29/09/2025
خبردار! موسمی الرٹ: 🌩️🌨️⛈️
4 سے 7 اکتوبر کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسمی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ سیالکوٹ اور شمالی و وسطی علاقوں میں تیز ہوائیں، گرج چمک، اور شدید بارش یا ژالہ باری کے امکانات ہیں، جس سے شہریوں اور کسانوں کو خاص احتیاط کرنی چاہیے۔ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ لوگ اپنے گھروں، گاڑیوں اور کھلی جگہوں پر احتیاط کریں، اور موسم کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات پر نظر رکھیں