Rescue 1122 Shigar

Rescue 1122 Shigar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rescue 1122 Shigar, Emergency rescue service, Rescue 1122 shigar near SP house shigar, Shigar.

ریسکیو 1122 شگر | خدمت، تحفظ، اعتماد
ہم ہیں آپ کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں۔
حادثات، آفات یا طبی ایمرجنسی ریسکیو 1122 شگر ہمیشہ الرٹ، ہمیشہ تیار۔
انسانیت کی خدمت ہمارا مشن، آپ کی جان و مال کا تحفظ ہمارا وعدہ۔
ہمیں فالو کریں اور باخبر رہیں!

پریس ریلیزتاریخ: 01 جون 2026ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 شگرشگر: ریسکیو شگر کو اطلاع موصول ہوئی کہ سرینا ہوٹل کے قریب چڑھائی پر کھڑی ایک ...
01/06/2026

پریس ریلیز
تاریخ: 01 جون 2026
ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 شگر

شگر: ریسکیو شگر کو اطلاع موصول ہوئی کہ سرینا ہوٹل کے قریب چڑھائی پر کھڑی ایک گاڑی اچانک نیوٹرل (Neutral) ہونے کی وجہ سے پیچھے کی طرف لڑھک گئی۔ گاڑی کا آدھا حصہ سڑک پر اور آدھا حصہ نیچے کھائی کی طرف لٹک گیا، جس سے گاڑی کے نیچے گرنے کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو شگر کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی مہارت اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو کھائی میں گرنے سے بچا لیا اور اسے محفوظ طریقے سے نکال کر سڑک پر منتقل کر دیا۔
خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ریسکیو ٹیم کی تیز رفتار کارروائی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا.

میڈیا سیل
ریسکیو 𝟏𝟏𝟐𝟐 شگر

ENJOY EID WITH SAFETY ❤️🐪🐫🐪🐪
28/05/2026

ENJOY EID WITH SAFETY ❤️🐪🐫🐪🐪

27/05/2026
27/05/2026

پریس ریلیز
تاریخ: 27 مئی 2026
ریسکیو 1122 RTA رپورٹ

ریسکیو 1122 کو آج صبح 8:20 بجے اطلاع موصول ہوئی کہ فارسٹ آفس شگر کے سامنے روڈ پر ایک موٹر سائیکل حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ لائف سیونگ ایمبولینس کے ذریعے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمی خاتون کے خون بہاؤ (Bleeding Control) کو کنٹرول کیا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں RHC شگر منتقل کیا گیا۔

بعد ازاں مریضہ کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مزید بہتر طبی سہولیات کے لیے RHQ سکردو منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر بروقت پہنچ کر تمام ضروری طبی امدادی کارروائیاں انجام دیتی رہیں اور مریضہ کو فوری اور محفوظ طبی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122، شگر

پریس ریلیزتاریخ: 27 مئی 2026ریسکیو 1122  عید ڈیوٹی رپورٹریسکیو 1122 نے آج عید کے موقع پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دی اور کسی ب...
27/05/2026

پریس ریلیز
تاریخ: 27 مئی 2026

ریسکیو 1122 عید ڈیوٹی رپورٹ

ریسکیو 1122 نے آج عید کے موقع پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دی اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال یا غیر متوقع واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ اور تیار رہا۔

عید کے اجتماعات اور دیگر سرگرمیوں کے دوران عوام کی حفاظت اور فوری امدادی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں مختلف اہم مقامات پر تعینات رہیں۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں کسی بھی قسم کی طبی ایمرجنسی، حادثے، آگ لگنے یا دیگر ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور چوکس رہیں۔ تمام اہم مقامات پر بروقت رسپانس کو یقینی بنایا گیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122، شگر

ریسکیو 1122 شگر کی جانب سے تمام اہل اسلام کو عید الاضحی مبارک ہو ۔
26/05/2026

ریسکیو 1122 شگر کی جانب سے تمام اہل اسلام کو عید الاضحی مبارک ہو ۔

26/05/2026

*موسمیاتی ہنگامی الرٹ*  *ضلع شگر* محکمہ موسمیات کی رپورٹ نمبر 168/2017/NWFC-5(10A) کی روشنی میں ضلع شگر اور گردونواح کے ...
18/05/2026

*موسمیاتی ہنگامی الرٹ*
*ضلع شگر*

محکمہ موسمیات کی رپورٹ نمبر 168/2017/NWFC-5(10A) کی روشنی میں ضلع شگر اور گردونواح کے لیے فوری موسمیاتی الرٹ جاری کیا جاتا ہے۔

*1. موسمی صورتحال*
18 مئی 2026 کی رات سے 23 مئی 2026 تک ضلع شگر میں:
- تیز ہواؤں کا امکان
- گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش
- بعض مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے

*2. عوامی ہدایات*
*سفر سے گریز کریں*
خراب موسم اور شدید بارش کے پیشِ نظر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ ہے۔ شہریوں اور سیاحوں سے گزارش ہے کہ درج ذیل شاہراہوں پر غیر ضروری سفر سے مکمل اجتناب کریں:
- شگر-سکردو روڈ
- باشا روڈ
- برالدو روڈ

*ہنگامی صورت میں احتیاط*
اگر سفر ناگزیر ہو تو روانگی سے قبل ضلعی کنٹرول روم سے سڑکوں کی تازہ ترین صورتحال کی تصدیق کرنا لازمی ہے۔

*3. ہنگامی رابطہ نمبرز*
کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری رابطہ کریں:
05815924074
05815924075

*احتیاط ہی حفاظت ہے*
اپنی اور دوسروں کی سلامتی کے لیے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

*میڈیا سیل ریسکیو 1122 ضلع شگر*

پریس ریلیزتاریخ: 04 مئی 2026وقت: 08:45 PMپہاڑی علاقے میں پھنسے شخص کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیاشگر: ضلع شگر سینکھور کے پہ...
04/05/2026

پریس ریلیز
تاریخ: 04 مئی 2026
وقت: 08:45 PM
پہاڑی علاقے میں پھنسے شخص کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا
شگر: ضلع شگر سینکھور کے پہاڑی علاقے میں ایک شخص اپنی بکری کو واپس لانے کی غرض سے دشوار گزار پہاڑ پر چڑھ گیا، تاہم واپسی کے دوران خطرناک اور پھسلن زدہ راستوں کے باعث وہ وہیں پھنس کر رہ گیا اور اپنی مدد آپ کے تحت نیچے اترنے سے قاصر ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 شگر کے کنٹرول روم نے فوری طور پر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا۔ ریسکیو ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی مشکل اور خطرناک پہاڑی راستوں کو عبور کیا اور محدود وسائل کے باوجود بروقت متاثرہ شخص تک رسائی حاصل کی۔
ریسکیو اہلکاروں نے نہایت احتیاط اور مہارت کے ساتھ ریسکیو آپریشن انجام دیتے ہوئے متاثرہ شخص کو بحفاظت نیچے منتقل کیا۔ ابتدائی طبی معائنہ کے مطابق وہ مکمل طور پر خیریت سے ہے اور کسی قسم کی چوٹ یا نقصان سے محفوظ رہا۔
ریسکیو 1122 شگر کے ترجمان کے مطابق، ایسے واقعات سے بچنے کے لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ بغیر حفاظتی اقدامات کے خطرناک پہاڑی علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً ریسکیو سروسز سے رابطہ کریں۔
ریسکیو 1122 شگر: عوام کی خدمت کے لیے ہر دم تیار

🔥 انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے – 4 مئی 🔥ہم سلام پیش کرتے ہیں اُن بہادر ہیروز کو جو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کی حفاظ...
04/05/2026

🔥 انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے – 4 مئی 🔥
ہم سلام پیش کرتے ہیں اُن بہادر ہیروز کو جو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کی حفاظت کرتے ہیں۔ ❤️
🚒 ریسکیو 1122 شگر اپنے دلیر فائر فائٹرز کی جرات، محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
💪 آپ کی ہمت…
❤️ آپ کی خدمت…
🔥 ہماری زندگیوں کا تحفظ ہے
✨ آپ کی بہادری زندگیاں بچاتی ہے ✨
📞 ایمرجنسی ہیلپ لائن:
05815924074
05815924075

Address

Rescue 1122 Shigar Near SP House Shigar
Shigar
16300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Shigar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share