futures

07/12/2025
07/12/2025

*الحمدللہ ثم الحمدللہ*
محمد شفیق اپنا آخری سبق سناتے ہوئے۔
آج میرے دل کو جو خوشی حاصل ہوئی، وہ بیان سے باہر ہے۔ میرے شاگرد *محمد شفیق* نے اللہ کی رحمت اور توفیق سے *ڈھائی سال کے عرصے میں قرآنِ مجید کا حفظ مکمل کر لیا ہے۔*
یہ بچہ میرے ادارے کا *چوتھا حافظ قرآن* ہے، اور یہ کامیابی اُن *ساڑھے چار سالوں* کی محنتوں کا نتیجہ ہے جن میں اس کلاس سے اب تک چار بچے حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کر چکے ہیں، اور ان شاء اللہ مزید بھی تیار ہو رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔

یہ سفر آسان نہ تھا۔
- وسائل کی کمی،
- تعلیمی ماحول کی رکاوٹیں،
- اور حوصلہ شکن حالات کے باوجود،

میں نے ہمت نہیں ہاری، بس رب پر بھروسہ رکھا، اور مسلسل محنت جاری رکھی۔، ذاتی وقت سب کچھ قربان کر کے صرف ایک ہی مقصد رکھا:
*اللہ کے کلام کے حافظ تیار کرنا۔*

*محمد شفیق* جیسے باادب، محنتی اور سنجیدہ طالب علم میری محنت کا نتیجہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ اسے قرآن کے نور سے منور رکھے، اسے عمل کی توفیق دے، اور دنیا و آخرت میں کامیاب فرمائے۔

محنت جائے رکھو، منزلیں ملتی رہیں گی
یہ قرآن ہے، رحمت کی جھولیاں بھرتا ہے

ہر حرف پہ ملتا ہے رب کی طرف سے انعام
یہ نور جو دل میں اُترے، مقدر سنوارتا ہے

وسائل کم تھے، لیکن ہمت بلند تھی
اسی لیے رب نے ہمیں کامیاب کر دیا

یہ کلاس صرف ایک تعلیمی کوشش نہیں بلکہ ایک خواب ہے، ایک ایسا خواب جو بہت بڑا ہے۔ دل میں بہت سی تمنائیں، بہت سی دعائیں اور بہت سے خواب سجا رکھے ہیں اس کلاس کو لے کر۔ یقین ہے کہ جو اللہ نے چاہا، وہی ہوگا۔ ہم نے نیت اور کوشش اپنی طرف سے کرنی ہے، باقی اللہ کی مشیت پر چھوڑ دینا ہے۔ ان شاء اللہ ایک دن آئے گا کہ یہ کلاس اپنے عروج کو پہنچے گی، ایک مرکزِ علم و عمل بنے گی، اور قرآن سے محبت کرنے والوں کا قافلہ بنتا چلا جائے گا۔
*دعا:*
یا اللہ! اس چھوٹی سی کوشش کو، اس کلاس کو، ہمارے لیے، ہمارے اساتذہ، والدین، اور ادارے کے سرپرست محترم جناب سید سبطین شاہ نقوی صاحب کے لیے صدقہ جاریہ بنا دے، اور اس ادارے کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرما، آمین یا رب العالمین۔
اور مجھے بندہ ناچیز کو اس پر استقامت عطا فرما آمین۔

✍️ قاری حیدر رحمان محمدی حفظہ اللہ

07/11/2025

یہ بچہ حافظ محمد سبحان جب عام گفتگو کرتا ہے تو الفاظ ادا کرنے میں تھوڑا وقت لیتا ہے، بات کرتے وقت ہچکچاہٹ محسوس ہوتی ہے۔ مگر جب قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہے تو ایسی روانگی، وضاحت اور اعتماد کے ساتھ پڑھتا ہے کہ دل اللہ کی کتاب کے نور سے منور ہو جاتا ہے۔
یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ قرآن مجید دلوں کو جلا بخشتا ہے اور اللہ جسے چاہے اپنی کتاب کا محافظ بنا دیتا ہے۔

اقبال کا شعر:
نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

اللہ تعالیٰ اس بچے کے حافظے، ذہن، دل، عمل اور زبان میں برکت عطا فرمائے، اور اسے دین کا خادم اور والدین و اساتذہ کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔
*آمین یا رب العالمین۔

✍️ قاری حیدر رحمان محمدی حفظہ اللہ

03/10/2025

القلم ایجوکیشنل کمپلیکس مقام حیات سرگودھا کے استاد قاری حیدر رحمان محمدی حَفِظَهُ اللَّهُ صاحب

31/08/2025



29/08/2025

القلم ایجوکیشن کمپلیکس مقام حیات سرگودھا کے ہونہار طالب علم حافظ محمد سبحان تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کرتے ہوئے۔

سکول میں شعبہ حفظ میں نئے داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

برائے رابطہ
03057465030
03413191502

زیر سرپرستی: سید محمد سبطین شاہ نقوی حفظہ اللہ
ایڈریس: القلم ایجوکیشنل کمپلیکس، نزد جامع مسجد محمدی اھلحدیث، مقام حیات سرگودھا

29/08/2025

القلم ایجوکیشن کمپلیکس مقام حیات سرگودھا کے ہونہار طالب علم عبدالباسط تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کرتے ہوئے۔

سکول میں شعبہ حفظ میں نئے داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

برائے رابطہ
03057465030
03413191502

زیر سرپرستی: سید محمد سبطین شاہ نقوی حفظہ اللہ
ایڈریس: القلم ایجوکیشنل کمپلیکس، نزد جامع مسجد محمدی اھلحدیث، مقام حیات سرگودھا

Address

Street No 2 Jamia Imam Bukhari Moqam E Hayat
Sargodha
40100

Telephone

+923096408206

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Qalam Educational Complex posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Al-Qalam Educational Complex:

Share