06/08/2026
آج تنظیم نوجوانان خواجہ وس کا ہفتہ وار اجلاس مولانا مفتی الیاس چترالی صاحب کی مسجد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں علاقے کے نوجوانوں اور ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی موضوع منشیات کے خلاف آگاہی مہم اور علاقے میں امن و امان کا قیام تھا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں اور علاقے میں بھائی چارے، امن اور اتفاق کو فروغ دیا جائے۔