19/08/2026
اہلِ کوٹ مومن! ذرا غور کیجیے
ٹی ایچ کیو کوٹ مومن کو آؤٹ سورس کرنے کی بات سامنے آ رہی ہے۔
ہمیں نہ اندھی مخالفت کرنی ہے، نہ آنکھیں بند کرکے حمایت۔
لیکن ایک سوال ضرور بنتا ہے:
جس ہسپتال میں آج تک CT Scan جیسی بنیادی سہولت موجود نہیں، جسے 40 سے 60 بیڈ تک اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بھی ابھی مکمل نہیں ہوا، وہاں پہلے سہولیات کیوں مکمل نہیں کی جاتیں؟
اگر آؤٹ سورسنگ سے واقعی عوام کو فائدہ ہوگا تو پھر حکومت کھل کر بتائے:
کون سی کمپنی آئے گی؟
کیا شرائط ہوں گی؟
مریضوں کا مفت علاج برقرار رہے گا؟
ادویات اور ٹیسٹ مفت ملیں گے؟
ڈاکٹر اور اسپیشلسٹ پورے ہوں گے؟
24 گھنٹے ایمرجنسی چلے گی؟
اور سب سے بڑھ کر، CT Scan سمیت missing facilities کب فراہم ہوں گی؟
ہمیں صرف یہ نہیں بتایا جائے کہ "ہسپتال آؤٹ سورس ہو رہا ہے"۔
ہمیں یہ بتایا جائے کہ کوٹ مومن کے مریض کو اس کے بدلے کیا ملے گا؟
فیصلہ جو بھی ہو، کوٹ مومن کے عوام کے مفاد میں اور مکمل شفاف ہونا چاہیے۔