28/08/2026
سیالکوٹ ( )ضلعی الیکشن کمشنر سید غلام محی الدین ،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر چوہدری شریف گھمن اور سماجی راہنما محمد اشفاق نذر نے کہا ہے کہ حضور نبی کریمؐ کی ولادت باسعادت سے ہر طرف نور پھیل گیا ٹھنڈی اور معطر ہوائیں چلنے لگی اور سسکتی ہوئی انسانیت کو حوصلہ اور سکون ملا ہم حضور نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر نہ صرف اس دنیا بلکہ آخرت میں بھی کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صعنت زار میں میلادالنبیؐ کے سلسلہ میں منعقدہ محفل سے خطاب کے دوران کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ام حبیبہ،مینجر صعنت زار ڈاکٹر راحت، عظمیٰ جمیل سیمت خواتین کی بہت بڑی تعداد نے محفل میلادالنبیؐ میں شرکت کی