28/08/2026
پی ایس ایف کے حوالے سے اے این پی کے چار روزہ اجلاسوں میں اہم فیصلہ
عوامی نیشنل پارٹی کی تھنک ٹینک، مرکزی کابینہ، مرکزی ورکنگ کمیٹی اور مرکزی کونسل کے چار روزہ اجلاسوں میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تمام صوبائی یونٹس کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں کے معروضی حالات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایف کی تنظیمِ نو اور فعالیت کے لیے جلد از جلد پانچ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کریں۔
جو صوبائی یونٹس اپنی صوبائی تنظیم کو بحال کرنا چاہتے ہیں، انہیں اس حوالے سے بھی اختیار حاصل ہوگا۔
تمام صوبائی یونٹس میں آرگنائزنگ کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل مکمل ہونے کے بعد مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی اور مرکزی آرگنائزنگ کمیٹیوں کے اراکین کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 28 سال مقرر ہوگی۔
|