CCD Police Department

CCD Police Department CCD Police Department

26/02/2026
پنجاب بھر میں 5 فروری کو عام تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن جاری
05/02/2026

پنجاب بھر میں 5 فروری کو عام تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

23/01/2026

اسلام وعلیکم ،
تمام افسران و جوان نوٹ فرمالیں کہ حسب الحکم جناب ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی سی ڈی پنجاب سوشل میڈیا پالیسی 2025 نافذ کردہ جناب آئی جی صاحب پنجاب کوئی بھی افسر و جوان اپنی باوردی ٹک ٹاک نہیں بنائے گا اور نا ہی سوشل میڈیا یا ٹک ٹاک پر باوردی کوئی ویڈیو اپلوڈ کی جائے گی ،

23/01/2026

*پنجاب پولیس نے سی سی ڈی پر جعلی پولیس مقابلوں کے تمام الزامات بے بنیاد قرار دے دیے۔*

پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تحریری رپورٹ جمع کروا دی جس میں بتایا گیا ہےکہ سی سی ڈی کے قیام کے بعد ڈکیتی، چوری اور قتل سمیت دیگر جرائم میں کمی آئی ہے، 7 ماہ میں سی سی ڈی کی کارروائیوں سے پراپرٹی سے متعلق جرائم 64 فیصد کم ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ میں پولیس نے دعویٰ کیا کہ ڈکیتی اور قتل کے واقعات میں بھی 60 فیصد کمی دیکھی گئی، 2024 میں ڈکیتی کے 792 اورسال 2025 میں 324 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ ڈکیتی کے کیسز کی شرح میں 69 فیصد کمی آئی۔

پولیس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ راہزنی کے واقعات 41 ہزار سے کم ہو کر 18 ہزار608 رہ گئے جس میں 62 فیصد کمی ہوئی جب کہ گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 64 فیصد،کار چوری کے واقعات میں 60 فیصد اور موٹرسائیکل چھیننےکے واقعات میں9754 سےکم ہوکر4628 رہ گئے، ان میں 53 فیصد کمی ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ نیں کہا گیا ہے کہ ڈکیتی بمعہ قتل کے کیسز 170 سے کم ہو کر 96ہوئے جس میں 60 فیصد کمی دیکھی گئی، سی سی ڈی آپریشنز میں ایک سب انسپکٹر شہید اور 96 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سی سی ڈی پر الزامات سوشل میڈیا افواہوں پر مبنی ہیں جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں، سی سی ڈی تمام جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں کرتی ہیں، گرفتاریوں، شفاف تفتیش اورقانونی تقاضوں کے مطابق پراسیکیوشن یقینی بنائی جاتی ہے۔

معروف کرائم فائٹر ، بہادر ، فرض شناس اور دبنگانسپکٹر پنجاب پولیس رانا شاہد نواز صاحب کو آر پی او صاحب سرگودہا اور ڈی پی ...
21/01/2026

معروف کرائم فائٹر ، بہادر ، فرض شناس اور دبنگ
انسپکٹر پنجاب پولیس
رانا شاہد نواز صاحب
کو آر پی او صاحب سرگودہا اور ڈی پی او صاحب سرگودہا
کی جانب سے بہترین محکمانہ کارکردگی پر خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ سے
نوازا جارہا ہے ۔۔
اللّٰہ پاک مزید عزتوں سے نوازے
آمین ثم آمین ۔۔

Address

Sargodha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CCD Police Department posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category