16/12/2023
سی پی او ملتان صادق علی نے تھانہ ممتاز آباد، تھانہ سیتل ماڑی اور دفتر ایس پی سٹی کا وزٹ کیا
ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران اس دوران ان کے ہمراہ تھے
ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی اور اے ایس پی نیو ملتان انعم تجمل بھی اس دوران وہاں موجود تھے
سی پی او ملتان نے پولیس اسٹیشنز میں جاری تعمیر و مرمت کے کام کا جائزہ لیا
ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے پولیس اسٹیشنز میں جاری تعمیر و مرمت کے کام سے متعلق بریفنگ دی
انہوں نے بتایا کہ تمام کام سینئر افسران کی زیر نگرانی بروقت مکمل کروائے جا رہے ہیں
سی پی او ملتان نے پولیس اسٹیشنز کا ریکارڈ ملاحظہ کیا، حوالات، تھانوں کی سیکیورٹی اور تھانہ سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا
انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر ہونے والے اندراج کو بھی چیک کیا اور اس حوالے سے مناسب ہدایات دیں
سی پی او ملتان نے پولیس اسٹیشنز کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ پولیس اسٹیشنز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں