Social Welfare Department, Sibi

Social Welfare Department, Sibi Official page of Social Welfare Department, Sibi

*سبی ، سوشل ویلفیئر ٹیسٹ انٹرویو*جون 2025 کو جن امیدواروں نے محکمہ سوشل ویلفیئر سبی ڈویژن کے آسامیوں کے لیے اپنے اضلاع (...
30/05/2026

*سبی ، سوشل ویلفیئر ٹیسٹ انٹرویو*
جون 2025 کو جن امیدواروں نے محکمہ سوشل ویلفیئر سبی ڈویژن کے آسامیوں کے لیے اپنے اضلاع (سبی ، ڈیرہ بگٹی ، ہرنائی ، زیارت ، کوہلو) میں درخواستیں جمع کئیے ہیں ان سب کو مطلع کیا جاتا ہے مورخہ یکم جون 2026 بروز سوموار سے 5 جون تک ٹیسٹ انٹرویو ہونگے ۔

26/05/2026
14/05/2026
کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض کی خصوصی ہدایات اور وژن کے تحت محکمہ سماجی بہبود اور محکمہ ترقی نسواں نے ادارہ ویب بلوچستان...
13/05/2026

کمشنر سبی ڈویژن اسد اللہ فیض کی خصوصی ہدایات اور وژن کے تحت محکمہ سماجی بہبود اور محکمہ ترقی نسواں نے ادارہ ویب بلوچستان کے تعاون سے خواتین کو ڈیجیٹل خواندگی اور معاشی خودمختاری کی جانب راغب کرنے کے مقصد سے ایک جامع ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد خواتین کو جدید ٹیکنالوجی، آن لائن تعلیم، ای لرننگ اور ای ارننگ کے مواقع سے روشناس کروانا تھا تاکہ وہ موجودہ ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔

ورکشاپ کے دوران شرکاء کو بتایا گیا کہ کمشنر سبی ڈویژن کی جانب سے ڈویژنل پبلک اسکول سبی میں ایک جدید “ڈیجیٹل فیسلیٹیشن حب” قائم کیا گیا ہے، جہاں خواتین، نوجوانوں اور نئے کاروباری افراد کو ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس حب میں تقریباً 30 جدید لیپ ٹاپس، ایئر کنڈیشنڈ ماحول، تیز رفتار انٹرنیٹ سروس اور دیگر جدید آئی ٹی سہولیات مہیا کی گئی ہیں تاکہ سیکھنے اور تربیت کا بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے۔

مزید برآں، اس ڈیجیٹل فیسلیٹیشن حب میں تجربہ کار، تعلیم یافتہ اور پیشہ ور آئی ٹی ماہرین کی ٹیم ہر وقت موجود رہے گی جو شرکاء کی رہنمائی، تربیت اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ شرکاء کو آن لائن فری لانسنگ، گرافک ڈیزائننگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، کمپیوٹر بیسک اسکلز اور دیگر جدید ڈیجیٹل مہارتوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی۔

ورکشاپ کے مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں خواتین کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ نہ صرف معاشی طور پر خودمختار بن سکیں بلکہ گھر بیٹھے باعزت روزگار کے مواقع بھی حاصل کر سکیں۔ اس اقدام سے خواتین میں خود اعتمادی پیدا ہوگی اور وہ ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کمشنر سبی ڈویژن کی قیادت میں قائم کردہ یہ ڈیجیٹل فیسلیٹیشن حب علاقے میں خواتین کی فلاح و بہبود، نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے کاروباری خواتین اور نئے انٹرپرینیورز کو ای لرننگ اور ای ارننگ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو جدید خطوط پر استوار کر سکیں۔
مزید برآں، اس مکمل سرگرمی کی قیادت امجد لاشاری نے بطور ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سبی انجام دی، جبکہ میڈم رخشندہ ڈپٹی ڈائریکٹر اور آمنہ اسحاق ڈپٹی ڈائریکٹر نے بھرپور تعاون اور معاونت فراہم کی۔ ان افسران کی مشترکہ کاوشوں کے باعث ورکشاپ کو مؤثر انداز میں منعقد کیا گیا، جہاں خواتین کو ڈیجیٹل خواندگی، آن لائن روزگار اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے مستقبل میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا
ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن، محکمہ سماجی بہبود، محکمہ ترقی نسواں اور ویب بلوچستان کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے تربیتی پروگرامز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سبی کے زیر اہتمام معذور افراد کو معذوری سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے میڈیکل اسیسمنٹ بورڈ کا اجلاس منعق...
02/05/2026

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سبی کے زیر اہتمام معذور افراد کو معذوری سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے میڈیکل اسیسمنٹ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 153 کیسز پیش کیے گئے، جن میں سے 38 کیسز منظور، 18 کیسز ریفر جبکہ 2 کیسز مسترد کیے گئے، جبکہ باقی امیدوار غیر حاضر رہے۔ اجلاس کی صدارت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جہانزیب بلوچ نے کی سیکریٹری بورڈ اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد افضل لاشاری ، جبکہ ڈی ایچ او آفس سے ڈاکٹر سنیل کمار ، محکمہ ایجوکیشن سے محمد سلیم کٹبار نے شرکت کی اور محکمہ سوشل ویلفیئر سے اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نثار احمد لاشاری ، جہانزیب گشکوری ، سوشل ورکر شہباز خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔

30/04/2026
آج مورخہ 29 اپریل 2026 ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر سبی میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر  امجد لاشاری سے کنزرویٹر فارسٹ آ...
29/04/2026

آج مورخہ 29 اپریل 2026
ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر سبی میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امجد لاشاری سے کنزرویٹر فارسٹ آفیسر سبی زاہد خان رند، ڈویژنل فارسٹ آفیسر سبی طارق شاہ ، رینج فارسٹ آفیسر سبی سٹی اللّٰہ وسایا ڈومکی نے جنگلات کے فروغ اور تحفظ کے حوالے سے ملاقات کی فضائی ماحولیاتی تبدیلی اور کلائمیٹ چینج جیسے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

*سبی: نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے سوشل ویلفیئر، تعلیم اور اسکاؤٹس کا مشترکہ لائحہ عمل**سبی، سبی میں نوجوانوں کی فکری و...
26/04/2026

*سبی: نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے سوشل ویلفیئر، تعلیم اور اسکاؤٹس کا مشترکہ لائحہ عمل*

*سبی،

سبی میں نوجوانوں کی فکری و عملی تربیت کے لیے ادارہ جاتی تعاون کی ایک عمدہ مثال سامنے آئی ہے۔

آج مورخہ 26 اپریل 2026 کو *ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈویژن سبی، امجد جاوید لاشاری* نے *ڈسٹرکٹ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن سبی* کے دفتر کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے *ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ آرگنائزر محمد ارشاد خلجی* سے ملاقات کی۔

*ملاقات کے اہم فیصلے:*

*1. کردار سازی پر مکمل اتفاق:*
دونوں افسران نے نوجوانوں کی اخلاقی، ذہنی اور سماجی کردار سازی اور انہیں معاشرے کا فعال و ذمہ دار شہری بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

*2. اسکاؤٹنگ کے فروغ پر مشاورت:*
ضلع سبی میں اسکاؤٹ موومنٹ کو مزید وسعت دینے، اسکولوں میں اسکاؤٹ یونٹس کو فعال کرنے اور نوجوانوں کو تعمیری سرگرمیوں سے جوڑنے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

*3. سہ فریقی پروگرام کا اعلان:*
*ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبد الستار لانگو* کے مشن کے تحت طے پایا کہ *بہت جلد ڈسٹرکٹ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن سبی، سوشل ویلفیئر سوسائٹی سبی اور ڈویژن سبی کے باہمی اشتراک سے اسکاؤٹس کے لیے ایک جامع پروگرام منعقد کیا جائے گا۔* اس کا مقصد نوجوانوں کو سیکھنے، سمجھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر *گروپ اسکاؤٹ لیڈر محمد امین مغل، صدارتی گولڈ میڈلسٹ* نے بھی شرکت کی اور متوقع پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام میں *لیڈرشپ ٹریننگ، سکل ڈیولپمنٹ، کمیونٹی سروس اور ایڈونچر ایکٹیویٹیز* شامل ہوں گی تاکہ اسکاؤٹس کی ہمہ جہت تربیت یقینی بنائی جا سکے۔

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امجد جاوید لاشاری نے کہا: *"محکمہ تعلیم اور اسکاؤٹس کے ساتھ مل کر ہم سبی کے نوجوانوں کو وہ پلیٹ فارم دیں گے جہاں سے کل کے لیڈر نکلیں گے۔"*

ڈی ایس او محمد ارشاد خلجی نے کہا: *"ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو صاحب کے ویژن اور سوشل ویلفیئر کے تعاون سے ہم اسکاؤٹنگ کو ہر بچے تک پہنچائیں گے۔ جی ایس ایل محمد امین مغل جیسے گولڈ میڈلسٹ لیڈرز ہماری طاقت ہیں

ڈسٹرکٹ بوائے اسکاؤٹس سبی اس وقت ڈی ایس او محمد ارشاد خلجی اور ڈپٹی آرگنائزر جاوید اقبال موسیانی کی قیادت میں ضلع بھر میں متحرک ہے۔ صدارتی گولڈ میڈلسٹ جی ایس ایل محمد امین مغل کی موجودگی اسکاؤٹنگ کے معیار کی ضمانت ہے۔

امجد لاشاری، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سبی ڈویژن نے خان شوٹنگ والی بال کلب سبی کے زیرِ اہتمام منعقدہ سوشل ویلفیئر چیم...
25/04/2026

امجد لاشاری، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سبی ڈویژن نے خان شوٹنگ والی بال کلب سبی کے زیرِ اہتمام منعقدہ سوشل ویلفیئر چیمپئن ٹرافی (شوٹنگ بال) میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف انسان کو جسمانی طور پر مضبوط اور صحت مند بناتے ہیں بلکہ نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوان معاشرے میں امن کے قیام، سماجی ہم آہنگی اور باہمی بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے میر شہباز خان باروزئی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ سبی کے نوجوانوں کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور انہیں مختلف تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں نہایت اہم اور فعال کردار ادا کر رہے ہیں

Address

Sibi
82000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Welfare Department, Sibi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share