BISP Shangla

BISP Shangla Benazir Income Support Programme, the flagship Social Safety Net of Pakistan

اہم اطلاع برائے تحصیل الپوری تحصیل الپوری کے تمام مستحقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر کسی کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (B...
04/04/2026

اہم اطلاع برائے تحصیل الپوری

تحصیل الپوری کے تمام مستحقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر کسی کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی رقم بند ہو گئی ہو یا کوئی نیا سروے کروانا چاہتے ہیں تو وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر چیک کرنے کے بعد مقرر کردہ تاریخ کے بعد ضلعی دفتر الپوری میں BISP رجسٹریشن سنٹر (سروے) کاؤنٹر پر اپنے یونین کونسل کے دن آ کر رجسٹریشن کروائیں۔

شیڈول:
یونین کونسل ۔ مقرر کردہ دن
1- لیلونئ ۔ پیر
2۔ الپوری۔ منگل
3۔ ملک خیل کوٹکے۔ بدھ
4۔پیر آباد۔ جمعرات
5۔ ڈھیرئ۔ جمعہ

ضروری دستاویزات :
اصل شناختی کارڈ
بچوں کا فارم (ب فارم)
موبائل نمبر
بجلی کا بل (اگر موجود ہو)۔

✍️ ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شانگلہ

04/04/2026

وہ مستحقین جن کے انگوٹھوں کی تصدیق ڈیوائس پر نہیں ہو رہی تھی، وہ نادرا سے فیشل ریکنگنیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد اسے اپنے قریبی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر الپوری یا پورن آفس میں جمع کروائیں۔ وہاں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا عملہ ضروری کارروائی مکمل کرے گا، جس کے کچھ دن بعد آپ کو دیے گئے موبائل نمبر پر دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد مستحقین دفتر آ کر اپنی رقم وصول کر سکیں گے۔

اطلاع برائے تحصیل شاہ پور کانا تحصیل شاہ پور کانا کے تمام مستحقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر کسی کے بینظیر انکم سپورٹ پر...
04/04/2026

اطلاع برائے تحصیل شاہ پور کانا

تحصیل شاہ پور کانا کے تمام مستحقین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر کسی کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی رقم بند ہو گئی ہو تو وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر چیک کرنے کے بعد مقرر کردہ تاریخ کے بعد تحصیل شاہ پور کانا کے BISP رجسٹریشن سنٹر (سروے) کاؤنٹر پر اپنے یونین کونسل کے دن آ کر رجسٹریشن کروائیں۔

شیڈول:
یونین کونسل ۔ مقرر کردہ دن
1- رانیال ۔ پیر
2۔ کوزکانا۔ منگل
3۔ شاہ پور۔ بدھ
4۔پیرخانہ۔ جمعرات
5۔ داموڑی۔ جمعہ

ضروری دستاویزات :
اصل شناختی کارڈ
بچوں کا فارم (ب فارم)
موبائل نمبر
بجلی کا بل (اگر موجود ہو)

نوٹ:
تمام لازمی دستاویزات ساتھ لانا ضروری ہیں۔ بغیر دستاویزات کے رجسٹریشن نہیں ہوگی۔

✍️ ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شانگلہ

اہم اطلاع: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی ادائیگیوں میں بڑی تبدیلیتمام مستحق خواتین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومتِ ...
19/03/2026

اہم اطلاع: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی ادائیگیوں میں بڑی تبدیلی
تمام مستحق خواتین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے ادائیگیوں کے نظام کو مکمل طور پر جدید اور شفاف بنا دیا ہے۔ اس حوالے سے درج ذیل تبدیلیوں پر غور فرمائیں:
آخری پرانی قسط: حالیہ قسط وہ آخری ادائیگی تھی جو پرانے طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔
ڈیجیٹل والٹ کا آغاز: اب سے آئندہ تمام اقساط براہِ راست خواتین کے موبائل اکاؤنٹ (ڈیجیٹل والٹ) میں منتقل کی جائیں گی۔
سہولت اور شفافیت: اس ڈیجیٹل نظام کا مقصد خواتین کو لمبی لائنوں، بینکوں کے چکروں اور کٹوتیوں سے بچانا ہے تاکہ وہ اپنی رقم مکمل تحفظ کے ساتھ حاصل کر سکیں۔
ضروری اقدام: تمام خواتین جن کی سم ان کے اپنے شناختی کارڈ پر نہیں ہے، وہ فوری طور پر اپنی سم اپنے نام کروائیں اور اپنا موبائل والٹ اکاؤنٹ فعال کریں تاکہ اگلی قسط کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
براہِ کرم یہ پیغام تمام مستحق خواتین تک پہنچائیں تاکہ وہ وقت پر اپنے ڈیجیٹل اکاؤنٹس تیار کر سکیں۔

17/03/2026
17/03/2026
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقسیم ہو نے والی سہ ماہی قسط کل بروز ہفتہ جاری رہیگی تاہم اتوار کو چھٹی ہو گی ۔جبکہ وزی...
13/03/2026

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقسیم ہو نے والی سہ ماہی قسط کل بروز ہفتہ جاری رہیگی تاہم اتوار کو چھٹی ہو گی ۔
جبکہ وزیراعظم کی جانب سے منظور کردہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت ہونے والی ادائیگیاں ہفتہ و اتوار جاری رہینگی ۔

12/03/2026

Deputy Director Benazir Income Support Programme Shangla

12/03/2026

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین سے گزارش ہیکہ آپکی رقم 14500 عید کے بعد بھی مل سکتی ہے غیر ضروری دھکم پیل اور تکلیف سے بچیں اور اپنی رقم آرام و سکون اور عزت سے عید کے بعد وصول کریں کچھ اطلاعات کے مطابق کسی نے غلط خبر پھیلا دی ہیکہ رمضان کے بعد یہ رقم آپکو نہیں ملے گی !
یہ محض افواہ ہے۔ جس کی وجہ سے ریٹیلرز کے پاس غیر ضروری رش بن گئی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاں کا اندیشہ ہے۔
البتہ رمضان ریلیف پیکج والی خواتین جن کو دفتر سے کال موصول ہوئی وہ رمضان میں ہی اپنی رقم وصول کریں۔
شکریہ۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شانگلہ

07/03/2026

اہم اطلاع
کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر سہہ ماہی قسط برائے جنوری تا مارچ (14500)جو کہ 6 مارچ کو شروع ہونی تھی اب 9 مارچ بروز سموار جاری کی جائیگی جس کے لئیے تمام تر تیاریا مکمل کی جا چکی ہیں۔ انشاء اللہ بروز پیر 9 مارچ سے آپ یہ رقم اپنے قریبی ریٹیلرز شاپ سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد وصول کر سکیں گی۔

تمام مستحقین سے گزارش ہے کہ قسط وصول کرتے وقت اپنی رقم پوری گن لیں اور رسید لازمی حاصل کریں۔

اگر رقم میں کسی قسم کی کٹوتی کی جائے، تو فوراً اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر میں شکایت درج کروائیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شانگلہ۔

03/03/2026

Address

Near Lilownai Taxi Stand Alpuri District Shangla
Shangla
1901

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:00
Tuesday 09:00 - 15:00
Wednesday 09:00 - 15:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BISP Shangla posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share