PTI Shigar District

PTI Shigar District PTI Shigar Gilgit Baltistan

18/07/2026

9 مئی گرفتاری اور پھر رہائی کے بعد جب عمران خان سپریم کورٹ پہنچ گئے۔
خان ایک بار پھر سرخرو ہوں گے۔ ان شاءاللہ ❤️

15/07/2026
09/07/2026

✒️عمران خان کے فلاحی ریاستی وژن کے مطابق، پاکستان تحریکِ انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔‼️

07/07/2026

راولپنڈی: عمران خان کی بہنیں شدید گرمی میں اڈیالہ جیل کے باہر سڑک پر بیٹھ کر دھرنا دے رہی ہیں، کارکنان کی نعرے بازی*

*پولیس نے فیکٹری ناکے سے آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں لگادیں، بھاری نفری تعینات*

گلگت بلتستان میں عمران خان کے غداروں کے خلاف پی ٹی آئی کا سخت ایکشن! نیک نام کریم پی ٹی آئی سے فارغ، نوٹیفیکیشن جاری پار...
07/07/2026

گلگت بلتستان میں عمران خان کے غداروں کے خلاف پی ٹی آئی کا سخت ایکشن!

نیک نام کریم پی ٹی آئی سے فارغ، نوٹیفیکیشن جاری

پارٹی آئین، ضابطۂ اخلاق اور تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی، نیز ایک دوسری سیاسی جماعت سے رضاکارانہ وابستگی اختیار کرنے پر نیک نام کریم کی بنیادی پارٹی رکنیت فوری طور پر ختم کر دی جاتی ہے۔

اس فیصلے کے مطابق انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر خود کو پاکستان تحریک انصاف کے رکن، عہدیدار، ترجمان یا نمائندے کے طور پر پیش کرنا بند کریں، پارٹی کا نام، انتخابی نشان، پرچم، لوگو، لیٹر ہیڈ، نعرے اور سوشل میڈیا شناخت استعمال نہ کریں

پاکستان تحریک انصاف میں نظم و ضبط، نظریاتی وفاداری اور پارٹی آئین کی پاسداری ہر کارکن اور عہدیدار پر یکساں طور پر لازم ہے۔ پارٹی اصولوں سے انحراف پر آئین و قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

شاعر اس شعر میں عمران کے خطرات سے آگاہ کررہے ہیں۔
22/06/2026

شاعر اس شعر میں عمران کے خطرات سے آگاہ کررہے ہیں۔

’ہمارے پارلیمنٹ لاجز کو ویگو ڈالوں سے بچائیں، ہم اقتدار میں ہوتے ہیں تو ہمارے آگے پولیس ہوتی ہے، اور جب ہم اقتدار میں نہیں ہوتے تو ہمارے پیچھے پولیس ہوتی ہے‘
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں ویگو ڈالے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا
مزید تفصیلات کیلئے کمنٹ میں دیے گئے لنک پر کلک کریں۔۔۔

20/06/2026

پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا مانیٹرنگ ٹیم کا اہم اعلامیہ

پاکستان تحریک انصاف شگر کے وہ عہدیداران، کارکنان اور ذمہ داران جنہوں نے 7 جون 2026 کے گلگت بلتستان انتخابات میں پارٹی پالیسی اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی مخالف امیدواروں کی حمایت کی، ان کی نشاندہی کرنے کے لیے تمام کارکنان اور عوام سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔

اگر آپ کے پاس ایسے افراد کے بارے میں مستند معلومات، شواہد یا تفصیلات موجود ہیں تو براہِ کرم ہمارے آفیشل پیج کے ان باکس میں پیغام ارسال کریں۔

پارٹی نظم و ضبط، نظریاتی وابستگی اور کارکنوں کے اعتماد کے تحفظ کے لیے موصول ہونے والی معلومات کا جائزہ لیا جائے گا اور حقائق کی روشنی میں مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وفاداری اصول اور استقامت کی علامت خالد خورشیدگلگت بلتستان کی تاریخ میں اگر کسی نڈر بہادر نظریاتی اصول پسند اور وفادار لی...
20/06/2026

وفاداری اصول اور استقامت کی علامت خالد خورشید

گلگت بلتستان کی تاریخ میں اگر کسی نڈر بہادر نظریاتی اصول پسند اور وفادار لیڈر کا نام لیا جائے تو وہ خالد خورشید صاحب ہیں

خالد خورشید وہ رہنما ہیں جنہوں نے اقتدار اور حکومت کو قربان کرنا قبول کیا لیکن اپنے نظریے جماعت اور قیادت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا بے شمار پیشکشوں اور دباؤ کے باوجود وہ اپنے مؤقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے جب ایک سازش کے تحت ان کی منتخب حکومت کو ختم کیا گیا تو اس مشکل وقت میں بھی وہ اپنی جماعت اپنے نظریے اور اپنے لیڈر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے

میری معلومات اور سیاسی مشاہدے کے مطابق گلگت بلتستان کی تاریخ میں ایسی مثال بہت کم ملتی ہے خالد خورشید نے نہ صرف اپنی حکومت اور کرسی کی قربانی دی بلکہ عمران خان کے بیانیے حقیقی آزادی اور جمہوریت کی جدوجہد میں بے شمار مقدمات اور سیاسی دباؤ کا بھی سامنا کیا لیکن نہ وہ جھکے نہ بکے اور نہ ہی اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹے

ان کی سیاسی جدوجہد صرف اقتدار تک محدود نہیں رہی بلکہ مسلسل آزمائشوں مقدمات اور سیاسی دباؤ کا ایک طویل سلسلہ رہا ہے لیکن اس کے باوجود ان کا مؤقف اور نظریہ ہمیشہ واضح اور مضبوط رہا

اس دوران کئی ایسے لوگ بھی ساتھ چھوڑ گئے جنہوں نے اسی جماعت میں رہ کر اقتدار اور وزارتوں کے مزے لیے تھے ایک ایک کرکے بہت سے ساتھی الگ ہوتے گئے لیکن خالد خورشید نے نہ صرف ثابت قدمی دکھائی بلکہ جماعت کو سنبھالے رکھا اور کارکنوں کے حوصلے بلند کیے

پچھلے کچھ سالوں میں گلگت بلتستان کی سیاست میں ایسے بھی بدقسمت اور بے ضمیر لوگ دیکھنے کو ملے جنہوں نے اقتدار کی خاطر عمران خان کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے نام پر ووٹ لیے عوام سے حمایت حاصل کی اور اقتدار تک پہنچے لیکن پھر اپنے ضمیر کا سودا کرتے ہوئے وہی لوگ دوسری جماعتوں میں چلے گئے یہ عمل نہ صرف شرمناک ہے بلکہ جمہوری اقدار اور گلگت بلتستان کی روایات کے بھی منافی ہے

وقتی مفادات اور وزارتوں کی خاطر کچھ سیاستدان اپنے اصول اور نظریات چھوڑ دیتے ہیں لیکن اصل لیڈر ہمیشہ اپنے نظریے اور اصولوں کے پابند رہتے ہیں وہ ہر مشکل میں اپنے مؤقف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہتے ہیں چاہے حالات کتنے ہی سخت کیوں نہ ہو جائیں تاریخ ہمیشہ ایسے ہی بہادر اور اصول پسند لیڈروں کو یاد رکھتی ہے

گلگت بلتستان میں روایتی سیاسی انداز یہ رہا ہے کہ یہاں زیادہ تر سیاستدان ٹھیکیدار ذہنیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں ان کی سیاست نظریے یا مضبوط سیاسی سوچ پر نہیں بلکہ وقتی مفادات اور ذاتی اثر و رسوخ پر مبنی ہوتی ہے

عام طور پر ان کی سپورٹ بھی ذاتی تعلقات برادری یا مقامی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد پر مشتمل ہوتی ہے جو انتخابی مہم چلاتے ہیں اقتدار میں آنے کے بعد سیاست کا رخ عوامی خدمت اور ترقی کے بجائے مفادات ٹھیکوں اور اثر و رسوخ کی تقسیم کی طرف چلا جاتا ہے

اس سوچ اور طرز عمل کی وجہ سے یہاں باقاعدہ نظریاتی سیاست اور مضبوط سیاسی قیادت کمزور ہو گئی ہے اور اسی وجہ سے گلگت بلتستان کا مقدمہ وفاقی سطح پر مؤثر انداز میں پیش نہیں ہو پاتا اور نہ ہی اس خطے کے بنیادی مسائل کو وہ توجہ ملتی ہے جس کے وہ مستحق ہیں

نتیجتاً یہ خطہ سیاسی ادارہ جاتی اور ترقیاتی اعتبار سے اس معیار تک نہیں پہنچ سکا جہاں پہنچنا اس کا حق تھا اور بعض حوالوں سے یہ دنیا کے کئی ترقی یافتہ خطوں سے بھی پیچھے نظر آتا ہے

آج گلگت بلتستان میں اگر کسی سیاستدان کو عوامی احترام سیاسی وقار اور نظریاتی استقامت کی علامت سمجھا جاتا ہے تو وہ خالد خورشید ہیں ان کی شناخت صرف گلگت بلتستان تک محدود نہیں رہی بلکہ پاکستان بھر میں انہوں نے ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے پارٹی کی مرکزی سطح پر ذمہ داریاں ملنا بھی ان پر قیادت کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے

سلام ہے اس ماں کو جس نے خالد خورشید جیسا بہادر بااصول اور وفادار بیٹا پیدا کیا

ہم گلگت بلتستان کے نظریاتی کارکن آج بھی اگر عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے ہیں تو اس میں خالد خورشید کی قیادت اور استقامت کا بہت بڑا کردار ہے ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاس ایسا لیڈر موجود ہے جو نہ جھکتا ہے نہ بکتا ہے اور نہ ہی اپنے ضمیر کا سودا کرتا ہے

ان شاء اللہ محترم جناب خالد خورشید کی قیادت میں پارٹی مزید مضبوط ہو کر آگے بڑھے گی

قاسم زر

13/06/2026

Address

Shigar
16300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Shigar District posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share