Sibi Police Official

Sibi Police Official ہردم مدد کے لئے کوشاں��

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ 2023...ایف سی بلوچستان سبی سکاوٹس بریگیڈ میں تینوں فورسز سبی سکاوٹس, سبی پولیس  ا...
07/09/2023

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ 2023...
ایف سی بلوچستان سبی سکاوٹس بریگیڈ میں تینوں فورسز سبی سکاوٹس, سبی پولیس اور سبی لیویز کی ٹیموں کر درمیان میچز کھلائے گئے...
فائنل میچ سبی پولیس نے سبی لیویز کلب سے جیت لیا...
اس موقعہ پر کرنل ظفر علی صاحب کمانڈنٹ سبی سکاوٹس,خدائے رحیم میروانی صاحب ڈپٹی کمشنر سبی, ریاض احمد صاحب ڈی ایس پی سبی پولیس لائن, اور سید کلیم اللہ شاہ اے ڈی سبی بھی موجود تھے. ,
کمانڈنٹ سبی سکاوٹس اور ڈپٹی کمشنر سبی کی طرف سے تینوں ٹیموں میں کیش پرائز تقسیم کئے۔
+86
آخر سبی سکاوٹس کی طرف سے تمام مہمانوں اور ٹیموں کے لئے ٹی بریک کا اہتمام بھی کیا گیا تھا....

سبی// الوداعی تقریب سبی// ڈی آئی جی آفس سبی میں ڈی آئی جی پولیس سبی رینج علی شیر جکھرانی کی جانب سے ایس ایس پی سبی محمد ...
03/09/2023

سبی// الوداعی تقریب

سبی// ڈی آئی جی آفس سبی میں ڈی آئی جی پولیس سبی رینج علی شیر جکھرانی کی جانب سے ایس ایس پی سبی محمد یوسف بھنگر اور اے ایس پی سبی عبدالحفیظ جکھرانی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام

سبی// ڈی آئی جی پولیس سبی رینج علی شیر جکھرانی نے ایس ایس پی سبی محمد یوسف بھنگر کو یاد گار شیلڈ دیا اور سندھی ثقافت اجرک ٹوپی پہنائی,ابابیل کے انچارج لشکران خان گشکوری نے بلوچی روایت کو برقرار رکھتے ہوۓ بلوچی چھڑی پیش کی

سبی// تقریب میں اے ڈی آئی جی شاہد کمال سیلاچی اور دیگر پولیس آفیسران بھی موجود تھے ۔

سبی پولیس کی شہر میں  ڈی آئی جی سبی حاجی علی شیر جھکرانی اور DPO سبی یوسف کریم بھنگر صاحب کی اپنے پیرٹ میں بہت بہترین کا...
02/09/2023

سبی پولیس کی شہر میں ڈی آئی جی سبی حاجی علی شیر جھکرانی اور DPO سبی یوسف کریم بھنگر صاحب کی اپنے پیرٹ میں بہت بہترین کارکردگی رہی ہے سبی شہر میں سیف سٹی کیمرے شہر میں چوبیس گھنٹے ابابیل فورس کے 100 بندے روڈوں پر تعینات سٹی تھانہ شہدا دیوار 2 تاریخی دیوار سیوی 3ڈرگ سنٹر بنایا 4پبلک پارک میں 20سال سے بند پولیس لائبریری بحال کے نوجوانوں کا مستقبل ڈسٹرکٹ پولیس نے محرم الحرام سبی میلہ سبی اجتماع سبی میں آمن امان میں آہم کردار ادا کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی آہی جی بلوچستان سے گزارش ہے کہ سبی کے مسلہ مسائل جانتے ہیں ڈی پی او سبی یوسف کریم بھنگر صاحب کا ٹرانسفر واپس کیا جائے

*ڈسٹرکٹ پولیس سبی**سبی سٹی پولیس کی کاروائی  سامیزئی سے موٹر سائیکل و دیگر گھریلو اشیاء، نقدی چوری کرنے والے 2 ملزمان گر...
28/08/2023

*ڈسٹرکٹ پولیس سبی*

*سبی سٹی پولیس کی کاروائی سامیزئی سے موٹر سائیکل و دیگر گھریلو اشیاء، نقدی چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار*

*ڈی آئی جی سبی رینج علی شیر جکھرانی کے احکامات پر ایس ایس پی سبی انجینئر یوسف کریم بھنگر کی ہدایات پر امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری*

تفصیلات کیمطابق ایس ڈی پی او عبدالحفیظ جکھرانی کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی مقصود اکبر، نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے گاؤں سامیزئی میں صدام حسین کی بیٹھک سے رات کے وقت 2 موٹر سائیکل، نقدی، پرچون کا سامان، بیٹری،ایل سی ڈی، اسٹیبلائزر، و دیگر اشیاء چوری کرنے والے 2 نامزد ملزمان مزار خان ولد کریم خان، محمد مراد ولد کریم خان قوم ڈومکی کو مقدمہ نمبر 165/23 بجرم زیر دفعہ 34-380کے تحت گرفتار کرلیا ملزمان سےمزید تفتیش جاری۔

*ڈسٹرکٹ پولیس سبی**سبی پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل چور گرفتار**ڈی آئی جی سبی رینج علی شیر جکھرانی کے احکامات پر ایس ایس...
26/08/2023

*ڈسٹرکٹ پولیس سبی*

*سبی پولیس کی کاروائی موٹر سائیکل چور گرفتار*

*ڈی آئی جی سبی رینج علی شیر جکھرانی کے احکامات پر ایس ایس پی سبی انجینئر یوسف کریم بھنگر کی ہدایات پر امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری*

تفصیلات کیمطابق ایس ڈی پی او عبدالحفیظ جکھرانی کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی مقصود اکبر، نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر لیا واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لونی روڈ سے مدثر نامی شخص کا موٹر سائیکل چوری ہوا تھا جس پر سٹی پولیس سبی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم روزے خان ولد عبدالطیف قوم لُنڈ کو مقدمہ نمبر 140/23 بجرم زیر دفعہ 381Aکے تحت گرفتار کر لیا ملزم سےمزید تفتیش جاری۔

*ڈسٹرکٹ پولیس سبی*سبی، ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس میں مفرورو اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں...
26/08/2023

*ڈسٹرکٹ پولیس سبی*

سبی، ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس میں مفرورو اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں 26 اگست نواب بگٹی برسی کے موقع پر سیکورٹی انتظامات
اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی.

سبی، میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ریاض احمد، ڈی ایس پی لیگل نعمت خان، ڈی ایس پی کملین شبیر رند،ایس ایچ او سٹی مقصود اکبر، ایس ایچ او صدر محمد آصف خجک،ریڈر فہیم احمد فیروزئی، اور دونوں تھانوں کے آئی اوز شریک تھے۔

سبی، میٹنگ کے دوران اشتہاری مفرور ملزمان کی گرفتاریوں، 26 اگست نواب بگٹی برسی کے موقع پر سیکورٹی انتظامات اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سبی، تمام شرکاء/ ماتحتوں کو اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے 26 اگست نواب بگٹی برسی کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے سمیت شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے، شہر سے منشیات،کرائم سود کے خاتمے کے حوالے سے ضروری ہدایات دی گئیں

*ڈسٹرکٹ پولیس سبی**مٹھڑی،حادثہ۔سب انسپکٹر جیون خان شہید، کانسٹیبل زخمی،ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر ڈی ایچ کیو ہسپتال ...
24/08/2023

*ڈسٹرکٹ پولیس سبی*

*مٹھڑی،حادثہ۔سب انسپکٹر جیون خان شہید، کانسٹیبل زخمی،ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے*

سبی، گزشتہ شب قومی شاہراہ پر مٹھٹری کے قریب تیز موٹر سائیکل سوار گرگئے تھے ،اورتین افراد زخمی ہوئے

سبی، سب انسپکٹر جیون خان ابڑو اور سپاہی محبوب علی زخمیوں کو اٹھانے میں مصروف تھے کہ پیچھے سے ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی تھی

سبی، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سب انسپکٹر جیون خان موقع پر شہید ہوگئےجبکہ ،کانسٹیبل زخمی ہوگئے تھے

سبی// واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر ہسپتال پہنچ گئے

سبی، زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی

سبی، سب انسپکٹر جیون خان کی لاش کو پولیس ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقہ روانہ کیاگیا

ڈی آئی جی سبی حاجی علی شیر جھکرانی صاحب DPO سبی یوسف کریم بھنگر صاحب کی ہدایات پر  ایک بڑا منشیات فروخت کنندہ گرفتار زیر...
19/08/2023

ڈی آئی جی سبی حاجی علی شیر جھکرانی صاحب DPO سبی یوسف کریم بھنگر صاحب کی ہدایات پر ایک بڑا منشیات فروخت کنندہ گرفتار زیر نگرانی ڈی ایس پی سٹی عبدالحفیظ جھکرانی ایس ایچ او صدر محمد آصف خجک Asi محمد ارباب خان تنیوasi اقبال HC ستار خجک HC m منور ابڑو ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر چھاپے مارکر ملزم میر محمد الیاس ٹنڈو ولد عبد الستار قوم ماچھی سکنہ بختیار آباد پر ایف آئی آر 42/23 u s 9(1)3)c(صدر ایریا میں مقدمہ درج مزید تفتیش جاری اہلیان عوام نے ایس ایچ او صدر محمد آصف خجک کی منشیات کے خاتمے پر ایک اور بڑے اقدام کو سراہا

ڈسٹرکٹ پولیس سبی منشیات بڑی کامیاب کارروائی ڈی آئی جی سبی حاجی علی شیر جھکرانی ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر صاحب ڈی ای...
18/08/2023

ڈسٹرکٹ پولیس سبی منشیات بڑی کامیاب کارروائی ڈی آئی جی سبی حاجی علی شیر جھکرانی ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر صاحب ڈی ایس پی سٹی عبدالحفیظ جھکرانی کی ہدایات پر SHo سٹی مقصود اکبر سیلاچی اللہ آباد چوکی انچارج جمال خان مہر HC 239 ربنواز چانڈیو ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر آللہ آباد میں چھاپے مارکر 1۔ ایک کلو چرس 10گرام برآمد برآمد 1ملزم گلشیر ولد محمد حسین قوم ہاڑہ پر مقدمہ نمبر 159/230 بجرم 9(1) 3(c) پر ایف آئی آر درج مزید تفتیش جاری

*ڈسٹرکٹ پولیس سبی*👈ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر نے سبی پولیس کی جانب سے منشیات کے عادی افراد کیلئے بنایا گیا بحالی سین...
11/08/2023

*ڈسٹرکٹ پولیس سبی*

👈ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر نے سبی پولیس کی جانب سے منشیات کے عادی افراد کیلئے بنایا گیا بحالی سینٹر کا دورہ

👈اس موقع پر ایس ایچ او صدر محمد آصف خجک، انچارج بحالی سینٹر شریف خان بھی ہمراہ تھے

👈ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر نے سینٹر میں تفصیلی معائینہ کیا اور سینٹر میں داخل منشیات کے عادی افراد کے علاج و معالجہ سمیت کھانے پینے کے انتظامات کو چیک کیا۔

👈ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر کو بحالی سینٹر کے انچارج ایس آئی شریف خان نے سینٹر کے حوالےسے اورسینٹر کو درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی

👈ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر نے سینٹر کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات بھی جاری کئیے

👈ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں

*ڈسٹرکٹ پولیس سبی**سبی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے زوہرا نسیم سے 1020 گ...
11/08/2023

*ڈسٹرکٹ پولیس سبی*

*سبی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے زوہرا نسیم سے 1020 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا*

ڈی آئی جی سبی رینج علی شیر جکھرانی کے احکامات ایس ایس پی سبی یوسف کریم بھنگر کی ہدایات پر سبی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری

ایس ڈی پی سٹی سرکل عبدالحفیظ جکھرانی کی نگرانی میں ایس ایچ او صدر محمد آصف خجک، اے ایس آئی محمد اقبال اور ہیڈ کانسٹیبل منور نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ زوہرا نسیم دختر عارف علی سے 1020 گرام چرس برآمد کر کےملزمہ کےخلاف مقدمہ 40/23زیر دفعہ US 9(1)3C درج کرلیا ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Address

Ssp Office Sibi
Sibi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sibi Police Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share