29/02/2024
تمام دوست احباب کو انتہائی افسوس کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ لیفٹینٹ کرنل سکندر سلطان احمد گھمن ، جناب سلطان احمد گھمن مرحوم کے فرزند اور کیڈٹ کالج سیالکوٹ کے روح رواں ، ایک لمبی علالت کے بعد سی ایم ایچ لاہور میں وفات پا گئے ۔ أپکو ہزاروں محبت کرنے والے سوگواران نے اللہ کی مرضی کے أگے سر بسجود بروز ہفتہ 24 فروری کو ڈی ایچ اے لاہور میں سپرد خاک کر دیا ۔
مرحوم کرنل صاحب ہمارے علاقے کی نہایت ہردلعزیر شخصیت تھے ۔ أپ اور اپکے خاندان کی خدمات بے مثال اہمیت کی حامل ہیں ۔ عام عوام اور انسانیت کی خدمت مرحوم کے خاندان کا شعار رہا ہے۔ أپ کے قائم کردہ خدمت خلق کے ادارے صدقہ جاریہ کی طور پر ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ انشاء اللہ ۔۔
کیڈٹ کالج سیالکوٹ، کوٹلی نونان کی مسجد میں بروز اتوار 3 مارچ 2024 , دوپہر 11 بجے سے 1 بجے تک ، أپکی بخشیش اور ایصال ثواب کیلئے محفل قران خوانی اور دعا کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ تمام دوستوں سے شرکت کی درخواست ہے ۔
منجانب ۔ لیفٹیننٹ جنرل اسرار احمد گھمن ( ر)