25/08/2026
سبی / کوئٹہ:
ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر بلوچستان کوئیٹہ ۔
ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر سوشل ویلفیئر بلوچستان جناب امجد جاوید لاشاری صاحب نے سبی سے تعلق رکھنے والے ایک مستحق معذور فرد کو ٹرائی سائیکل فراہم کی۔
اس موقع پر پی ایس ٹو منسٹر سوشل ویلفیئر جناب قاسم خان صاحب بھی خاص طور پر موجود تھے۔
ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر امجد جاوید لاشاری اور قاسم خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر بلوچستان کے دور افتادہ اور پسماندہ اضلاع، خصوصاً سبی کے باہمت افراد کو درپیش مشکلات کے ازالے اور ان کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے تمام تر وسائل بکارِ لائے گا۔ ٹرائی سائیکل کے حصول پر متاثرہ شخص نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور حکامِ بالا کا شکریہ ادا کیا۔