District Health Officer Shigar

District Health Officer Shigar Provision of continuous preventive and curative Medical Services

اعزازِ شگر — ایک شاندار کامیابی 🏔️محکمۂ صحت ضلع شگر کے باصلاحیت و ہمت والے ویکسینیٹر مظاہر حسین نے سپانگٹک (Spangtik) 7...
24/08/2026

اعزازِ شگر — ایک شاندار کامیابی 🏔️
محکمۂ صحت ضلع شگر کے باصلاحیت و ہمت والے ویکسینیٹر مظاہر حسین نے سپانگٹک (Spangtik) 7027 میٹر بلند چوٹی کو کامیابی سے سر کر کے ایک قابلِ فخر کارنامہ انجام دیا ہے۔
مظاہر حسین نے اس مہم کے دوران محکمۂ صحت شگر اور ٹیم EPI ضلع شگر کی نمائندگی کرتے ہوئے بلندیوں پر بھی اپنے ادارے کا نام روشن کیا۔ 🇵🇰🏔️
یہ کامیابی نہ صرف مظاہر حسین کی ذاتی محنت، عزم، حوصلے اور بہادری کا ثبوت ہے بلکہ ضلع شگر اور محکمۂ صحت کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔
مظاہر حسین صاحب کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 👏🎉
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں، استقامت اور بلندیاں عطا فرمائے۔ آمین 🤲
Proud of you, Mazahir Hussain! 🇵🇰🏔️
Team Health Department shigar

    &    *District Health Office ShigarUnder the directives of District Health Officer Shigar, Dr. Muhammad Bashir, the ...
25/07/2026

& *

District Health Office Shigar

Under the directives of District Health Officer Shigar, Dr. Muhammad Bashir, the District Health Office Shigar promptly responded after receiving information that three foreign Spanish trekkers had sustained injuries during a trekking expedition near Trango Towers.
Following the report, the DHO Shigar medical rescue team immediately proceeded to Askole, where the injured trekkers were successfully reached , despite of bad weather and challenging route , the team provided on-site emergency first aid, stabilized the patients, and ensured their safe evacuation.
After initial management, the injured trekkers were transported to RHQ Hospital Skardu for further evaluation and management.
:
One patient sustained a head injury and needed CT Brain.
Second patient has suspicion of fracture of R thumb bone with a head lacerated wound.
3rd patient sustained minor injuries and superficial wounds.

:
Dr. Muhammad Afzal, Medical Officer, BHU Tisar
Dr. Mubashir Hassan, Medical Officer, RHC Gulabpur
Syed Tahir Ali Shah, Senior Medical Technician DHO office Shigar and Muhammad Nawaz junior Medical Technician CD Hoto
The District Health Office Shigar acknowledges the dedication, professionalism, and timely response of the medical team, whose coordinated efforts ensured that the injured trekkers received immediate lifesaving care and were safely referred for advanced medical treatment.

فری مینٹل ہیلتھ کیمپذہنی دباؤ، بے چینی، ڈپریشن، نیند کی خرابی، بچوں کے رویوں کے مسائل یا دیگر ذہنی و نفسیاتی مسائل کے لی...
28/06/2026

فری مینٹل ہیلتھ کیمپ
ذہنی دباؤ، بے چینی، ڈپریشن، نیند کی خرابی، بچوں کے رویوں کے مسائل یا دیگر ذہنی و نفسیاتی مسائل کے لیے ماہر نفسیاتی ڈاکٹرز سے مفت معائنہ اور مشاورت حاصل کریں۔
🗓 آج، اتوار 28 جون 2026
🕙 وقت: صبح 10:00 بجے تا دوپہر 2:00 بجے
📍 مقام: RHC Shigar
تمام اہلِ ضلع شگر سے گزارش ہے کہ اگر آپ یا آپ کے گھر میں کوئی فرد ذہنی یا نفسیاتی مسائل کا سامنا کر رہا ہے تو بلا جھجھک تشریف لائیں۔ ماہر ڈاکٹرز آپ کا مفت معائنہ کریں گے اور مناسب رہنمائی فراہم کریں گے۔ ذہنی صحت بھی جسمانی صحت کی طرح نہایت اہم ہے، بروقت علاج بہتر زندگی کی ضمانت

Medical Coverage Report     to
28/06/2026

Medical Coverage Report to

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر، جناب ڈاکٹر محمد بشیر، کی خصوصی ہدایات کے مطابق 10 محرم الحرام 1448ھ، یومِ عاشور کے موقع پر ضلع ش...
27/06/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر، جناب ڈاکٹر محمد بشیر، کی خصوصی ہدایات کے مطابق 10 محرم الحرام 1448ھ، یومِ عاشور کے موقع پر ضلع شگر بھر میں عزاداروں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے کیے گئے تمام انتظامات کامیابی سے مکمل کیے گئے۔حسن شہید چوک شگر میں مرکزی جلوس کے مقام پر ایک عارضی فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا، جہاں سینہ زنی اور زنجیر زنی کے دوران زخمی ہونے والے عزاداروں کو فوری ابتدائی طبی امداد، مرہم پٹی، ضروری ادویات اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس مقصد کے لیے تربیت یافتہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور سپورٹنگ ٹیمیں ہر وقت موجود رہیں۔اسی طرح 7 محرم الحرام سے ضلع شگر کے مختلف جلوسوں کے راستوں پر ایمبولینس سروس باقاعدہ شیڈول کے مطابق فراہم کی گئی، جبکہ آر ایچ سی شگر سمیت ضلع کی تمام صحت مراکز (Health Facilities) میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور دیگر عملہ ایمرجنسی بنیادوں پر الرٹ رہا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔یہ تمام انتظامات ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور مقامی رضاکاروں کے باہمی تعاون اور بہترین کوآرڈینیشن کے ذریعے نہایت کامیابی اور خوش اسلوبی سے مکمل کیے گئے، جس کے نتیجے میں یومِ عاشور کے تمام جلوس پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئے اور عزاداروں کو بروقت طبی سہولیات میسر آئیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر، جناب ڈاکٹر محمد بشیر نے محکمہ صحت کے تمام ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، سپورٹنگ اسٹاف، ایمبولینس عملے اور انتظامی اہلکاروں کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت، ذمہ داری اور جذبۂ خدمت کو سراہتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم نے جس نظم و ضبط، خلوص اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے، وہ محکمہ صحت شگر کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے آئندہ بھی اسی جذبے، لگن اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ عوامی خدمت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
جزاکم اللہ خیراً

دو روزہ فری میڈیکل کیمپ  یونین کونسل باشہ، ضلع شگرسیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان اور ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان ریجن کی خصوصی ہد...
27/04/2026

دو روزہ فری میڈیکل کیمپ یونین کونسل باشہ، ضلع شگر
سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان اور ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان ریجن کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر محمد بشیر جان کی قیادت میں یونین کونسل باشہ کے مختلف علاقوں سی ڈی بین باشہ، سی ڈی بیسل اور ایف اے پی ارندو, میں 25 اور 26 اپریل کو دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
اس میڈیکل کیمپ کے دوران تقریباً 670 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں مختلف ماہر ڈاکٹروں نے اپنی خدمات پیش کیں، جن میں ڈاکٹر محمد افضل میڈیکل آفیسر، بی ایچ یو تسرڈاکٹر عباس علی شاہ میڈیکل آفیسر، آر ایچ سی گلاب پور،ڈاکٹر مبشر حسن میڈیکل آفیسر، اے سی ڈی الچوری ،ڈاکٹر غلام شاہد میڈیکل آفیسر، آر ایچ سی شگر،ڈاکٹر نور علی ڈینٹل میڈیکل آفیسر، آر ایچ سی شگرکے علاوہ پیرامیڈیکل ٹیم نے بھی بھرپور کردار ادا کیا، جن میں سید طاہر علی شاہ سینئر میڈیکل ٹیکنیشن,منظور حسین سینئر میڈیکل ٹیکنیشن وزیر علی سینئر میڈیکل ٹیکنیشن اور متعلقہ ہیلتھ فسیلٹیز کے دیگر عملے نے مکمل تعاون فراہم کیا۔کیمپ کے دوران ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ متعلقہ یونین کونسل میں خارش (Scabies) کے کیسز نمایاں طور پر زیادہ ہیں، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر (HTN), APD,فنگل انفیکشن اور دیگر جلدی امراض بھی کثرت سے دیکھنے میں آئے۔ ان بیماریوں کی روک تھام اور آگاہی کے لیے ایک مؤثر ہیلتھ ایجوکیشن سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں صفائی، احتیاطی تدابیر اور بروقت علاج کی اہمیت پر زور دیا گیا۔آخر میں مقامی عمائدین اور عوام نےسیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان، ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان ریجن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو علاقے کے لیے نہایت مفید اور بروقت قرار دیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر محمد بشیر جان کے احکامات کی روشنی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد  ژق گو گلاب پور میں کیا گیا...
22/04/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر محمد بشیر جان کے احکامات کی روشنی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ژق گو گلاب پور میں کیا گیا۔ یہ کیمپ محکمانہ ہدایات کے مطابق منعقد ہوا جس میں متعلقہ طبی عملے نے بھرپور حصہ لیا۔اس میڈیکل کیمپ کی مجموعی نگرانی ڈاکٹر عباس علی شاہ انچارج آر آیچ سی گلاب پور نے کی، جبکہ دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھی خدمات سرانجام دیں۔
کیمپ کے دوران تقریباً 160 سے زائد مریضوں کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔ مریضوں کو ضروری علاج اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مختلف امراض کے ساتھ ساتھ عمومی صحت کے مسائل کا بھی معائنہ کیا گیا۔اس کے علاوہ ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ بھی کی گئی، جس کے ذریعے متعدد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے تاکہ بروقت تشخیص اور علاج ممکن بنایا جا سکے۔مزید برآں، ایک آگاہی ہیلتھ سیشن بھی منعقد کیا گیا جس میں عوام الناس کو صفائی، متوازن غذا، اور متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی گئیں۔ شرکاء کو خصوصی طور پر ہیپاٹائٹس کی روک تھام اور بروقت علاج کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔آخر میں منتظمین نے کیمپ کی کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں بھی ایسے صحت عامہ کے پروگرام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

الحمدللہ!ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے تمام معزز پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہائر سکیلز میں پروموشنز کی خوشخبری نہایت مسرت کا ...
11/04/2026

الحمدللہ!
ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے تمام معزز پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہائر سکیلز میں پروموشنز کی خوشخبری نہایت مسرت کا باعث ہے۔ یہ پروموشنز طویل عرصے سے زیر التواء تھیں، اور آج ان کا مکمل ہونا آپ سب کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہے۔
میں، بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر، تمام ترقی پانے والے پیرامیڈیکل اسٹاف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ کی انتھک کاوشیں اور عوام کی خدمت کا جذبہ ہمارے صحت کے نظام کی مضبوطی کا اہم ستون ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی جذبے اور دیانتداری کے ساتھ خدمات سرانجام دیتے رہیں گے اور عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو مزید کامیابیوں سے نوازے اور ہمیں عوام کی خدمت کا یہ مقدس فریضہ احسن طریقے سے انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
ڈاکٹر محمد بشیر
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر

NIDs Inauguration Ceremony Held in Shigar for Upcoming Polio CampaignShigar, April 9, 2026  An inaugural ceremony for th...
09/04/2026

NIDs Inauguration Ceremony Held in Shigar for Upcoming Polio Campaign
Shigar, April 9, 2026
An inaugural ceremony for the upcoming National Immunization Days (NIDs) Polio Campaign, scheduled from April 13–16, 2026, was held today at the Deputy Commissioner Conference Hall in Shigar.
The Honorable Deputy Commissioner Shigar, Arif Hussain, formally inaugurated the campaign by administering polio drops to children. The ceremony was attended by Assistant Commissioner Shigar Mr. Faisal Hayat Gondal, representatives from the Health and Education Departments, WHO officials, SDO Water & Power, District Police Officer (DPO), DD LGRD, community notables, and media personnel.
During the event, the District Health Officer (DHO) Shigar provided a detailed briefing on the campaign’s preparations, targets, and strategies across all union councils of the district. He shared that a total of 13,127 children are expected to be vaccinated during the campaign and highlighted the measures taken to ensure quality implementation and complete coverage.
In his address, the Deputy Commissioner appreciated the efforts of the Health Department and partner organizations, emphasizing the importance of collective action in eradicating polio. He urged all stakeholders to demonstrate full commitment and active participation to ensure the campaign’s success.
The ceremony concluded with a renewed pledge from all participants to achieve 100% vaccination coverage and safeguard every child from the threat of poliovirus.

 #فری  #میڈیکل  #کیمپ آج مورخہ 30 مارچ کو ضلع شگر کے دور افتادہ اور آخری گاؤں اسکولی برلدو میں محکمہ صحت کی جانب سے ایک ...
30/03/2026

#فری #میڈیکل #کیمپ
آج مورخہ 30 مارچ کو ضلع شگر کے دور افتادہ اور آخری گاؤں اسکولی برلدو میں محکمہ صحت کی جانب سے ایک کامیاب فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد بشیر جان نے کی۔اس میڈیکل کیمپ میں علاقے کے 460 سے زائد مریضوں کو مفت طبی معائنہ اور ادویات فراہم کی گئیں۔ کیمپ کا مقصد دور دراز علاقوں کے عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنا تھا، جس میں بھرپور کامیابی حاصل ہوئی۔کیمپ کے دوران ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے نہایت ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں۔ڈاکٹر محمد بشیر جان نے خود بھی مریضوں کا معائنہ کیا اور ان کی صحت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔اس کے علاوہ درج ذیل طبی عملے نے بھی اہم کردار ادا کیا ڈاکٹر محمد افضل میڈیکل آفیسر BHU تیسر ڈاکٹر نور علی ڈینٹل آفیسر پیرا میڈیکل اسٹاف میں سید طاہر علی شاہ میڈیکل ٹیکنیشن منظور حسین میڈیکل ٹیکنیشن عیسیٰ خان جونیئر میڈیکل ٹیکنیشن) اس کے ساتھ ساتھ مقامی LHWs نے بھی بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیں۔یہ فری میڈیکل کیمپ نہ صرف عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوا بلکہ محکمہ صحت کی عوامی خدمت کے عزم کا عملی مظہر بھی ہے۔ علاقے کے عوام نے اس اقدام کو بے حد سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے کیمپس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

Address

Shigar

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 12:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Health Officer Shigar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Health Officer Shigar:

Shortcuts

Share