Media Coordinator PPP District Sibi

Media Coordinator PPP District Sibi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Media Coordinator PPP District Sibi, Political organisation, Sibi Balochistan, Sibi.

22/12/2023

*سبی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٸر رہنما سابق چیٸرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی کی این اے 253 پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلٸے قباٸلی عماٸدین، ڈومکی اقوام کے معتبرین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینکڑون جیالوں کے ہمراہ سبی آمد*

*رپورٹ علی نوازر*

*سبی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے ضلعی صدر حاجی غلام رسول سیلاچی، سینٸر ناٸب صدر میر ریحان بگٹی کی قیادت میں سینکڑوں پارٹی جیالوں کا سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی کا پرتپاک استقبال، پھولوں کے ہار پہناکر خوش آمدید کہتے ہوٸے ویلکم کیا گیا*

*سبی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے سینٸر ناٸب صدر میر ریحان بگٹی کی جانب سے فلک شگاف نعرے سبی شہر تیر کا نشان جیت کا نشان، جیٸے بھٹو، ایک زرداری سب پے بھاری، سردار سرفراز خان ڈومکی زندہ آباد، سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا*

*سبی ملک بھر کی طرح بلوچستان کے شہر سبی میں بھی عام انتخابات 2024 کے جاری شیڈول کے بعد سیاسی سرگرميوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پی بی 08 سے صوبائی اسمبلی کیلٸے سردار سرفراز خان ڈومکی امیدوار ہیں اور این اے 253 سے قومی اسمبلی کیلٸے سابق چئیرمین میونسپل کمیٹی سردارزادہ میرحیربیارخان ڈومکی امیدوار ہیں*

سبی پاکستان پیپلز پارٹی کی 55ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریب پی پی پی ضلع سبی کے تحت الحبیب بنک کی بالاٸی منزل نشتر روڈ پر...
30/11/2022

سبی پاکستان پیپلز پارٹی کی 55ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریب پی پی پی ضلع سبی کے تحت الحبیب بنک کی بالاٸی منزل نشتر روڈ پر منعقد ہوٸی

سبی یوم تاسیس کی پروقار تقریب انتہاٸی جوش و جزبے اور عہد وفا کے طور پر مناٸی گٸی جس میں پارٹی کے تمام ونگز کے عہدیداران و نظریاتی جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

سبی یوم تاسیس کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جسکی سعادت علما ٕ ونگ کے صوباٸی جنرل سیکرٹری حافظ غلام مصطفی نے حاصل کی

سبی ڈویثرن جنرل سیکرٹری ملک قاٸم الدین دہپال نے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ 55ویں یوم تاسیس پر پیپلز پارٹی کی مرکزی و صوباٸی قیادتوں اور جیالوں سمیت تمام جمہوریت پسندوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آج کے دن ایک عوامی اور جمہوری جماعت کی بنیاد رکھنے والے عوامی جمہوری لیڈر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ اس ملک میں جمہوریت کی آبیاری کے لئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت ان تمام جیالوں کی قربانیوں کو کبھی بھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے

سبی ضلعی صدر حاجی غلام رسول سیلاچی نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ یوم تاسیس ہمیں پارٹی اکابرین کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جمہوریت اور عوامی مفادات کے تحفظ کیلٸے پارٹی قاٸدین نے اپنا سب کچھ قربان کردیا اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوٸے جمہوریت اور عوامی مفادات کی خاطر اپنا تن من دھن سب قربان کردیں گے مگر شہدا ٕ پاکستان پیپلز پارٹی کے فلسفے، اغراض و مقاصد اور مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

سبی سیکرٹری اطلاعات میوہ خان مگسی نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ جمہور اور جمہوریت کیلٸے پارٹی کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں قاٸد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی ساری زندگی عوامی خدمت اور جمہوریت کی خاطر وقف کررکھی تھی آمریت کے خلاف سیسہ پلاٸی دیوار بن کر آخری سانس تک کھڑے رہے آج ہم بھی عہد وفا کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ مرتے دم تک عوامی مفاد اور جمہوریت کو مستحکم کرنے میں شہدا ٕ پاکستان پیپلز پارٹی کے فلسفے پر کاربند رہیں گے اور کسی بھی جانی و مالی اور وقتی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

سبی تقریب سے پارٹی کے سینٸر ناٸب صدر میر ریحان بگٹی نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر پاکستانی شہری کے دل میں بستی ہے آنے والا دور عوام کی طاقت سے پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا ملک بھر میں مہنگاٸی اور بیروزگاری کے باعث عوام خودکشیوں پر مجبور ہے خوشحالی اور عوام کے چہروں پر مسکراہٹ صرف پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ممکن ہوتا ہے تاریخ شاہد ہے کہ سب سے زیادہ روزگار پی پی پی نے دیا ہے اور آنے والی حکومت وفاق سمیت چاروں صوبوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگی

سبی نظریاتی ورکروں کی جانب سے شدید نعرے بازی کے ذریعے پارٹی قاٸدین، رہنماٶں کو داد اور اپنے جوش و جزبے کا والہانہ اظہار کیا گیا نعروں کی گونج دور دور تک سناٸی دیتی رہے

سبی پروقار تقریب میں پارٹی شہدا ٕ کیلٸے خصوصی دعا بھی کراٸی گٸی اور شہدا ٕ کے مشن کو پایٸہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا

سبی آخر میں پارٹی کی 55ویں یوم تاسیس کی ساگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور چاٸے پارٹی کے ذریعے ورکروں کی تواضع بھی کی گٸی اس موقع پر لیبر بیورو صدر جان محمد سیلاچی، پیپلز یوتھ آرگناٸزیشن ڈویثرن صدر ملک راجا خان مرغزانی، عبید اللہ خجک، حفیظ بگٹی، آصف رند، معراج رند سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی
جاری کردہ
علی نواز ابڑو میڈیا کوآرڈینیٹر
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی

تمام عہدیداران و کارکنان وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کریں۔
29/11/2022

تمام عہدیداران و کارکنان وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کریں۔

26/11/2022

سبی پیپلز یوتھ سبی ڈویثرون کے زیر اہتمام لوکل گورنمنٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی 55ویں یوم تاسیس تقریب سے پی پی پی سبی کے سینٸر ناٸب صدر میر ریحان بگٹی خطاب کررہے ہیں۔

26/11/2022

سبی پیپلز یوتھ سبی ڈویثرون کے زیر اہتمام لوکل گورنمنٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی 55ویں یوم تاسیس تقریب سے پی پی پی سبی کے ضلعی صدر حاجی غلام رسول سیلاچی خطاب کررہے ہیں۔

26/11/2022

سبی پیپلز یوتھ سبی ڈویثرون کے زیر اہتمام لوکل گورنمنٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی 55ویں یوم تاسیس تقریب سے چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری میر سہراب مری خطاب کررہے ہیں۔

سبی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر پیپلز یوتھ سبی ڈویژن کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے 55ویں یوم...
26/11/2022

سبی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر پیپلز یوتھ سبی ڈویژن کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے 55ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریب لوکل گورنمنٹ سبی میں منعقد ہوٸی جس میں چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے کوارڈینیٹر میر سہراب مری، صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری حاجی قاسم خان اچکزئی، پیپلز یوتھ آرگناٸزیشن کے صوبائی صدر عین الدین خان کاکڑ مہمان خصوصی تھے مرکزی و صوباٸی قاٸدین سبی ٹول پلازہ باٸی پاس پہنچے تو پاکستان پیپلز پارٹی سبی کے ضلعی صدر حاجی غلام رسول سیلاچی ودیگر کابینہ اراکین اور پیپلز یوتھ سبی ڈویژن کے صدر ملک راجا خان مرغزانی ودیگر قیادت نے مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے گلاب کی پتیاں نچھاور کیں اور پھولوں کے ہار پہناکر خوش آمدید کہا جبکہ نعروں کی گونج سے فضا ٕ گونجتی رہی بعدازں پارٹی قاٸدین کو جلوس کی شکل میں لوکل گورنمنٹ لایا گیا جہاں پر پاکستان پیپلز پارٹی کی 55ویں یوم تاسیس تقریب کانفرنس ہال میں منعقد ہوٸی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت علما ٕ ونگ کے صوباٸی جنرل سیکرٹری حافظ غلام مصطفی نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فراٸض پیپلز یوتھ بلوچستان کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اسماعیل حقیار نے سرانجام دیٸے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کوآرڈینیٹر میر سہراب مری، حاجی قاسم خان اچکزئی، پیپلز یوتھ بلوچستان کے صوبائی صدر عین الدین کاکڑ، پیپلز پارٹی ضلع سبی کے صدر حاجی غلام رسول سیلاچی، سیکرٹری اطلاعات میوہ خان مگسی، سینٸر نائب صدر میر ریحان بگٹی، پیپلز یوتھ بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری شان ثاقب آبڑو، ملک حنیف کاکڑ، عبید خان خجک، طیب بلوچ، پی ایس ایف کے صوبائی صدر جہانگیر بلوچ، خواتین ونگ سبی ڈویژن کی صدر زبیدہ اعوان، پیپلز یوتھ سبی ڈویژن کے عہدیداران اور پی پی پی ضلع سبی کے دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ ملک و قوم اور جمہوریت کیلٸے قربانیاں کسی صورت فراموش نہیں کی جاسکتیں پارٹی اکابرین نے ہمیشہ جمہور اور جمہوریت کے تحفظ کیلٸے کردار ادا کرکے جانی قربانیاں رقم کیں پارٹی کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلٸے پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام ونگز بشمول پیپلز یوتھ آرگناٸزیشن اپنا بھرپور کردار ادا کرٸے ہر گلی، محلے، شہر، قصے میں پارٹی پیغام کو عام کیا جاٸے نٸے یونٹس کا قیام زیادہ سے زیادہ شمولیتی پروگرامز، وال چاکنگ، پارٹی پرچموں کو گھروں محلوں دکانوں دفاتر پر لہرانے سمیت آپس میں روابط کو فروغ دیکر آنے والے الیکشن میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جاٸے مقررین نے کہا کہ اپنے ذاتی اختلافات کو بالاٸے طاق رکھ کر پارٹی کیلٸے کام کیا جاٸے اختلاف راٸے جمہوریت کا حسن ہے مگر بلا ضرورت اور بلاجواز تنقید درست نہیں کیونکہ تنقید براٸے تنقید سے کچھ حاصل نہیں ہوتا بلکہ وقت کا ضیاع اور فضول کی بحث ہمیں دوریوں تک لیجاتی ہے پارٹی عہدیداروں اور نظریاتی جیالوں کو چاہٸے کہ تنقید براٸے تعمیر کریں تاکہ پارٹی میں موجود خامیوں کو دور کرکے مضبوط و فعال بنایا جاسکے مقررین نے مزید کہا کہ یوم تاسیس ہمیں پارٹی اکابرین کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے 1967 سے بننے والی پارٹی پر قاٸدین نے جانی و مالی قربانیاں رقم کرکے جمہوریت اور عوامی مفادات کو محفوظ کیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عوام سے والہانہ محبت کو کوٸی دور نہ کرسکتا عوام کے دلوں پر آج بھی بھٹو راج کررہا ہے اور آنے والے الیکشن میں بھٹو کے جیالوں نے پارٹی کو پورے ملک سے کامیابی سے ہمکنار کرنا ہے تاریخ شاہد ہے کہ سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی کے قاٸدین اور جیالوں نے دی ہیں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلٸے آٸندہ بھی جانی و مالی قربانیوں کے ذریعے تاریخ کے ابواب روشن کرتے رہیں گے کیونکہ یہ ملک ہے تو سب کچھ ہے ناتجربہ کار شخص کو لاکر ملک کی معاشیعت سمیت اداروں کو تباہی و بربادی کی جانب دھکیل دیا گیا آج ہر شخص ذہنی مریض بنا ہوا ہے وہ وقت دور نہیں جب عوام کو ذہنی سکون میسر آٸے گا اور مہنگاٸی کا خاتمہ، روزگار کی فراہمی، روٹی، کپڑا اور مکان کے نعروں کو عملی جامع پہناکر عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کریں گے مقررین کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے عہدیداران و کارکنان آنے والے الیکشن کی بھرپور تیاری کریں تاریخ شاہد ہے کہ سبی کی ایم پی اے اور ایم این کی سیٹ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہی ہے اور آنے والے الیکشن پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کو کامیاب کرکے تاریخ کو دوہراٸیں گے عوام آنے والے الیکشن میں تیر کے نشان پر ووٹ کاسٹ کرکے ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کیلٸے ہر شہری اپنا حق راٸے دہی استعمال کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرٸے اس موقع پر پیپلز یوتھ سبی ڈویژن کی جانب سے مرکزی و صوباٸی قاٸدین کو سندھی اجرک بھی پہناٸی گٸی یوم تاسیس کی تقریب میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صوبائی صدر عین الدین کاکڑ، جنرل سیکرٹری شان ثاقب ابڑو، سبی کے ضلعی صدر حاجی غلام رسول، سیکرٹری اطلاعات میوہ خان مگسی، سینٸر ناٸب صدر میر ریحان بگٹی، میڈیا کوآرڈینیٹر علی نواز ابڑو، پیپلز یوتھ بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک حنیف کاکڑ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اسماعیل حقیار، رابطہ سیکرٹری طیب بلوچ، پی ایس ایف صدر جہانگیر بلوچ، پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر معراج رند، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات آصف رند، رسول بخش، پیپلز یوتھ سبی ڈویژن کے صدر ملک راجہ خان مرغزانی، جنرل سیکرٹری ملک شاہجہاں چاچڑ، انفارمیشن سیکرٹری ثناء اللہ بلوچ، نائب صدر بشیر خان خجک، نائب صدر سوئم ببرک خان مرغزانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اکرام رند، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری نظام دشتی، رابطہ سیکرٹری بابل جتوئی، اے ڈی ہاڑا ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعدازں میر چاکر روڈ نزد تلی اسٹاپ پر پیپلز یوتھ سبی ڈویثرون کے دفتر کا افتتاح بدست مبارک چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری میر سہراب مری اور پیپلز یوتھ بلوچستان کے صوباٸی صدر عین الدین کاکٹر نے ربن کاٹ کرکیا پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینٸر رہنما ملک مہیم خان مرغزانی نے مہمانوں کے حق میں ظہرانہ دیا
جاری کردہ
علی نواز ابڑو میڈیا کوآرڈینیٹر
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی

*پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے میڈیا کوآرڈینیٹر علی نواز ابڑو نے پی پی پی بلوچستان کی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجدہ بنگل...
23/11/2022

*پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے میڈیا کوآرڈینیٹر علی نواز ابڑو نے پی پی پی بلوچستان کی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجدہ بنگلزئی کی جلد مکمل صحتیابی کیلٸے دعا کی کہ اللہ تعالی ساجدہ بنگلزئی کو جلد صحت و تندرستی عطا ٕ فرمائے انہوں نے تمام پارٹی عہدیداروں اور نظریاتی ورکروں سے بھی اپیل کی کہ محترمہ ساجدہ بنگلزئی کی صحت یابی کیلٸے خصوصی دعاٸیہ تقریبات منعقد کریں تاکہ محترمہ ساجدہ بنگلزٸی کو اللہ تعالی جلد صحت کاملہ عطا فرماکر پارٹی سرگرمیوں میں حصہ لے سکے آمین یارب العالمین*

ﻣﺨﺪﻭﻡ ﺍﻣﯿﻦ ﻓﮩﯿﻢ ﮐﺎ ﺷﻤﺎﺭ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﺩﮬﯿﻤﮯ ﻣﺰﺍﺝ ﻭﺍﻟﮯ ﺷﺎﺋﺴﺘﮧ ﺳﯿﺎﺳﺘﺪﺍﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ہےپاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبیﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﭘﯿﭙﻠﺰ...
22/11/2022

ﻣﺨﺪﻭﻡ ﺍﻣﯿﻦ ﻓﮩﯿﻢ ﮐﺎ ﺷﻤﺎﺭ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﺩﮬﯿﻤﮯ ﻣﺰﺍﺝ ﻭﺍﻟﮯ ﺷﺎﺋﺴﺘﮧ ﺳﯿﺎﺳﺘﺪﺍﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ہے
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی

ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﭘﺎﺭﻟﯿﻤﯿﻨﭩﯿﺮﯾﻨﺰ ﮐﮯ ﺻﺪﺭ ﻣﺨﺪﻭﻡ ﺍﻣﯿﻦ ﻓﮩﯿﻢ ﮐﺎ ﺷﻤﺎﺭ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﺩﮬﯿﻤﮯ ﻣﺰﺍﺝ ﻭﺍﻟﮯ ﺷﺎﺋﺴﺘﮧ ﺳﯿﺎﺳﺘﺪﺍﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ہے ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﮐﺎﺭﮐﻨﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﻭﺣﺎﻧﯽ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﺳﺮﻭﺭﯼ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﻻﮐﮭﻮﮞ ﻣﺮﯾﺪﻭﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺳﻮﮔﻮﺍﺭ ﭼﮭﻮﮌﺍ ﮨﮯ ﺍﻣﯿﻦ ﻓﮩﯿﻢ ﭼﺎﺭ ﺍﮔﺴﺖ 1939 ﮐﻮ ﺳﻨﺪﮪ ﮐﮯ ﺿﻠﻊ ﻣﭩﯿﺎﺭﯼ ﮐﮯ ﻋﻼﻗﮧ ﮨﺎﻟﮧ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﺨﺪﻭﻡ ﺍﻣﯿﻦ ﻓﮩﯿﻢ ﮐﮯ ﻭﺍﻟﺪ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﻣﺨﺪﻭﻡ ﻣﺤﻤﺪ ﺯﻣﺎﻥ ﻃﺎﻟﺐ ﺍﻟﻤﻮﻟﯽٰ ﺗﮭﺎ ﻣﺨﺪﻭﻡ ﺍﻣﯿﻦ ﻓﮩﯿﻢ ﻧﮯ ﺍﺑﺘﺪﺍﺋﯽ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﮨﺎﻟﮧ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ1961ﻣﯿﮟ ﺳﻨﺪﮪ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﺳﮯ ﮔﺮﯾﺠﻮﯾﺸﻦ ﮐﯿﺎ ﺍنکی ﺳﺮﻭﺭﯼ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﻣﻠﮏ ﺑﮭﺮ ﻣﯿﮟ 9 ﻻﮐﮫ ﺳﮯ ﺯﺍﺋﺪ ﻣﺮﯾﺪ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻧﻮﻟﮑﮭﯽ ﮔﻮﺩﮌﯼ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﻣﺨﺪﻭﻡ ﺍﻣﯿﻦ ﻓﮩﯿﻢ ﻧﮯ ﭼﺎﺭ ﺷﺎﺩﯾﺎﮞ ﮐﯿﮟ ﺗﮭﯿﮟ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﮔﻠﻮﮐﺎﺭﮦ ﺭﻭﻧﺎ ﻟﯿﻠﯽٰ ﮐﯽ ﺑﮩﻦ ﺩﯾﻨﮧ ﻟﯿﻠﯽٰ ﺑﮭﯽ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﯿﮟ ﺍنکے ﺑﯿﭩﮯ ﻣﺨﺪﻭﻡ ﺟﻤﯿﻞ ﺍﻟﺰﻣﺎﮞ ﺳﻨﺪﮪ ﮐﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﺑﺮﺍﺋﮯ ﺭﯾﻮﻧﯿﻮ ﮨﯿﮟ ﺟﺒﮑﮧ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﻧﻌﻤﺖ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﻭﺭ ﻣﺨﺪﻭﻡ ﺣﺒﯿﺐ ﺍﻟﻠﮧ ﺑﮭﯽ ﺳﯿﺎﺳﺖ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﻭ ﺑﯿﭩﮯ ﻣﺨﺪﻭﻡ ﺷﮑﯿﻞ ﺍﻟﺰﻣﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﺨﺪﻭﻡ ﻋﻘﯿﻞ ﺍﻟﺰﻣﺎﮞ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﻋﮩﺪﻭﮞ ﭘﺮ ﻓﺎﺋﺰ ﮨﯿﮟ ﻣﺨﺪﻭﻡ ﺍﻣﯿﻦ ﻓﮩﯿﻢ ﻧﮯ ﻋﻤﻠﯽ ﺳﯿﺎﺳﺖ ﮐﺎ ﺁﻏﺎﺯ ﭘﯽ ﭘﯽ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ 1970 ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﮯ ﺭﮐﻦ ﻣﻨﺘﺨﺐ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﺠﻤﻮﻋﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺁﭨﮫ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺭﮐﻦ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﺑﻨﻨﮯ ﮐﺎ ﺍﻋﺰﺍﺯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﻦ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﻭﻓﺎﻗﯽ ﻭﺯﯾﺮ بھی ﺭﮨﮯ ﻣﺨﺪﻭﻡ ﺍﻣﯿﻦ ﻓﮩﯿﻢ ﺳﺎﺑﻖ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﺑﮯ ﻧﻈﯿﺮ ﺑﮭﭩﻮ ﮐﮯ ﻗﺎﺑﻞ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﺳﺎتھیوں میں ﺗﮭﮯ ﺑﮯ ﻧﻈﯿﺮ ﺑﮭﭩﻮ ﮐﯽ ﺧﻮﺩ ﺳﺎﺧﺘﮧ ﺟﻼﻭﻃﻨﯽ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﭘﯿﭙﻠﺰﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﯽ ﻗﯿﺎﺩﺕ ﮐﯽ ﺫﻣﮧ ﺩﺍﺭﯼ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﭙﺮﺩ رہی ﺩﻭﺳﺎﻝ ﻗﺒﻞ ﺍﻣﯿﻦ ﻓﮩﯿﻢ ﮐﮯ ﺑﺎﺯﻭ ﭘﺮ ﻧﮑﻠﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺩﺍﻧﮧ ﺳﺮﻃﺎﻥ ﺑﻦ ﮐﺮ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﯾﺎ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ، ﺟﺮﻣﻨﯽ، ﻟﻨﺪﻥ ﺍﻭﺭ ﺩﺑﺌﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﺎ ﻣﺴﻠﺴﻞ ﻋﻼﺝ ﺟﺎﺭﯼ ﺭﮨﺎ ﺗﺎﮨﻢ ﺍﻧﺘﻘﺎﻝ ﺳﮯ ﻗﺒﻞ ﮔﺰﺷﺘﮧ ﻣﮩﯿﻨﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺍﻥ ﮐﺎ ﻭﺯﻥ ﺗﯿﺰﯼ ﺳﮯ ﮐﻢ ﮨﻮﺗﺎ ﺭﮨﺎ ﻣﺨﺪﻭﻡ ﺍﻣﯿﻦ ﻓﮩﯿﻢ ﮐﯽ ﻭﻓﺎﺕ ﺳﮯ ﻧﮧ ﺻﺮﻑ ﭘﯽ ﭘﯽ ﺑﻠﮑﮧ ﻗﻮﻣﯽ ﺳﯿﺎﺳﺖ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﻗﯿﻤﺘﯽ ﺍﺛﺎﺛﮯ ﺳﮯ ﻣﺤﺮﻭﻡ ﮨﻮﮔﺌﯽ ﮨﮯ

جاری کردہ
علی نواز ابڑو میڈیا کوآرڈینیٹر
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی

*پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کا سردار ذوالفقار خان سرکی اور پیپلز پارٹی سندھ کے ایم پی اے سہراب خان سرکی کے بڑے بھائی کی...
22/11/2022

*پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کا سردار ذوالفقار خان سرکی اور پیپلز پارٹی سندھ کے ایم پی اے سہراب خان سرکی کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا*

*پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے عہدیداران ضلعی صدر حاجی غلام رسول سیلاچی، سیکرٹری اطلاعات میوہ خان مگسی، سینئر نائب صدر میر ریحان بگٹی، میڈیا کوآرڈینیٹر علی نواز ابڑو، نائب صدر دوئم زاہد علی گولہ، نائب صدر سوئم معراج رند، نائب صدر پنجم راشد حسین، نائب صدر ششم رسول بخش برڑو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اول محمد ابراہیم رند، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سوئم عبدالخالق بلیدی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجم آزاد خان لاشاری، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اول آصف جان رند، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سوئم نصر اللہ بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چہارم اسرار احمد مغیری، کوآرڈینیشن سیکرٹری غلام فرید میہسر، فنانس سیکرٹری حفیظ بگٹی، ریکارڈ سیکرٹری عبد اللہ خجک، آفس سیکرٹری خدا بخش چانڈیو ودیگر نے سندھ کے علاقے ٹھل گڑھی حسن سرکی کی معروف قباٸلی شخصیت سردار ذوالفقار خان سرکی اور پیپلز پارٹی سندھ کے ایم پی اے سہراب خان سرکی کے بڑے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی سبی دکھ کی اس گھڑی میں سردار ذوالفقار خان سرکی اور پیپلز پارٹی سندھ کے ایم پی اے سہراب خان سرکی ودیگر لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالی انکے بڑے بھائی مرحوم کی بلاحساب بخشش و مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطا کرٸے آمین ثم آمین*

*جاری کردہ*
*علی نواز ابڑو میڈیا کوآرڈینیٹر*
*پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی*

22/11/2022

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے سینٸر ناٸب صدر میر ریحان بگٹی پاکستان ریلوے ورکرز یونین کے ٹرین مارچ کے سبی پہنچنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔

22/11/2022

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے صدر حاجی غلام رسول سیلاچی کا پاکستان ریلوے ورکرز یونین کے ٹرین مارچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔

Address

Sibi Balochistan
Sibi
SIBI786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Media Coordinator PPP District Sibi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share