Beautiful Shangla

Beautiful Shangla Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Beautiful Shangla, Shangla.

سانحہ شانگلہ ایک بار ضرور پڑھیں..!خط بنام تمام سیاسی مشران شانگلہمیں اپنے چھوٹی سی جنت اپنے چھوٹے مگر خوشحال گھرانے کا ا...
23/01/2022

سانحہ شانگلہ ایک بار ضرور پڑھیں..!
خط بنام
تمام سیاسی مشران شانگلہ

میں اپنے چھوٹی سی جنت اپنے چھوٹے مگر خوشحال گھرانے کا ایک چھوٹا سا ایک ننھا سا پھول تھا، میں اپنے بابا کی چہرے کا مسکان تھا، میں اپنے نانا کی گود کی خوبصورتی تھا اور شاید میں بڑا ہوکر مستقبل میں شاید اپکا ہی ووٹر بننے کی جسارت کرتا لیکن قیامت خیز سانحے نے مجھ سے دنیا کو یا دنیا سے مجھے چھین لیا۔
اپریل 2021 میرے نانا کے گھر پر سلائیڈنگ ہوا تھا جس کے باعث میرے ننھیال کو اپنا گھر چھوڑ کر کرایہ کے مکان میں رہنا پڑا اور اس دوران میرے نانا جنہیں اپکے اس مفلوج زدہ سسٹم پر بڑا یقین تھا، انھوں نے امداد کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کہیں بھی ان کی شنوائی نہ ہوسکی۔ اور اخرکار میرے نانا اپکے سسٹم سے مایوس ہوگئے اور اسی طرح امدن کم اور خرچے ذیادہ اخرکار جنوری 2022 میں انہیں اپنے خطروں کے بیچ والے مکان واپس لوٹنا پڑا۔ یہ ایک ایسا گھر تھا جو پہاڑ کے بڑے بڑے پتھروں کے نیچے تھا اور ہر وقت کسی بھی ناگہانی افت کا خطرہ موجود تھا لیکن مجبوری بھی عجیب بلا ہے خود ہم سب کو موت کے منہ میں لے کر آئی۔
اپنے نانا کے گھر لوٹنے کی خوشی میں شامل ہونے کیلئے میں بھی گیا اور اس وقت میں اپنے نانا کے گود میں تھا جب پہاڑ کے بے رحم پتھروں نے ہمارے گھر کا پتہ اخر ڈھوند ہی لیا اور چند ہی منٹوں میں سب کچھ خاک ہوگیا۔
میں نانا کی گود میں ہمیشہ کیلئے سوگیا، ہنگامہ برپا ہوگیا، کیا یہ قیامت تھا ہمارے لئے شاید یہی قیامت تھا۔ لوگ جوق در جوق انا شروع ہوگئے، ریسکیو کی ٹیمیں بھی آگئ، پولیس بھی پہنچ گئی، نیوز بریک کی گئی، سوشل میڈیا پر تصاویر اور لائیو ویڈیوز کی بھرمار ہوگئی، لیکن اب سب کچھ خاک ہوچکا تھا۔ ریسکیو کی ٹیموں نے ہمیں نکالنے کی کوششیں شروع کی اور میری فیملی کے کچھ افراد کو زخمی حالات میں مٹی اور پتھروں کے اس بڑے ڈھیر کے نیچے سے نکال لیا لیکن میری بہن اور میرے نانا اور ان کے ایک دوست کی لاش ہی برآمد کرسکے۔
لوگوں کی ایک بھیڑ جمع ہیں اور میں اب سن رہا ہوں کہ اب اپ تمام سیاسی مشران ریسکیو آپریشن والی جگہ پر اتے ہیں اور فوٹو سیشن کرکے واپس لوٹ جاتے ہوں، اپکے پاس تو کوٹ بھی ہوگا ٹھنڈ بھی نہیں لگے گی اور شاید چتھری بھی ہوگی جس سے اپ بارش سے بچنے کی کوشش کروگے لیکن میں مٹی اور پتھروں کی اس ڈھیر میں پڑا ہوں اور ٹھنڈ سے لرز رہا ہوں۔ بہت تکلیف میں شوکت یوسفزئی صاحب جب میں نے سنا کہ میری نانی کو سوات ریفر کیا گیا اور واپسی میں انہیں 8000 روپے ایمبولنس کو دینے پڑے، حکومت اپکی ہی ہیں نہ شوکت صاحب، وقار صاحب اور سدید صاحب۔
امیرمقام صاحب پچھلے بائیس سالوں سے اپ سیاست میں ہیں لیکن اپ ایک ایسا ہسپتال نہ بنا سکے جس میں میرے گھر والوں کا علاج ہوسکتا ہوں۔ ڈاکٹر عباد صاحب اپ جائے وقوعہ پر دو دفعہ تشریف لائے ہوں اور فوٹو سیشن بھی کی لیکن کیا ہمارا ہسپتال ایسا ہونا چاہیے؟
عزت مآب جناب محمود خان صاحب اپ نے پشاور میں بیٹھ کر ہیٹر والے کمرے سے میرے لئے تین لاکھ روپے کا اعلان کردیا جس کیلئے بھی میرے بابا کو خوار ہونا پڑیگا، لیکن کیا اپ نے برف کی ٹھنڈ سے کپکپاتی ہوئی جسم کے بارے میں زرہ بھی سوچا۔
کیا اچھا ہوتا کہ یہ تین لاکھ روپے اس سانحے سے پہلے سیفٹی وال کیلئے استعمال کئے جاتے۔

مجھے نہیں پتہ کہ یہ ریسکیو والے میری کپکپاتی جسم کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگی یا نہیں لیکن میری ایک التجا ہیں اپ سب سے کہ اگر مجھے ڈھونڈ لیا گیا تو براہ کرم میرے جنازے میں پہلی صف میں کھڑے ہوکر تصویر مت کھینچنا، اس سلائیڈ والے ایریا میں کوٹ پہن کر چتھری ہاتھ میں پکڑے ہوئے کھبی نہ انا کیونکہ مجھے تکلیف ہوتی ہیں۔ میرا سارا خاندان مجھ سے بچھڑ گیا، اپ خواب غفلت میں سورہے تھے جب میرے اوپر پہاڑ کے بے رحم پتھر غضب ڈھا رہے تھے ۔
اگر اپ کو واقعی ہم سے ہمدردی ہیں تو ایک ایسا ہسپتال ضرور بنائے جہاں بروقت علاج ہوسکے، ایک ایسا مظبوط نظام بنائے جہاں کسی خورشید کو امداد کیلئے خوار نہ ہونا پڑے،

تحریر: افتخار حسین

11/07/2021

اپنے بچوں کی اس طرح تربیت کرے
اس وڈیو کو ہر مسلمان لازمی شیئر کرے اپکے اس شیئر سے اگر کسی کی جان بچ سکتی ہے تو سوچے کتنا فائدہ ہوگا۔

Exploring Shangla Tourism❤️Braju Banda UC Pirkhana District Shangla
18/05/2021

Exploring Shangla Tourism❤️
Braju Banda UC Pirkhana District Shangla

دا رومان دے . د شانګلې د جنتي جنتي خاورې دوزخي بچے . زه دوه کاله وړاندې چې چکيسر هسپتال کښې وومه نو رومان د کالج طالب عل...
11/12/2020

دا رومان دے . د شانګلې د جنتي جنتي خاورې دوزخي بچے . زه دوه کاله وړاندې چې چکيسر هسپتال کښې وومه نو رومان د کالج طالب علم ؤ . کله کله به هسپتال ته راغے . وې ځمه کوئټې ته بس چې دا امتحان اوشي . بيا ترې زه خبر نه شوم . پرون يې راته دغه تصويرونه راولېږل . وې کوئيلې په درنګ کښې يمه . ما وې " ته يرېږې نه "
وې لس دولس تنه کډه ساتل وي چې دغه اونه کړم نو څه اوکړم . ما وې سبق دې څنګه شو . وې. وائيم امتحان له به درځمه
شانګله د خپلو سرو او سپينو بچو تور تور مخونو د تېرو اويا کالو نه ګوري
مخونه تور شي خو نه دا جهان يې سپين شي نه هغه .
خلک اکثر وائي چې دوي بل کار ولې نه کوي . دغه خبره به يو وخت ما هم کوله . خو ورستو پوهه شوم چې داسې نه ده . ما په دې موضوع يوه افسانه " بند تابوت " هم ليکلے وه چې زما په تازه چاپ کتاب کښې شته . دغه افسانې کښې د دغه ټولو سوالونو جوابونه شته
همدرد يوسفزے

19/05/2020
کڑال سر ہیڈکوارٹر الپوری سے 14 کلومیٹر دوری پر یونین کونسل پیر آباد اور یونین کونسل الپوری کے بارڈر پر سطح سمندر سے 8520...
28/04/2020

کڑال سر ہیڈکوارٹر الپوری سے 14 کلومیٹر دوری پر یونین کونسل پیر آباد اور یونین کونسل الپوری کے بارڈر پر سطح سمندر سے 8520 فٹ بلندی پر واقع ایک خوبصورت اور پر فضا سیاحتی مقام ہے۔
کڑال سر تک جانے کیلئے ایک کچا روڈ ہے جو کہ ٹانگو باسی اور سین سر میاں کلے سے نکلتا ہے اس پر صرف اور صرف 4×4 گاڑیاں جاسکتی ہے، جو کہ کڑال سر سے نیچے ایک گاوں تک جاتی ہے۔ کڑال سر کے میدان تک پہنچنے کیلے وہاں سے پیدل جانا پڑتا ہے جو کہ 20 سے 30 منٹ تک کا سفر ہے۔ کڑال سر کی ایک طرف فلک بوس پہاڑیں تو دوسرے طرف سرسبز وشاداب میدانیں انسان کی دل مقناتیس کی طرح کھینچتی ہے۔ کڑال سر میں قدرتی وہ سب موجود ہے جو کہ سیاح کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ اگر اس کے ایک طرف ایک وسیع جھیل ہے جو کہ پگھلے ہوے برف کے پانی سے بنا ہے تو دوسری طرف کھیل کھود کیلئے ایک بڑا میدان ہے۔ بیک گراونڈ میں سپین سر، بہادر سر اور جبہ اس کی خوبصورتی کو دوبالا کر دیتی ہے۔ اگر سڑک کی مکمل بندوبست کی جاے اور تو 5 یونین کونسلز پیراباد ، لیلونئ ، الپوری ، شاہپور اس سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔اور باہر سے آنے والے سیاحوں کیلے ایک بہترین مقام ہوگا اور زیادہ تر لوگوں کو اپنے ہی گھروں پر روزگار ملیں گا۔
شانگلہ میں سیاحتی مقامات بہ نسبت دوسرے اضلاع بہت زیادہ ہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ 20 سال سے شانگلہ پر قابض حکمرانوں نےاس کی بہتری کیلئے کوئی بھی توجہ نہيں دیا اور نہ ہی اس پر کوئی کام کیا۔

25/02/2019

beautiful Shangla with Afsar Ul Mulk Afghan

22/02/2019

Shangla. The hidden mesmerizing heaven of beauty.💖

22/02/2019

22/02/2019

Beautiful Shangla ❤❤❤

Address

Shangla

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Beautiful Shangla posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share